Connect with us

پاکستان

سروس معطل

شائع شدہ

کو

سروس معطل

نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر سکیورٹی خدشات کو جواز بناتے ہوئے شہر کے کئی علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کے کئی علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس سیکیورٹی حکام کی جانب سے نقص امن کے خدشے کے پیش نظرمعطل کی گئی ہے۔

پاکستان

بیٹوں کی فائرنگ

شائع شدہ

کو

بیٹوں کی فائرنگ

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کراچی کے رہنما عمران اسماعیل کے کم عمر بیٹوں کی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جبکہ عمران اسماعیل نے اسے 5 سال پرانی ویڈیو قرار دیا ہے۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں تحریک انصاف کے رہنما کے بیٹے پستول سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں،جبکہ ویڈیو میں عمران اسماعیل خود بھی میگزین میں گولیاں بھرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران اسماعیل کے دونوں بیٹے پستول لوڈ کرکے فائر کرتے رہے۔اس ہوائی فائرنگ کی ویڈیو میں گھر کا لان اور پڑوس کا مکان بھی نظر آرہے ہیں۔
دوسری جانب اس ویڈیو کے بارے میں رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ بیٹوں کی فائرنگ کی یہ ویڈیو 5 سال پرانی ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فائرنگ لائسنس یافتہ اسلحے سی کی گئی اور فائرنگ کے وقت ہم فارم ہاؤس میں تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک،ترک معاہدہ

شائع شدہ

کو

پاک،ترک معاہدہ

پاکستان اور ترکی کے درمیان ڈ یڑھ ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت پاکستان ترکی سے30 عدد T129 ATAK ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ یہ ہیلی کاپٹر 76 میزائلوں سے لیس کیا جاسکتا ہے اور کافی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان اس دفاعی معاہدے کو ماہرین دو دوست ملکوں کے درمیان ایک سہولت قرار دے رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائیرڈ أمجد شعیب ایک دفاعی تجزیہ کار ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستان کے لئے ترکی کے ساتھ سودا کرنے میں آسانی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ایک آسان راستہ ہے کہ ایک برادار ملک سے یقینی سپلائی ہو جس کے بعد کوئی اور قباحت نہ ہو اور مناسب قیمت پر سامان مل جائے جو کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو۔ پاکستان کے پاس پہلے سے موجود ہیلی کاپٹر دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں وسیع طور پر استعمال ہو رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی عمر کم ہوتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آج الیکشن کمیشن میں طلب

شائع شدہ

کو

آج الیکشن کمیشن میں طلب

انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ازخود نوٹس لے کر آج طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا اور نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیاد پر لیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں