Connect with us

پاکستان

نواز شریف کے حق میں فیصلہ

شائع شدہ

کو

اللہ نہ کرے چور پارٹی صدر بنے

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں شہباز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف، شہباز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اورکیپٹن (ر) صفدر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نوازشریف، شہبازشریف، کیپٹن (ر) صفدر کی توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیارکیا تھا کہ معززعدالت کا فیصلہ آیا تو نوازشریف جلوس کی شکل میں روانہ ہوا، ہر جگہ نوازشریف عدالت کے فیصلے پرتقریرکرتے رہے، کہا گیا ہے یہ احتساب نہیں مذاق ہے، نوازشریف نے جے آئی ٹی پرتنقید کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جوبیانات آپ بتارہے ہیں وہ جے آئی ٹی سے متعلق ہیں۔

پاکستان

حکم برقرار

شائع شدہ

کو

حکم برقرار

ہائی کورٹ نے گرمی کی چھٹیوں کی سکول فیس وصول نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نجی اسکولز کے خلاف گرمی کی چھٹیوں میں فیس وصولی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ گرمی کی چھٹیوں میں اسکول فیس وصول نہ کرنے کا حکم برقرار ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ تعلیم کی سوداگری ظلم و استحصال ہے، جو کل ہنڈا 70 موٹرسائیکل پر تھے آج پانچ پانچ لینڈ کروزرز پر پھرتے ہیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے قرار دیا کہ پرائیویٹ اسکولز کا فیس وصول کرنا توہین عدالت ہے، جن اسکولوں نے حکم عدولی کی ان کو توہین عدالت کے نوٹس بھیجیں گے، کچھ اسکول ٹیچرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی درخواست دی اس کو دیکھیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بینچ تشکیل

شائع شدہ

کو

بینچ تشکیل

سانحہ 12 مئی کی ازسرنو تحقیقات کیلئے سندھ ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے 12 مئی کیس کی سماعت کے لئے جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل خصوصی دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ ہائیکورٹ میں سانحہ 12 مئی کیس کی سماعت ہوئی تو عدالتی معاونین کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ پولیس نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے مختلف تھانوں میں 12 مئی کیس کی 54 ایف آئی آر درج ہوئیں ۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے 22 جون کو سی سی پی او کراچی اور اے آئی جی لیگل سے تفصیلات طلب کر لیں۔ بینچ نے کہا کہ بتایا جائے کہ ٹرائل کورٹس میں 12 مئی کو مقدمات کی کیا پوزیشن ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن خراب کرنیکی سازش

شائع شدہ

کو

الیکشن خراب کرنیکی سازش

سپیشل سیکرٹری داخلہ رضوان ملک کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے الیکشن کوسبوتاژ کرنے کے خدشات ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا سینیٹررحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ رضوان ملک نے کمیٹی کو وزات اور ماتحت اداروں کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن 2018 میں امیدواروں پردہشتگردی ہوسکتی ہے اور بیرون ملک سے الیکشن کو سبوتاژ کرنے کے خدشات ہیں، الیکشن میں حملوں کے حوالے سے ہمیں یہ تمام انفارمیشن صوبوں کی طرف سے دی گئیں۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ رینجرز اور مختلف کانسٹیبلری کا الیکشن کی سیکیورٹی میں سب سے اہم کردارہو گا، 3 سیسنا طیارے الیکشن کی سیکیورٹی پر ہمہ وقت تیارہوں گے، اب روزانہ کی بنیاد پرالیکشن کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ صوبوں کے درمیان اعلی سطح پرکوارڈینیشنل کمیٹی بنانے کے لئے وزیراعظم ہاؤس اورکابینہ ڈویثرن کوخط لکھا گیا ہے، کوارڈینیشنل کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری داخلہ کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں