Connect with us

پاکستان

ترقیاتی فنڈزکاحساب مانگ لیا

شائع شدہ

کو

ترقیاتی فنڈزکاحساب مانگ لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عام انتخابات سے قبل حکومت کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز کے اجراء کا نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سرکاری اشتہارات کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ حکومت الیکشن سے پہلے اراکین کوترقیاتی فنڈز جاری کر رہی ہے، حکومت کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز انتخابات سے قبل کس قانون کے تحت دیتی ہے، ہو سکتا ہے انتخابات سے قبل ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر پابندی لگا دیں، سرکاری فنڈز کو اراکین اسمبلی کی صوابدید پر چھوڑا جا سکتا۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ حکومت سے فنڈز کے اجرا کی قانونی حیثیت پوچھ کرعدالت کو آگاہ کریں، کیا اراکین کو ترقیاتی فنڈز دینے کا عمل پری پول (قبل از الیکشن) دھاندلی میں نہیں آتا؟، یہ گائیڈ لائن ہونی چاہئیں کہ سرکاری اشتہار کس کے لیے ہوناچاہیے، یہ کام اپنی ذمہ داری سمجھ کرکررہے ہیں، حکومتیں اپنی تشہیر کے لیے سرکاری خزانہ استعمال نہ کریں بلکہ سیاسی تشہیر کے لیے اپنا پارٹی فنڈ استعمال کریں، سرکاری پیسے سے اشتہار سے پری پول دھاندلی ہوتی ہے۔

پاکستان

کاغذات نامزدگی واپس

شائع شدہ

کو

کاغذات نامزدگی واپس

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی کے انکشاف پر ان کی پہلی بیوی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں حرا شفیق سے اپنی دوسری شادی کو ظاہر کیا تھا۔ جس کے بعد غزالہ سعد نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، 2018 انتخابات کا سال ہے، آرٹیکل 63، 62 کی زد میں آنے سے بچنے کیلیے سیاسی رہنمائوں کو کاغذات نامزدگی میں وہ چیزیں بھی سامنے لانی پڑ رہی ہیں جو انھوں نے عرصے سے چھپائی ہوئی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کام شروع

شائع شدہ

کو

کام شروع

ملک بھرمیں اپیلٹ ٹربیونلزنے کام شروع کردیا جس کے بعد 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پراپیلیں دائر ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھرکے 849 حلقوں کیلئے 21 اپیلٹ ٹربیوبلز بنائے گئے ہیں،اپیلٹ ٹربیونلزنے کام شروع کردیا جس کے بعد 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پراپیلیں دائرہوں گی۔ اپیلٹ ٹربیونلز23 سے 27 جون تک اپیلوں کونمٹائیں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے 21 ہزار امیدواروں کی تفصیلات مانگ لیں جس کے بعد امیدواروں کے حلف نامے اوراثاثوں کی تفصیلات ویب سائیٹ پر شائع کی جائیں گی۔ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کا ڈیٹا اسکین کرکے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ بھجوانا شروع کر دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکم برقرار

شائع شدہ

کو

حکم برقرار

ہائی کورٹ نے گرمی کی چھٹیوں کی سکول فیس وصول نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نجی اسکولز کے خلاف گرمی کی چھٹیوں میں فیس وصولی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ گرمی کی چھٹیوں میں اسکول فیس وصول نہ کرنے کا حکم برقرار ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ تعلیم کی سوداگری ظلم و استحصال ہے، جو کل ہنڈا 70 موٹرسائیکل پر تھے آج پانچ پانچ لینڈ کروزرز پر پھرتے ہیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے قرار دیا کہ پرائیویٹ اسکولز کا فیس وصول کرنا توہین عدالت ہے، جن اسکولوں نے حکم عدولی کی ان کو توہین عدالت کے نوٹس بھیجیں گے، کچھ اسکول ٹیچرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی درخواست دی اس کو دیکھیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں