Connect with us

شوبز

نیا گانا ریلیز

شائع شدہ

کو

نیا گانا ریلیز

عاطف اسلم کا بالی وڈ فلم میں گایا ہوا نیا گانا ریلیز ہوگیاہے۔عاطف اسلم نے جان ابراہم کی فلم ’ستیامیوا جایت‘ نامی فلم میں ایک رومانوی گانا گایا، جس کی ویڈیو بھی ریلیز کردی گئی۔’پانیوں جیسا‘ گانے میں عاطف اسلم کے ساتھ بھارتی گلوکارہ تلسی کمار نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔عاطف اسلم نے اس گانے کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔لیکن یہ گانا عاطف اسلم کے بولی وڈ میں گئے پچھلے گانوں جتنا متاثر کن نہیں ہے۔اس گانے کی دھن تو پسند آئی البتہ یہ عاطف کی بہترین پرفارمنس نہیں۔اس فلم میں جان ابراہم کے ساتھ عائشہ شرما کام کرتی نظر آئیں گی، جبکہ جان فلم میں پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہے ہیں۔میلاپ ملن کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی ریلیز رواں سال متوقع ہے-

شوبز

سیاہ فام کا حملہ

شائع شدہ

کو

سیاہ فام کا حملہ

معروف پاکستانی قوال حاجی امیر خان پر لندن میں سیاہ فام شخص نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں آنکھ اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں امدادی ٹیم نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر حاجی امیر خان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

آج 25 ممالک میں تاریخ سازنمائش

شائع شدہ

کو

آج 25 ممالک میں تاریخ سازنمائش

مایہ ناز اداکار علی ظفر اور مایہ علی کی فلم ‘طیفا اِن ٹربل‘ کا پریمیئر کراچی میں ہوا جو کہ ایک روز بعد باضابطہ طور پر ریلیز کی جائے گی۔ مداحوں کا انتظار اب بس ختم ہونے جارہا ہے کیوں کہ ‘طیفا اِن ٹربل‘آج 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔ اس موقع پر علی ظفر نے کہا کہ اتنا خوش ہوں کہ ’بیان نہیں کرسکتا، آپ لوگوں نے فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی ہٹ کروادی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ فلم یہ سوچ کر بنائی گئی تھی کہ پاکستان کی پہلی بین الاقوامی معیار کی فلم بنائی جائے جو پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردے۔علی ظفر نے بتایا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو 25 ممالک میں ریلیز کی گئی ہے، ان 25 میں سے 15-16 ممالک ایسے ہیں جن میں کوئی پاکستانی فلم ریلیز نہیں کی گئی۔ فلم ڈائریکٹر احسن رحیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب وہ انڈسٹری میں نئے تھے اور کوئی ان ویڈیو بنانے کو تیار نہیں تھا تو احسن رحیم نے گانا ’چھنو‘ کی ویڈیو بنائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ ان کی پہلی فلم احسن رحیم بنائیں، یہ ان کا خواب تھا جو پورا ہوگیا۔ علی ظفر نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ سینما آئیں اور فلم دیکھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

بالی ووڈ کا سپرہیروکون ...

شائع شدہ

کو

بالی ووڈ کا سپرہیروکون ...

بالی ووڈ ایکٹرس شورتی حسن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویومیں کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کا حقیقی مرد اورسپرہیروکون ہے یہ میں آپ کوبتاتی ہوں اوراس مرد کا نام ہے جان ابراہم -اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے شورتی حسن نے کہا کہ جان نا صرف اپنے ساتھی فنکاروں کے دکھ سکھ کا ساتھی ہے بلکہ وہ اپنے مداحوں کے آڑے وقتوں میں بھی ان کے کام آتا ہے اور مجھے اس کی اسی خوبی پرپیارآتا ہے-

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں