Connect with us

پاکستان

نیب میں طلبی

شائع شدہ

کو

عوامی رابطہ مہم تیزکرنے کافیصلہ

ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے نواز شریف کو 20 مئی کو طلب کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ طلبی پر لندن میں ہونے کے باعث سابق وزیراعظم نیب کے روبرو پیش نہیں ہوئے تھے۔ نیب کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف پر 1998 میں اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امراء تک سڑک تعمیر کرانے کا الزام ہے جنہیں کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے طلبی کا سمن بھجوایا گیا تھا۔ نیب لاہور کے مطابق اسکول اور ڈسپنسری کا بجٹ استعمال کر کے شریف برادران نے اپنی رہائش گاہ کے لیے سڑک تعمیر کرائی جب کہ چیئرمین نیب نے معاملے کی براہ راست تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ نیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف پر بھائی کے ساتھ مل کر ذاتی فائدے کے لئے سڑک بنانے کا الزام ہے اور ان کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت میں اضافہ ہوا اور اس اقدام سے ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنے پڑے۔
نیب لاہور کا کہنا ہے کہ رائیونڈ روڈ کرپشن سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کرنا شروع کردیا ہے۔ نیب کے مطابق ضلع کونسل کے افسران، ایل ڈی اے افسران اور ٹھیکیدار کو بھی طلب کیا جائے گا جب کہ تفتیش مکمل کر کے کرپشن ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کیا جائے گا۔ قومی احتساب بیورو کے مطابق ڈی جی نیب لاہور نے کیس کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے جس میں 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہیں۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ رائیونڈ روڈ تعمیر کی بے ضابطگیوں میں نواز شریف اور شہباز شریف کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ نیب لاہور کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر میں 12 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد رقم کی کرپشن کی گئی۔ نیب لاہور کے مطابق 2016 تک کرپشن انکوائری التوا کا شکار رہی تاہم 2016 کے بعد دوبارہ انکوائری پر کام شروع کیا گیا ہے۔

پاکستان

ٹیکس چوروں کا سراغ

شائع شدہ

کو

ٹیکس چوروں کا سراغ

ایف بی آر نے ملک میں ان 50ہزار چکمے باز ٹیکس چوروں کا سراغ لگایا ہے جو ہیرا پھیری کے زریعے کھربوں روپے کا سالانہ ٹیکس ہڑپ کرتے رہے ہیں اور انہیں وارننگ دی ہے کہ حکومت کی متعارف کنندہ ایمنسٹی اسکیم کے تحت اگر انہوں نے یکم جولائی تک چھپائے ہوئے اپنے اثاثےظاہر نہ کئے تو وہ سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہوجائیں۔ ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پورے ملک میں جائیداد کی رجسٹریشن ادارے بشمول کراچی سے 25 ہزار کے قریب ٹیکس چور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کے بی سی اے، آباد، ڈی ایچ اے، بحریہ ٹاؤن کراچی سے اپنے مقصد کا مواد جمع کرکے جس میں بڑے پیمانے پر اراضی ، بلند عمارتیں اور دیگر عمارتوں کے اعداد و شمار جمع کرکے یہ کارنامہ انجام دیا ہے اور اگر سپریم کورٹ اس معاملے میں ایف بی آر کا ساتھ دے تو مثبت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ اور اگر ملک کی تاریخ میں اٹھائے گےاس اقدام پر عمل درآمد نہ ہو سکا تو پورے ملک کا ٹیکس نظام خطرے میں پڑ سکتا ہے جو ملک دشمنی کے مترادف ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کپتان کا نکات شوفلاپ

شائع شدہ

کو

کپتان کا نکات شوفلاپ

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کا 100روزہ پلان خلائی مخلوق کا بنایاہوالگتاہے ‘ کپتان کا نکات شوفلاپ ہوچکا ‘گزشتہ الیکشن میں 90روزمیں جس تبدیلی کا اعلان کیاگیااس کی زد میں صرف خیبرپختونخوآیاجبکہ باقی ملک محفوظ رہا‘سوروزہ پلان صدی کا بڑاجھوٹ جبکہ فاٹاانضمام کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے ۔ مستقبل کیلئے کپتان کے سو روزہ تبدیلی پلان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے اخبار نویسیوں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں شدید ناکامی کے باوجود بھی سینہ زوری کا یہ عالم ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو خفت کا احساس تک نہیں ہے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تعداد 4 ہزارسے زائد

شائع شدہ

کو

تعداد 4 ہزارسے زائد

چنکارہ ہرنوں کے شکارپرپابندی اوراسمگلنگ کی روک تھام کے باعث چولستان میں جنگلی چنکارہ ہرنوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے،سب سے زیادہ چنکارہ ہرنوں کی تعداد رحیم یارخان میں پائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رحیم یارخان کے ہزار698 کلومیٹرایریا میں 30 مختلف مقامات پرسروے کیاگیا، جس کےمطابق ان ایریازمیں چنکارہ ہرنوں کی تعداد 148 سامنے آئی ہے۔ اسی تخمینے کے حساب سے بہاولپورکے دیگراضلاع بہاولپوراوربہاولنگرمیں چنکارہ ہرنوں کی تعدادکااندازہ 4 ہزارسے زائدلگایاگیا ہے، وائڈلائف ڈویژن بہاولپورکے انچارج انورمان نے ایکسپریس نیوزکوبتایا کہ گزشتہ ایک سال میں چنکارہ ہرنوں کی تعدادمیں خاطرخواہ اضافہ ہواہے ، انہوں نے بتایا کہ چنکارہ ہرنوں کے شکارکے حوالے سے تمام ہاٹ سپاٹس پرانہوں نے سخت نگرانی رکھی ، اسی طرح چنکارہ ہرنوں کی افزائش کے سیزن میں ان کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے چنکارہ ہرنوں کے بچوں کواسمگل کیے جانے کی کئی کوششیں ناکام بنائیں ۔ انورمان نے بتایا کہ چنکارہ ہرن چولستان کا حسن سمجھے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے ہرسال چولستان میں کالاہرن اورچنکارہ ہرن کے شکارکے لئے ہنٹنگ ٹرافی کا اعلان کیاجاتا ہے ، کالااورچنکارہ ہرن کے شکارکی اجازت عام طورپرہرسال مارچ میں دی جاتی ہے جوپورامہینہ جاری رہتی ہے ، رواں سال کالے ہرن کے شکارکے لیے فیس 2 لاکھ روپے جبکہ چنکارہ ہرن کے شکارکی فیس 75 ہزار روپے مقررکی گئی تھی۔ انورمان نے بتایا کہ پاکستان، بھارت اور ایران میں پائے جانے والی چنکارا ہرن کی اس نسل کو غزال بھی کہتے ہیں ، چنکارا ہرن ایک چھوٹا ہرن ہے جو 65 سینٹی میٹر تک لمبا ہوسکتا ہے جبکہ اس کا وزن 25 کلو گرام کے لگ بھگ ہوتا ہے،یہ سرخی مائل رنگ کا ہرن ہے جس کا نچلا دھڑ سفید ،پیٹ اور ٹانگوں کا اندرونی حصه زردی مائل سفید جبکہ پیٹ کے دائیں بائیں دونوں طرف ڈارک براؤن رنگ کی پٹیاں ہوتی ہیں، ماحولیاتی ماہر کہتے ہیں کہ موسم کی تبدیلی سے چنکارا کی رنگت میں بھی تبدیلی دکھائی دیتی ہے،گرمیوں میں چنکارا کی رنگت سرخی مائل براؤن اور سردیوں میں زردی مائل گرے براؤن ہوتی ہے،اس کے سینگ 15 انچ تک بڑے ہو سکتے ہیں ۔سینگ کے اندر ہڈی روایتی ادوایات میں بھی استعمال کی جاتی ہے جبکہ اس کی کھال سے بہت چیزیں بنتی ہیں
وائلڈلائف ماہرین کے مطابق پاکستان میں انکی آبادی تھرپارکر، عمرکوٹ، اچھڑو تھر، چولستان میں پائی جاتی ہے لیکن مسلسل شکار کی وجہ سے ان کی نسل بھی تیزی سے کم ہو رہی ہے، چنکارا تین، چار کا گروپ بنا کر رہتے ہیں, چنکارا نر اور مادہ اکٹھے ہوتے ہیں،ماده ایک سال میں جبکه نر ایک سے ڈیڑھ سال میں جوان ہوتا ہے،صحرائی بکریوں کی طرح چنکارا کی سال میں دو بریڈنگ سیزن ہوتی ہیں، ماہرین کے مطابق انکی اوسطأ طبعی عمر 12 سال ہوتی ہے،جنگلی ہرن بہت کم پانی پیتا ہے، صحرائی لوگوں کے پاس روایت ہے کہ صحرا میں چنکارا بارش کا پانی پیتا ہے،قدرتی تالابوں (ٹوبوں) میں بارش کا پانی جہاں ہرن پیتے ہیں ان کو ہرن واٹڑی بھی کہتے ہیں، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ چنکارا ہرن کے پیٹ پر بھی مشکی ہرن کی طرح مشک کی تھیلی ہوتی ہےجس میں زائد خون جمع ہوتا رہتا ہے جو جم کر نہایت خوشبودار ہوجاتاہے،اسے کستوری کہتے ہیں جس کی مالیت 20 ہزار روپے فی تولہ تک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں