Connect with us

پاکستان

پاک چین عسکری تعاون مثالی

شائع شدہ

کو

پاک چین عسکری تعاون مثالی

چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لیانگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی فضائی افواج کے مابین بڑھتا ہوا عسکری تعاون ہمارے دوستانہ تعلقات کا ایک اہم جز ہے۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں 139 ویں جنرل ڈیوٹی پائلٹ،85 ویں انجینئرنگ ،95 ویں ایئر ڈیفنس، 20 ویں ایڈمنسٹریشن اینڈ سپیشل ڈیوٹیز اور چوتھے لاجسٹکس کورسزکی گریجویشن تقریب ہوئی۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجا ہد انور خان سمیت غیر ملکی سفرا، اعلیٰ فوجی اور سول حکام، غیر ملکی عہدیداران اور گریجویٹ ہو نے والے ایوی ایشن کیڈٹس کے والدین اور مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لیانگ تھے۔ تقریب کے دوران مہمان خصوصی نے لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لیانگ نے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ آپ ملکی خود مختاری اور سرحدوں کی حفاظت کا مقدس فریضہ سر انجام دیں گے، مجھے امید ہے کہ آپ پیپلز لبریشن آرمی ایئرفورس کے نوجوان افسران کے ساتھ مل کر دونوں فضائی افواج کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ جنرل ڈنگ لیانگ نے کہا کہ پاک چین سفارتی تعلقات کے آغاز سے ہی ہم نے بہترین دوستی اور تعاون کی بنیاد رکھی، ہمارے دیرپا دوستانہ تعلقات کی بنیاد باہمی رواداری اور خلوص پر مبنی ہے جس میں دونوں ممالک نے ہر قسم کے اہم معاملات میں ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کر کے باہمی دوستانہ روابط کی ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین بڑھتا ہوا عسکری تعاون ہمارے دوستانہ تعلقات کا ایک اہم جز ہے۔حالیہ عرصے میں پاک فضائیہ اور پیپلز لبریشن آرمی ایئرفورس نے آپریشنل کمانڈ، مشترکہ مشقوں، تربیت ، سامان کی ترسیل، ہتھیار اور جنگی آلات کے معاملات میں بھرپور تعاون کونئی منزلوں سے روشناس کروایا ہے۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں 139 ویں جنرل ڈیوٹی پائلٹ، 85 ویں انجینئرنگ ،95 ویں ائیر ڈیفنس، 20 ویں ایڈمنسٹریشن اینڈ اسپیشل ڈیوٹیز اور چوتھے لاجسٹکس کورسزکی گریجویشن تقریب میں کل109 ایوی ایشن کیڈٹس گریجویٹ ہوئے۔ پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے کمانڈر لیفٹینینٹ جنرل ڈنگ لیانگ نے بحیثیت مہمانِ خصوصی گریجویٹ کیڈٹس کو برانچ کا نشان اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ مہمان خصوصی نے نمبر 4 سکواڈرن کو اکیڈمی کے چیمپین اسکواڈرن ہونے پر قائداعظم بینر سے نوازا۔
تقریب میں حسب روایت پی اے ایف اکیڈمی کی” شیر دل اور بریوہارٹ فارمیشنز”نے مسحور کن مظاہرہ پیش کیا اور پی اے ایف اکیڈمی کی پیرا موٹر گلائیڈر ٹیم “Eaglets” نے بھی اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کیا۔ حمزہ فلائیٹ کی شاندار ڈرل نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے جسے وہاں پر موجود معزز مہمانوں نے بہت سراہا۔

پاکستان

3دہشت گرد ہلاک

شائع شدہ

کو

3دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے جوانوں نے سرحد پار سے مہمند ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تاہم پاک فوج کے جوانوں کی مؤثر جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی فرمان اللہ بھی شہید ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

(ن) لیگ چھوڑنے کی دھمکی

شائع شدہ

کو

(ن) لیگ چھوڑنے کی دھمکی

وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوسن نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری کو حتمی الٹی میٹم دے دیا ہے کہ اگر انہوں نے اگلے 48گھنٹے میں میپکو ملتان کے لائن سپرنٹنڈنٹ نوید وینس کے خلاف چارج شیٹ ختم نہ کرائی اور ایس ای میپکو عمر لودھی کو فوری ٹرانسفر نہ کیا تو وہ مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرکے اپنے بھائی اور تمام یونین چیئرمینوں سمیت جنوبی پنجاب متحدہ محاذ میں شمولیت کا اعلان کردیں گے کہ اگر ایک وفاقی وزیر کی اس کی حکومت میں ذاتی معاملات پر بھی غور نہیں کیا جاتا تو وہ حلقے کے عوام کو کیا منہ دکھائیں گے- نوید وینس کے ساتھ میرے حلقے کے ہزاروں ووٹ ہیں جنہیں میں کسی طور پر بھی نظرانداز نہیں کرسکتا۔ ووٹروں کو جواب دینے سے بہتر ہے کہ میں پارٹی ہی کو جواب دے دوں۔ اس پر اویس لغاری نے چیف ایگزیکٹو میپکو کو دوٹوک پیغام دیا کہ کسی بھی صورت میں سکندر حیات بوسن کو منایا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پارٹی چھوڑنے کی خبریں غلط

شائع شدہ

کو

جواب دینے مجھے بھی آتے ہیں

سابق وزیر داخلہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ چوہدری نثا رعلی خان تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو عمران خان نے بیان دیا تھا کہ ایک بڑی وکٹ گرنے والی ہے جس کے بعد سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم چوہدری نثار کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کررہے اور چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں