Connect with us

انٹرنیشنل

8 دہشت گردوں کو سزائے موت

شائع شدہ

کو

8 دہشت گردوں کو سزائے موت

ایران میں گذشتہ سال اسمبلی اور آیت اللہ خامنائی کی قبر پر حملوں کی وجہ سے عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے والے دہشت گرد تنظیم داعش کے 8 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے لئے بیان میں تہران انقلابی عدالتوں کے سربراہ غضنفر عابدی نے کہا ہے کہ گذشتہ سال بیک وقت کئے جانے والے حملوں کے بعد حراست میں لئے جانے والے اور عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے والے داعش کے اراکین کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے۔ فیصلے کے خلاف 20 دن کے اندر اندر اپیل کئے جا سکنے کا ذکر کرتے ہوئے عابدی نے کہا ہے کہ دیگر 18 ملزمین کے خلاف عدالتی کاروائی جاری ہے۔ واضح رہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں 7 جون 2017 کو اسمبلی اور خامنائی کی قبر پر بیک وقت بم حملے کئے گئے تھے جن کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

انٹرنیشنل

قبضہ دینے کو تیار

شائع شدہ

کو

قبضہ دینے کو تیار

عبدالملک الحوثی نے ایک بار پھر مؤقف دُہرایا ہے کہ اگر حکومت کی ہمنوا فورسز اپنے حملے روک دیں تو الحدیدہ کی مرکزی بندرگاہ کا کنٹرول اقوام متحدہ کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن میں حوثی ملیشیا کے سربراہ نے یہ پیشکش الحدیدہ صوبے میں باغیوں کی پے در پے شکستوں کے بعد کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

غزہ، بدترین حالات

شائع شدہ

کو

غزہ، بدترین حالات

اقوام متحدہ نے کہا پابندیوں سے غزہ کی صورت حال گمبھیر، تجارتی چوکی کے بند ہونے سے حفظان صحت کا شعبہ بھی متاثر ہوگا۔ اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ افسر جیمی میک گولڈ رک نے اپنے تحریری اعلامیہ میں واضح کیا کہ اسرائیل کے محاصرے میں تجارتی چوکی کریم ابو سلیم بند کیے جانے اور ایندھن کی ترسیل روکنے سے حفظان صحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔ اسرائیل کی غزہ کی پٹی سے سامان کی نقل و حمل پر پابندی جاری ہے تو اسرائیلی وزیر دفاع آویگدور لیبر مان نے آئندہ کے حکم تک غزہ کو ایندھن کی ترسیل کی اجازت نہ دینے کی فوج کو ہدایت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حملے ناکام

شائع شدہ

کو

حملے ناکام

ایرانی سکیورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں داعش سے وابستہ ایک سیل کے 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سراغرسانی کے وزیر محمود علاوی نے ایک بیان میں کہا گرفتار افراد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے بروقت کارروائی سے انکے مذموم منصوبے کو ناکام کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں