Connect with us

انٹرنیشنل

بھارت میں دھماکا، 9 فوجی ہلاک

شائع شدہ

کو

بھارت میں دھماکا، 9 فوجی ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں خوفناک بم دھماکے میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں بھارتی فوج کی ’بم پروف‘ گاڑی ایم پی وی کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 9 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ کستارام کے علاقے میں نیم فوجی سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی جانب سے ماؤ باغیوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حکام نے واقعے کا الزام ماؤ باغیوں پر عائد کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے ایک سے زائد بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔ ہلاک شدہ تمام فوجیوں کا تعلق سی آر پی ایف کی 212ویں بٹالین سے تھا۔
حکومت نے واقعے کے بعد ریاست چھتیس گڑھ میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے سوال اٹھایا ہے کہ ہلاک اہلکار بم پروف گاڑی مائن پروٹیکٹڈ وہیل میں سوار تھے جو اس حملے میں کیسے تباہ ہوگئی۔ واضح رہے کہ بھارت میں چھتیس گڑھ سمیت متعدد ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں جس کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

انٹرنیشنل

علیحدگی کا اعلان

شائع شدہ

کو

علیحدگی کا اعلان

امریکا نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر منافق اوراسرائیل مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اپنی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اسرائیل مخالف اور منافق ہے جس نے انسانی حقوق کو مذاق بنا رکھا ہے، لہذا امریکا اس کونسل کی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ نکی ہیلی نے انسانی حقوق کونسل کو سیاسی تعصب کی گندگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ رکنیت چھوڑنے کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ امریکا اپنی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے امریکا سے اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکا کونسل کا ممبر رہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین نے کہا کہ امریکی اقدام مایوس کن تو ہے لیکن حیران کن نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حیرت انگیز انکشاف

شائع شدہ

کو

حیرت انگیز انکشاف

صدر مملکت ممنون حسین نے بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دے دیا۔
تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں آبی وسائل اور پائیدار ترقی کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی صورت حال تسلی بخش ہے، پانی کے مسائل کے حل کے لیے عالمی تعاون پاکستان کی ترجیح ہے۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پانی زندگی کی اہم ترین ضرورت، توانائی کے حصول کا ذریعہ، زراعت، صنعت اور انسانی زندگی کی بقا کا ضامن ہے، پانی کے وسائل کو درپیش چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کے لیے شراکت داری کی ضرورت ہے، عالمی برادری غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے کوششیں کرے، کانفرنس خطے میں پانی کے مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

مقدمہ کا اعلان

شائع شدہ

کو

مقدمہ کا اعلان

امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ریاست غیرقانونی طور پر امریکی سرحد عبور کرنے والے تارکین وطن کے بچوں کو والدین سے جدا کرنے سے متعلق پالیسی پر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ کرے گی۔
ڈیموکریٹ امیدواراورامریکی صدر کے سیاسی حریف اینڈریو کیومو نے مقدمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'خاندانوں کو جدا کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی اخلاقی پستی اور انسانی المیہ ہے۔' کیومو نے کہا کہ سرحد پر بچوں کو ان کے والدین سے جدا کرنے کا عمل امریکی آئین، امریکی سپریم کورٹ اور 1997 کے قانونی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت تارکین وطن کے بچوں سے سلوک کے حوالے سے معیار قائم کیا گیا ہے۔ کیومو کا کہنا تھا کہ وہ متعدد ریاستی ایجنسیوں کو ہدایات جاری کریں گے کہ وہ ریاست نیویارک کے 10 فیڈرل شیلٹرز میں موجود 70 کے قریب بچوں کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں