Connect with us

کشمیر

یوم شہداء

شائع شدہ

کو

یوم شہداء

پاکستان، آزاد ومقبوضہ کشمیر سمیت آج 13جولائی کو دنیا بھر میں یوم شہدا کشمیر منایا جا رہا ہے جب کہ حریت قیادت نے 13جولائی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مکمل شٹر ڈاؤن کی ہڑتال اور مارچ کی اپیل کی ہے۔
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر کے کشمیری ہرسال 13جولائی کو یوم شہدا کشمیر مناتے ہیں اور 23 شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ گھروں میں نظر بند حریت قیادت نے 13 جولائی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے مکمل ہڑتال اور مارچ کی اپیل کی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔ ضلع کپواڑہ میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک کمانڈو ہلاک ہوگیا۔ بھارتی پولیس نے یاسین ملک کے حراستی ریمانڈ میںآج تک توسیع کردی ہے۔

کشمیر

اعتراضات مسترد

شائع شدہ

کو

اعتراضات مسترد

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیر رپورٹ پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے جبکہ بھارت ہیومن رائٹس کمشنر کے تحفظات دورکرنے میں ناکام رہا ہے۔
دفتر کارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ہیومن رائٹس کمشنر کے تحفظات دور کرنے میں ناکام رہا ہے حتی کہ کشمیر رپورٹ پر بھارتی اعتراضات اقوام متحدہ نے بھی مسترد کر دیئے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ترجمان ظفر بنگش اور انسانی حقوق کمشنر کے درمیان رابطے کی کمشنر آفس نے تردید کی ہے انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کے کشمیر رپورٹ کا جائزہ لئے بغیر اعتراضات اٹھانے پر سخت مایوسی ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کشمیر

ریمانڈ پرجیل منتقل

شائع شدہ

کو

ریمانڈ پرجیل منتقل

رپورٹ کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحویل میں 10 روز گزارنے کے بعد آسیہ اندرابی کو ان کی 2 ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین سمیت آج نئی دلی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے عدالت کے روبرو کہا کہ ایجنسی کو دختران ملت کی تینوں رہنماؤں کی مزید کسٹڈی کی ضرورت نہیں، جس کے بعد ڈسٹرکٹ جج پونم اے بامبا نے انہیں ایک ماہ کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں پر رواں برس اپریل میں بھارت کے خلاف جنگ کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے۔ عدالتی حکم کے بعد دختران ملت کی رہنماؤں کو نئی دلی کی بدنام زمانہ تہار جیل میں رکھا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کشمیر

نوجوان شہید

شائع شدہ

کو

نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی فورسز نے نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں ظالم بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج کے دہشت گرد اہکاروں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ کپواڑہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، نوجوان کو بھی سرچ آپریشن کے دوران بھارتی افواج نے نشانہ بنایا ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق ہندوستانی فوج کی جانب سے نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں