Connect with us

پاکستان

کسی کے خلاف نہیں

شائع شدہ

کو

کسی کے خلاف نہیں

نگران وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے ریلی کو روکنے کے لئے وہی انتظامات کئے جو پچھلی حکومتوں نے ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے کئے۔
پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیرداخلہ شوکت جاوید کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی قیادت نے ریلی کی کوئی اجازت نہیں لی لیکن پنجاب بھر میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں، پولیس اور انتظامیہ نے ریلی کو روکنے کے لئے وہی انتظامات کئے جو پچھلی حکومتوں نے ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے کئے تھے، (ن) لیگ کی قیادت کو نظر بند کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، نا ہی ایسا کیا گیا اور نا ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔

پاکستان

پیپلز پارٹی وفادار نہیں

شائع شدہ

کو

پیپلز پارٹی وفادار نہیں

ملیحہ سومرو نے کہا پی پی والوں نے تو شہید بی بی سے بھی وفا نہیں کی، پیپلز پارٹی نے شہید بی بی کیس کی اتنی پیروی نہیں کی جتنی ایان علی کے کیس کی ہم نےسیاست کو خدمت سمجھ کر کیا کاروبار نہیں بنایا، جن لوگوں نے سیاست کوکاروبا ربنایا آج ان کا ہرجگہ پر راستہ روکا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی "بیت الخلائی مخلوق"

شائع شدہ

کو

خان معافی مانگ کررہا

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و امیدوار این اے 73خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عمران خان نے سارے لوٹے جمع کرکے پی ٹی آئی کو ’’ بیت الخلائی مخلوق‘‘ میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے،ہر دور میں اپنا سیاسی قبلہ بدلنے والوں کو تبدیلی کی بات کرتے شرم نہیں آتی،نواز شریف اور مریم ووٹ کی عزت اورتوقیر کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ، ووٹ کو عزت دینے کا بیانیہ کو پاکستان قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے اوریہ موقف ایک تحریک کے شکل اختیار کرگیا ہے اور25جولائی کو عوام شیر کے نشان پرمہر لگا کر میاں محمد نواز شریف کے خلاف فیصلے کی تردید کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اپنی آبائی رہائش گاہ محلہ کشمیری میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےخواجہ محمد آصف نے کہاکہ نواز شریف کی والہانہ قیادت کی بدولت ملک سے لوڈشیڈنگ اوراندھیروں کا خاتمہ ممکن ہوسکا جبکہ دہشت گردی کی جڑیں بھی اکھاڑ پھینکی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری کو حقیقت کا روپ دیا اور چائنہ نے پاکستان میں 60ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی،نواز شریف کو جب جب اقتدار ملا اس نے اس کی ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا اور اس کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کوپاکستانی قوم نے تین مرتبہ اپنے ووٹ کی طاقت اور رائے سے اس ملک کا اقتدار بخشا لیکن اس کو ہر مرتبہ غیر آئینی طریقہ سے اقتدار سے الگ کیا گیا ،سیالکوٹ نواز شریف کے وفاداروں کا شہر ہے، نواز شریف عوام کے دلوں بستا ہے دلوں پر آج بھی نواز شریف کی حکومت ہے اور رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ30سالہ سیاسی کیرئیر میں مجھے اپنی وفاداری پر فخر ہے جبکہ ہمارے مد مقابل کی تصاویر کے پوسٹر شہر کی درو دیوار پر لگے ہیں جن میں مشرف، چودھری شجاعت ، نواز شریف اور اب عمران خان نظر آتا ہے،ہر دور میں اپنا سیاسی قبلہ بدلنے والوں کو تبدیلی کی بات کرتے شرم نہیں آتی ، عمران خان نے سارے لوٹے جمع کرکے پی ٹی آئی کو بیت الخلائی مخلوق میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو قوم نواز شریف کے مخالفین اور اس کے خلاف فیصلوں کو شیر پر مہر ثبت کرکے رد کرے گی اور ایک مرتبہ پھر شیر میدان مارے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صادق وامین نہیں رہے

شائع شدہ

کو

صادق وامین نہیں رہے

عام انتخابات میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں اور سیاسی حریف ایک دوسرے کو زیر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔ ایسا ہی ایک ٹاکرا ہوا کراچی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان کراچی کے علاقے ڈیفنس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جس میں رہائشیوں نے پی ایس 111 کے امیدواروں کو مدعو کیا تھا۔ ذرائع آمدن اور ٹیکس ادائیگی پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے بڑے وثوق سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنے کا دعویٰ کیا۔ تاہم اس دعوے کو پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے حوالے کے ساتھ غلط ثابت کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل نے ایک لاکھ تراسی ہزار روپے ٹیکس بھرا ہے، وہ اب صادق اور امین نہیں رہے۔
ہال میں قہقہے لگتے رہے اور اون گول ہوجانے پر عمران اسماعیل چپ سادھے بیٹھے رہ گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں