Connect with us

شوبز

ماں تجھے سلام

شائع شدہ

کو

ماں تجھے سلام

آج دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایاجارہا ہے اس موقع پردیگر افراد کے ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والےفنکاروں نے بھی اپنی ماؤں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے جذباتی پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر کرائے ہیں۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ٹوئٹر پر نہایت جذباتی پیغام شیئر کراتے ہوئے لکھامجھے اپنی والدہ کو اپنے باس کے روپ میں دیکھنے کیلئے بالکل بھی انتظار نہیں ہورہا، وہ ہمیشہ پس منظر میں رہنے کوترجیح دیتی ہیں، مدرز ڈے مبارک ہو۔

اداکارہ کاجول نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی والدہ کو اپنی سپر پاور(بے انتہا طاقت)قراردیا۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنی والدہ کے ساتھ اپنی یادگار تصاویر ٹوئٹ کراتے ہوئے لکھا ماں کے پیار سے بڑھ کر کچھ نہیں، اس دن میں اپنی ماں اور تمام ماؤں کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں  جنہوں نےاپنے نوزائیدہ بچوں کو   پیار، تحفظ اور ماں کی ممتا کی گرمی دی جس کے باعث ہم اس دنیا میں جی سکے ہیں۔

اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اپنی والدہ اور بیٹی کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرائی اور لکھا آپ مجھے مکمل کرتی ہیں، اپنی ایک ایک سانس سے سب کو ماؤں کا عالمی دن مبارک ہو۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اپنی والدہ سونی رازدان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور انہیں خوبصورت خاتون قراردیتے ہوئے کہا آج کادن اور ہر دن صرف آپ کا ہے۔

Hello beautiful mommy. It’s your day. Today & everyday ✨

A post shared by Alia ✨⭐️ (@aliaabhatt) on

اداکار ہرتیک روشن نے اپنی والدہ کی تصاویر شیئر کراتے ہوئے ٹوئٹ کیا ان آنکھوں میں ساری کائنات چھپی ہے۔ آپ کے چہرے کی ہر جھری محبت کی ایک داستان سناتی ہے، انہوں نے اپنی والدہ کو جنگجو قرار دیا جو ہر طرح کے حالات کا لڑ کر مقابلہ کرتی ہے۔

نئی نویلی دلہن اداکارہ سونم کپورنے اپنی کامیابیوں کا سہرا اپنی والدہ کے سر سجاتے ہوئے کہا آپ نے مجھےہر چیز سیکھائی، چاہے وہ اسٹائل ہویاشفقت کا جذبہ ہو، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں ، ماؤں کا عالمی دن مبارک ہو۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی ماں کو رول ماڈل قراردیتے ہوئے کہا کہ میری ماں میرا پہلا پیاراور میری پہلی دوست ہیں۔

اداکار ورون دھون نے بھی اپنی والدہ کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کرائی۔

Happy Mother’s Day MA 💙💙💙💙

A post shared by Varun Dhawan (@varundvn) on

شوبز

’سلوٹ‘سے انکار

شائع شدہ

کو

’سلوٹ‘سے انکار

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’سلوٹ ‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میکرز ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کے لیے کرینہ کپور کو کاسٹ کرنے کا سوچ رہے تھے تاہم کرینہ کپور نے کنگ خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ سنا کر سب کو حیران کردیا۔ کرینہ کپور کا شاہ رخ کے ساتھ فلم نہ کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں اب کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں جب کہ اب فلموں سے متعلق میری سوچ اور رویہ تبدیل ہوگیا ہے اور میں ذہنی طور پر تیار نہ ہونے کی وجہ سے بڑے بجٹ کی فلمیں کرنے سے معذرت ہی کروں گی، عین ممکن ہے کہ فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام بھی نہ کروں۔ رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کے انکار کے بعد فلم میکرز اب فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے ایشویہ رائے یا دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’سلوٹ‘ بھارتی خلا باز کی زندگی پر مبنی کہانی ہے جس کی شوٹنگ شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ کے بعد شروع کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

سالانہ مقابلہ حسن

شائع شدہ

کو

سالانہ مقابلہ حسن

فلپائن کے شہر Pasay میں سالانہ مقابلہ حسن ہوا۔ مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی 42حسیناؤں نے حصہ لیا۔ مختلف راؤنڈز میں تقسیم اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ کیلئے 5 حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا جبکہ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد 20سالہ سلویا سیلسٹی کورٹس نامی اطالوی نژاد فلپائنی حسینہ نے ’مس اَرتھ فلپائن 2018‘کا ٹائٹل حاصل کرکے تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ مقابلے میں حاضرین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ٹیلی وژن پر بھی لاکھوں افراد نے یہ ایونٹ براہ راست دیکھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

شوہر سے اختلافات

شائع شدہ

کو

شوہر سے اختلافات

اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی کے اپنے شوہر جاوید اقبال سے اختلافات شروع ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شاہدہ منی کے شوہر جاوید اقبال کی پہلی بیوی اور بچوں نے شاہدہ منی کو جاوید اقبال کی دوسری بیوی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جاوید اقبال کے وارث صرف اور صرف ہم ہیں۔ شاہدہ منی کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں