Connect with us

پاکستان

معجزے پر ماتم شروع

شائع شدہ

کو

سینیٹ انتخابات، امیدواروں کے نام بتادیئے

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر بلوچستان کے کسی شخص کی کامیابی کسی معجزے سے کم نہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کی کامیابی کو صوبے کے عوام کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر بلوچستان کے شخص کی کامیابی کسی معجزے سے کم نہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ اس کامیابی میں  قوم پرستی اور صوبے کے حقوق کا دعویٰ  کرنے والے اسلام آباد میں بے نقاب ہو گئے۔ایوان بالا کے بڑے منصب کے لیے بلوچستان کے سپوت کو چنا گیا تو نیشنل پارٹی اور پشتوانخوا میپ کے اکابرین بجائے بلوچستان کے سپوت صادق سنجرانی کو مبارک باد  دیتے انہوں نے سینیٹ میں بلوچستان کی کامیابی پر ماتم شروع کردیا جب کہ ہماری چند دنوں کی حکومت نے صوبے کی غریب عوام کے لیے وہ کام کردکھائے جو کئی دہائیوں سے قوم پرستی کا دعویٰ کرنے والی جماعتوں  نے نہیں کیا۔

پاکستان

گرمی کا زور ٹوٹ گیا

شائع شدہ

کو

گرمی کا زور ٹوٹ گیا

شہر قائد میں گرمی کی شدید لہرکے امکانات معدوم ہو گئے15 جولائی سے 15ستمبر تک شہر میں مون سون بارشوں کا دورانیہ ہے تاہم قبل از وقت مون سون کے اثرات ماہ جولائی کے آغاز میں ہی نمودار ہونا شروع ہوجائیں گے۔
رمضان المبارک کے آخری عشرے جبکہ عید تعطیلات کے دوران شہرپر موجود بادل بھی پری مون سون ہی کی وجہ سے نمودار ہوئے تھے، پری مون سون کے بعد موسم میں بہتری آنے کی توقع ہے، رواں اور اگلے ماہ سمندر میں موسمیاتی تبدیلی کی کوئی غیر معمولی سرگرمی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق جون اور اگلے مہینے جولائی میں شہر میں رواں سال آنے والی گرمی کی لہر (ہیٹ ویو)کی طرز پر صورت حال دکھائی نہیں دے رہی اور واضح امکان ہے کہ مون سون کے اثرات کی وجہ موسم بتدریج بہتری کی جانب جائے گا، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون کی بارشیں کراچی میں ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے میں کم ہونے کی توقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کاغذات نامزدگی واپس

شائع شدہ

کو

کاغذات نامزدگی واپس

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی کے انکشاف پر ان کی پہلی بیوی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں حرا شفیق سے اپنی دوسری شادی کو ظاہر کیا تھا۔ جس کے بعد غزالہ سعد نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، 2018 انتخابات کا سال ہے، آرٹیکل 63، 62 کی زد میں آنے سے بچنے کیلیے سیاسی رہنمائوں کو کاغذات نامزدگی میں وہ چیزیں بھی سامنے لانی پڑ رہی ہیں جو انھوں نے عرصے سے چھپائی ہوئی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کام شروع

شائع شدہ

کو

کام شروع

ملک بھرمیں اپیلٹ ٹربیونلزنے کام شروع کردیا جس کے بعد 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پراپیلیں دائر ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھرکے 849 حلقوں کیلئے 21 اپیلٹ ٹربیوبلز بنائے گئے ہیں،اپیلٹ ٹربیونلزنے کام شروع کردیا جس کے بعد 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پراپیلیں دائرہوں گی۔ اپیلٹ ٹربیونلز23 سے 27 جون تک اپیلوں کونمٹائیں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے 21 ہزار امیدواروں کی تفصیلات مانگ لیں جس کے بعد امیدواروں کے حلف نامے اوراثاثوں کی تفصیلات ویب سائیٹ پر شائع کی جائیں گی۔ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کا ڈیٹا اسکین کرکے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ بھجوانا شروع کر دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں