Connect with us

پاکستان

اعلانِ بغاوت

شائع شدہ

کو

اعلانِ بغاوت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور رائے حسن نواز کیخلاف پارٹی کے درجنوں رہنماؤں نے اعلان بغاوت کردیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین اور الیکشن کمیشن کی جانب سے رائے حسن نواز کو نااہل کیا جاچکا ہے مگر جہانگیر ترین غیر اعلانیہ طور پر پارٹی کیلئے مرکزی سیاست کا حصہ ہیں اور اہم فیصلے کررہے ہیں جبکہ رائے حسن نواز پنجاب کی سیاست میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اس صورتحال کے پیش نظر پی ٹی آئی میں دونوں رہنماؤں کیخلاف اعلان بغاوت کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور آئندہ انتخابات سے قبل دونوں رہنماؤں کی پارٹی میں مداخلت کیخلاف اعلان جنگ بھی کردیا جائے گا۔

پاکستان

پابندی عائد

شائع شدہ

کو

پابندی عائد

سابق سیاسی حکومتوں کے ادوار میں سندھ کے سرکاری محکموں بالخصوص بلدیاتی اداروں اور محکمہ تعلیم میں صفائی کے عملے کی اسامیوں پر بھی من پسند افراد بھرتی ہونے کی شکایات کے بعد صوبے کے سرکاری اداروں میں” وائٹ کالر” سینیٹری ورکرز کی بھرتی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس بات کا انکشاف حال ہی میں بعض بلدیاتی اداروں کی جانب سے سینیٹری ورکرز کی اسامیوں کے حوالے سے جاری کیے گئے اشتہار میں ہوا ہے۔ اس سلسلے میں ٹائون کمیٹی اڈیرو لعل اسٹیشن کے چیئرمین کی جانب سے 7 جون کو ایک اشتہار جاری کیا گیا ہے جس میں 500 روپے روزانہ اجرت پر سینیٹری ورکرز کی اسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے، مذکورہ اشتہار میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ ’’ امیدوار وائٹ کالر نہیں ہونے چاہئیں‘‘۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ صوبہ سندھ میں سرکاری ادارے کی جانب سے سینیٹری ورکرز کی اسامیوں کے لیے ’’ وائٹ کالر‘‘ نہ ہونے کی شرط عائد کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ صوبے میں ’’وائٹ کالر‘‘ سینیٹری ورکرز کی اصطلاح اس وقت سے رائج ہوئی جب صوبے کے سرکاری اداروں بالخصوص بلدیاتی اداروں،اسپتالوں اور سرکاری تعلیمی اداروں میں سینیٹری ورکرز کی اسامیوں پرمن پسند اور کھاتے پیتے گھرانوں کے نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

معمہ حل

شائع شدہ

کو

معمہ حل

نیوکراچی میں ڈھائی ماہ قبل قتل کی جانے والے لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت2 ملزمان کو گرفتارکرکے مقتولہ اور اس کے بھائی کے موبائل فون اور آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا مقتولہ 5 ہزار روپے کی مقروض تھی رقم نہ دینے پر ملزم نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
ایس ایس سینٹرل ڈاکٹررضوان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ30 اپریل کو نیو کراچی تھانے کی حدود میں مکان میں 20 سالہ لڑکی رمشا کو قتل اور اس کے چھوٹے بھائی کو شدید زخمی کردیا تھا واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ لبنیٰ کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کی تھی، ایس ایس پی نے بتایا کہ قتل کی واردات کے بعد سے مقتولہ رمشا اور اس کے بھائی وجاہت کا موبائل فون غائب تھا، شروع میں جب پولیس ان دونوں موبائل فونز کو چیک کیا تو دونوں موبائل فون بند تھے پولیس 26 سے31 مئی تک موبائل فون چیک کرتی رہی تو موبائل آن اور کسی دوسری سم پر چل رہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گرمی کا زور ٹوٹ گیا

شائع شدہ

کو

گرمی کا زور ٹوٹ گیا

شہر قائد میں گرمی کی شدید لہرکے امکانات معدوم ہو گئے15 جولائی سے 15ستمبر تک شہر میں مون سون بارشوں کا دورانیہ ہے تاہم قبل از وقت مون سون کے اثرات ماہ جولائی کے آغاز میں ہی نمودار ہونا شروع ہوجائیں گے۔
رمضان المبارک کے آخری عشرے جبکہ عید تعطیلات کے دوران شہرپر موجود بادل بھی پری مون سون ہی کی وجہ سے نمودار ہوئے تھے، پری مون سون کے بعد موسم میں بہتری آنے کی توقع ہے، رواں اور اگلے ماہ سمندر میں موسمیاتی تبدیلی کی کوئی غیر معمولی سرگرمی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق جون اور اگلے مہینے جولائی میں شہر میں رواں سال آنے والی گرمی کی لہر (ہیٹ ویو)کی طرز پر صورت حال دکھائی نہیں دے رہی اور واضح امکان ہے کہ مون سون کے اثرات کی وجہ موسم بتدریج بہتری کی جانب جائے گا، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون کی بارشیں کراچی میں ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے میں کم ہونے کی توقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں