Connect with us

پاکستان

کپتان کا "جوتا" علیم خان کے منہ پر

شائع شدہ

کو

کپتان کا "جوتا" علیم خان کے منہ پر

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کے دوران ایک شخص نے اسٹیج پر جوتا پھینکا جو عمران خان کے برابر میں کھڑے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو لگا۔

عمران خان گاڑی کے اوپر چند رہنماؤں کے ہمراہ کھڑے ہوکر کارکنوں سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک حاضرین میں سے کسی نے ان کی جانب جوتا اچھالا جو علیم خان کے سینے پر لگا۔یہ واضح نہیں کہ جوتا عمران خان کی جانب پھینکا گیا تھا یا اس کا نشانہ علیم خان ہی تھے۔عمران خان کے خطاب سے پہلے بھی جلسے میں بدنظمی دیکھی گئی اور کچھ کارکن ایک شخص پر ڈنڈوں اور لاتوں سے تشدد کرتے دکھائی دیے۔چیئرمین عمران خان کے خطاب کیلئے گجرات کے جی ٹی ایس جلسہ گاہ اسٹیج تیار کیا گیا تھا۔

پاکستان

معمہ حل

شائع شدہ

کو

معمہ حل

نیوکراچی میں ڈھائی ماہ قبل قتل کی جانے والے لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت2 ملزمان کو گرفتارکرکے مقتولہ اور اس کے بھائی کے موبائل فون اور آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا مقتولہ 5 ہزار روپے کی مقروض تھی رقم نہ دینے پر ملزم نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
ایس ایس سینٹرل ڈاکٹررضوان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ30 اپریل کو نیو کراچی تھانے کی حدود میں مکان میں 20 سالہ لڑکی رمشا کو قتل اور اس کے چھوٹے بھائی کو شدید زخمی کردیا تھا واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ لبنیٰ کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کی تھی، ایس ایس پی نے بتایا کہ قتل کی واردات کے بعد سے مقتولہ رمشا اور اس کے بھائی وجاہت کا موبائل فون غائب تھا، شروع میں جب پولیس ان دونوں موبائل فونز کو چیک کیا تو دونوں موبائل فون بند تھے پولیس 26 سے31 مئی تک موبائل فون چیک کرتی رہی تو موبائل آن اور کسی دوسری سم پر چل رہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گرمی کا زور ٹوٹ گیا

شائع شدہ

کو

گرمی کا زور ٹوٹ گیا

شہر قائد میں گرمی کی شدید لہرکے امکانات معدوم ہو گئے15 جولائی سے 15ستمبر تک شہر میں مون سون بارشوں کا دورانیہ ہے تاہم قبل از وقت مون سون کے اثرات ماہ جولائی کے آغاز میں ہی نمودار ہونا شروع ہوجائیں گے۔
رمضان المبارک کے آخری عشرے جبکہ عید تعطیلات کے دوران شہرپر موجود بادل بھی پری مون سون ہی کی وجہ سے نمودار ہوئے تھے، پری مون سون کے بعد موسم میں بہتری آنے کی توقع ہے، رواں اور اگلے ماہ سمندر میں موسمیاتی تبدیلی کی کوئی غیر معمولی سرگرمی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق جون اور اگلے مہینے جولائی میں شہر میں رواں سال آنے والی گرمی کی لہر (ہیٹ ویو)کی طرز پر صورت حال دکھائی نہیں دے رہی اور واضح امکان ہے کہ مون سون کے اثرات کی وجہ موسم بتدریج بہتری کی جانب جائے گا، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون کی بارشیں کراچی میں ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے میں کم ہونے کی توقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کاغذات نامزدگی واپس

شائع شدہ

کو

کاغذات نامزدگی واپس

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی کے انکشاف پر ان کی پہلی بیوی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں حرا شفیق سے اپنی دوسری شادی کو ظاہر کیا تھا۔ جس کے بعد غزالہ سعد نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، 2018 انتخابات کا سال ہے، آرٹیکل 63، 62 کی زد میں آنے سے بچنے کیلیے سیاسی رہنمائوں کو کاغذات نامزدگی میں وہ چیزیں بھی سامنے لانی پڑ رہی ہیں جو انھوں نے عرصے سے چھپائی ہوئی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں