Connect with us

کھیل

310رنز پر اننگز ڈکلیئر

شائع شدہ

کو

310رنز پر اننگز ڈکلیئر

ڈبلن: پاکستان نے آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹ پر 310 رنز بناتے ہوئے پہلی اننگ ڈکلیئر کر دی جب کہ آئر لینڈ کی 4 وکٹیں محض 7 رنز پر گر گئیں۔

ڈبلن میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے روز دوپہر کے کھانے کے وقفے پر میزبان آئر لینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور اس کی 4 وکٹیں محض 7 رنز پر گر چکی ہیں۔ ایڈ جوائس (4) محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، اینڈی بلبرینی اور نیل او برائن بغیر کوئی رن بنائے محمد عباس کی گیند پر وکٹوں کے سامنے آؤٹ ہوئے جبکہ محمد عامر نے کپتان ولیم پورٹ فیلڈ کو ایک رن پر کلین بولڈ کردیا۔

کھیل

مذہب سے باہر

شائع شدہ

کو

مذہب سے باہر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے ملک کے عوام کو مذہبی منافرت سے نکل کر کروشیا سے سبق سیکھنے کو کہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہربھجن سنگھ نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کا مقابلہ کرنے والے ملک کروشیا کی مثال دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اس کی آبادی 50 لاکھ سے بھی کم ہے لیکن فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا، ہمارے ملک کی آبادی 135 کروڑ ہونے کے باوجود ہم اس ایونٹ میں دوردور تک نہیں ہیں۔ ہم بدستور ہندو مسلم جھگڑے میں الجھے ہوئے ہیں اس کے ساتھ ہربھجن نے ’سوچ بدلو دیش بدلے گا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

کروڑوں کا گھپلا

شائع شدہ

کو

کروڑوں کا گھپلا

سندھ کی سابق حکومت نے اولمپئن اصلاح الدین کو ہاکی کے فروغ کیلئے دس کروڑ سے زائد لاگت کی ہاکی اکیڈمی بناکر دی اور اسے چلانے کیلئے 2014 میں دو کروڑ روپے کی گرانٹ بھی جاری کی لیکن سندھ کی نگران حکومت کی وزارت کھیل نے ہاکی اکیڈمی پر کروڑوں روپے لگانے کی انکوائری شروع کرتے ہوئے اولمپئن اصلاح الدین سے دو کروڑ روپے کا حساب بھی مانگ لیا۔ ہاکی اکیڈمی پر نئی بلو ٹرف اور پھر ہوٹل نما ہاسٹل کا حساب تو سابقہ حکومت ہی دے گی لیکن اکیڈمی چلانے کیلئے دیے جانے والے دو کروڑ روپے اور اطراف میں بنائی جانے والی دکانوں کا حساب اصلاح الدین کو ہی دینا ہوگا۔ اولمپئن اصلاح الدین پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رہے ان کی کپتانی میں پاکستان نے ملک کیلئے کئی اعزازات بھی جیتے اس کے علاوہ منیجر کوچ بھی رہے اس دور میں بھی ٹیم نے کامیابیاں سمیٹیں۔
دوسری جانب پی ایچ ایف کے چیف سلیکٹر سابق کپتان اصلاح الدین نے کہا ہے کہ 2014 ءمیں اکیڈمی کو سندھ حکومت سے جو دو کروڑ روپے کی گرانٹ ملی تھی اس میں سے ابھی تک ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے بلکہ وہ گرانٹ دو کروڑ سے بڑھ کر اب ڈھائی کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ سندھ کی نگراں صوبائی حکومت سے دو کروڑ گرانٹ کی جواب طلبی کا انہیں ابھی تک کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں کہ دو کروڑ روپے غلط طریقے سے خرچ کردیئے گئے۔ ہاکی اکیڈمی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اصلاح الدین نے کہا کہ اکیڈمی کے اخراجات اکیڈمی میں قائم دکانوں کے کرایہ سے پورے کئے جاتے ہیں، بجلی کا بل اور ملازموں کی تنخواہیں بھی ادا کی جاتیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری اکیڈمی میں کھیل کے ساتھ باقاعدہ طور پر ہاکی پڑھائی بھی جاتی ہے، روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں بچے کوالیفائیڈ کوچز سے تربیت لیتے ہیں۔
اصلاح الدین نے کہا کہ دو کروڑ روپے خرچ کرسکتا تھا لیکن یہ اکیڈمی کے بچوں کی امانت ہے، یہ بات بھی بتانا چاہتا ہوں کہ جس دن سے یہ اکیڈمی بنی ہے میں نے اس اکیڈمی سے ایک روپیہ بھی نہیں کمایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اکیڈمی کا باقاعدہ طور پر ہرسال آڈٹ ہوتا ہے ہر چیز پر چیک اینڈ بیلنس قائم ہے ۔ لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا سرکاری خزانے کے پیسوں کو بینک کے فکس ڈیپوزیٹ میں رکھا جاسکتا ہے۔ اصلاح الدین کی پریس کانفرنس کے بعد نگراں حکومت سندھ انہیں ایک اور نوٹس جاری کرنے والی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

میڈیا ویلیو 3 ارب

شائع شدہ

کو

میڈیا ویلیو 3 ارب

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل کی میڈیا ویلیو 3 ارب روپے ہوگئی۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شامل تمام 6 فرنچائزز کی قدر میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا،آئندہ 3ایڈیشن کیلیے بڈنگ کا عمل شروع ہوا تو ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔ پی سی بی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل ایک ورلڈکلاس ایونٹ بن چکی اور دنیا کی کسی بھی بہترین لیگ کا مقابلہ کرسکتی ہے،اس کی میڈیا ویلیو3ارب روپے کے قریب ہوچکی،اثاثوں کے ساتھ تمام 6فرنچائزز کی قدر میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔انھوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے آئندہ 3ایڈیشنز کیلیے بڈنگ کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ ایک غیر جانبدار ملٹی نیشنل ادارے کے تجزیے میں گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹنے کی پیشگوئی پہلے ہی کردی گئی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک بھر میں گیم ڈیولپمنٹ پروگرام جاری ہیں، ہائی پرفارمنس کیمپس میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز بھی قومی ٹیم کا بیک اپ تیار کرنے کیلیے بڑی جانفشانی سے کام کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں