Connect with us

پاکستان

نظر بندی کے احکامات

شائع شدہ

کو

نظر بندی کے احکامات

پنجاب کی نگران حکومت نے میاں نواز شریف کی واپسی کے موقع پر آج امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر مسلم لیگ ن کی قیادت کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیئے ہیں- ذرائع مطابق آئی جی پنجاب پولیس کلیم امام کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے 7 رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جب کہ ایک کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق خواجہ سعد رفیق، میاں مرغوب، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، ملک سیف الملوک اور وحید عالم خان کی 30 روز کے لیے نظر بندی کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

پاکستان

سب برابر

شائع شدہ

کو

سب برابر

عبوری وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کسی ایک سیاسی جماعت کو نوازنے کا تاثر درست نہیں ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہو جس کو شکایت ہے وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے امتیازی سلوک کرنے والے نگران وزیر کا نام بھی بتائے- نوازشریف کی آمد پر جم غفیر نہیں بننے دیا جا سکتا تھا کیونکہ اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خراب قیمہ دیا گیا

شائع شدہ

کو

خراب قیمہ دیا گیا

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں فرش پر سلایا جاتا ہے، قوم نے جسے تین دفعہ وزیرِاعظم منتخب کیا اس کے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو جیل میں فرش پر سلایا جاتا ہے، ان کے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت نہیں، جیل کے ڈاکٹر ہی ان کا معائنہ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اور مریم کو آپس میں ملنے کی اجازت نہیں ہے لیکن دونوں کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، انھیں ایک دن خراب قیمہ دیا گیا، تین دفعہ منتخب ہونے والے وزیرِاعظم کیساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا پیغام تھا کہ پچیس جولائی کو ووٹ دے کر بدلہ لیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

واپسی پرعمدہ بولنگ

شائع شدہ

کو

واپسی پرعمدہ بولنگ

زمبابوے سے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں محمد عامر کی جگہ کھیلنے والے جنید خان نے انتخاب درست ثابت کر دیا۔ جنید خان نے ٹیم میں کم بیک کرتے ہوئے 5اوورز میں صرف 7رنز کے عوض 2شکار کیے،پاکستان نے دوسری تبدیلی کرتے ہوئے گردن کی تکلیف میں مبتلاحسن علی کو آرام دیتے ہوئے یاسر شاہ کو شامل کیا۔ دوسری جانب لیگ اسپنر نے بھی ون ڈے کرکٹ میں واپسی پر اچھی فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7اوورز میں 10رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے نے برائن چاری، تریپانو،لیام روچی اور ٹینڈائی چتاراکوڈراپ کرکے پرنس میسوائیور، ایلٹن چگمبرا، رچرڈ نگاراوا اور ٹینڈائی چسورو کو شامل کیالیکن کارکردگی میں بہتری کے بجائے زوال آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں