Connect with us

انٹرنیشنل

دہشتگردی قابل مذمت

شائع شدہ

کو

دہشتگردی قابل مذمت

سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان اور افغانستان میں گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان واقعات میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ہے۔ دونوں برادر ملکوں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی جاتی ہے اور ان حملوں میں لقمہ اجل بننے والے شہریوں کے لواحقین کے ساتھ مکمل ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی جاتی ہے۔

انٹرنیشنل

پیوٹن سے ملنا قیامت نہیں

شائع شدہ

کو

پیوٹن سے ملنا قیامت نہیں

امریکی وزیر ددفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ وہ روسی ہم منصب سے ملاقات کرنے میں کوئی قیامت محسوس نہیں کرتے۔ رپورٹس کے مطابق اس ملاقات کا امکان دونوں ممالک کے صدور کی ہیلسینکی میں ملاقات کے بعد پیدا ہوا ہے مگر اس میں کتنی سنجیدگی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک اطالوی اخبار سے گفتگو کے دوران روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو نے کہا تھا کہ ہم نے امریکہ سے عالمی مسائل اور انسداد دہشتگردی کے موضوع پر بات چیت کی خواہش ظاہر کی تھی مگر لگتاہے کہ پینٹاگون فی الوقت تیار نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

جاپان: 222 ہلاکتیں

شائع شدہ

کو

جاپان: 222 ہلاکتیں

جاپان میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 222 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک کے 31 صوبوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے دو ہفتوں میں 700 سے زائد لینڈ سلائڈنگ کے واقعات پیش آئے۔ حکام کے مطابق 30 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہیروشیما، اوکایاما اور ایہیمے شہروں میں 70 ہزار افراد سے زائد عملہ امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے۔ محکمہ قدرتی آفات کے مطابق پناہ گاہوں میں تقریباً 6 ہزار 700 سے زائد سیلاب زدگان موجود ہیں اور ملک کے 19 صوبوں سے 5.9 ملین افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جمعہ کے روز حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں کو 350 ملین ڈالر امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہیروشیما، ایہیمے، اوکایاما، یاماگوچی، کویوٹو، گیفو، شیگا، ہویوگو، کوچی اور فوکواوکا کے علاقوں میں ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

مسجد اقصیٰ پردھاوا

شائع شدہ

کو

مسجد اقصیٰ پردھاوا

اسرائیلی پولیس کی ہمراہی میں 300 سے زائد یہودیوں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ اطلاع کے مطابق آج صبح کے وقت 331 متعصب یہودی پولیس کی ہمراہی میں مسجد اقصیٰ کے بابِ المعارب سے حرم شریف کے صحن میں داخل ہوئے۔ بچوں سمیت یہودیوں کا یہ گروپ کچھ دیر تک مسجد اقصیٰ کے صحن میں پھرتا رہا۔ ماہِ جولائی کے آغاز میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے اسرائیلی اسمبلی ممبران کو 3 ماہ میں ایک دفعہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے بعد گذشتہ ہفتے وزیر زراعت اوریہودی ہوم پارٹی کے اسمبلی ممبر یوری آرئیل سمیت بعض اسرائیلی اسمبلی ممبران نے متعصب یہودیوں کی ہمراہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا تھا۔ یہودیوں کی مسجد اقصیٰ پر چڑھائیوں میں گذشتہ سال کے مقابلے سنجیدہ سطحی پر اضافہ ہوا ہے۔
یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر حملوں کی حامی "زخم" نامی اسرائیلی سوسائٹی کی گذشتہ روز شائع شدہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے نصف میں 22 ہزار سے زائد یہودی آبادکار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور یہ تعداد ابھی سے گذشتہ سال مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے یہودی آبادکاروں کی کُل تعداد سے تجاوز کر گئی ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ مشرقی القدس کے قدیم شہر کے علاقے میں واقع مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے قبلہ اوّل کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ یہودی مسجد اقصیٰ کے نیچے حضرت سلیمان علیہ السلام کا مزار ہونے کے دعوے کے ساتھ مسجد میں کھدائی کا کام کر رہے ہیں اور حرم شریف میں ان کے بھی عبادت کے حق کا دعوی کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں