Connect with us

پاکستان

اختیارات میں توسیع

شائع شدہ

کو

اختیارات میں توسیع

سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
میڈیا کے مطابق رینجرزکے خصوصی اختیارات کی مدت 10 جولائی کو ختم ہورہی تھی جس کے باعث محکمہ داخلہ کی جانب سے رینجرزاختیارات میں اضافے کی سمری نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی جو انہوں نے منظورکرلی ، جس کے بعد کراچی سمیت صوبے بھرمیں رینجرزکو آئندہ 90 روزکے لیے خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ رینجرزاختیارات میں توسیع 10 جولائی سے 10 نومبرتک کے لیے کی گئی ہے۔

پاکستان

کام کا معاوضہ اڈیالہ جیل

شائع شدہ

کو

کام کا معاوضہ اڈیالہ جیل

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہم کام کرتے ہیں تو نکال دیا جاتا ہے اور اڈیالہ جیل میں ڈال دیتے ہیں حکومت ملی تو 15 سال کے ترقیاتی کام 5 سال میں کرکے جائیں گے عوام کو 25 جولائی کے دن ووٹ کی صورت میں پاکستان کے مستقبل سے انصاف کرنا ہے ہم نے خدمت کی سیاست کی اور کریں گے کیونکہ مسلم لیگ ن کا منشور جماعت کی ساکھ کو برقرار رکھے گا جس کا فیصلہ آنے والا وقت کر دیگا-

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ترکی اورملائشیاء بناؤں گا

شائع شدہ

کو

انتخانی سرگرمیاں منسوخ

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر عوام نے دوبارہ منتخب کیا اور اللہ نے موقع دیا تو پاکستان کو ترکی اور ملیشیا بنادوں گا۔ پنڈی گھیپ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو اور ایٹمی قوت بنانے اور مسائل سے نکالنے والے لیڈر کو بیٹی کے سامنے گرفتار کیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تو معیشت کا برا حال تھا مگر ہم نے اقدامات کیے اور مسائل پر قابو پایا، ہمارے دور میں ڈالر 100 روپے کا تھا مگر آج 130 روپے تک پہنچ گیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں چکوال اور اٹک میں اسپتال بنائے گئے، ہم نے چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے، اگر عوام نے دوبارہ موقع دیا توپاکستان کو ترکی اورملیشیا بنادوں گا۔ مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ سی پیک کامغربی روٹ یہاں سے گزرہا ہے، اٹک، چکوال میں نوجوانوں کے روزگار اس علقے میں انڈسٹریل اسٹیٹ لاؤں گا اور اگر اللہ نے موقع دیا تو ایک ایک گاؤں میں سوئی گیس لاؤں گا، دانش اسکول کا وعدہ میڈیکل کالج کاوعدہ پوراکیا، اب ضلع اٹک میں ٹیکنیکل یونیورسٹی تعمیر کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قبضہ گروپ کو ووٹ

شائع شدہ

کو

مقدمہ کی زد میں

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو لال حویلی میں جشن ہوگا اور 26 جولائی کو عمران خان کے ساتھ حکومت بنا کر دکھاؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کریں گے، پنڈی والوں سے کہتا ہوں کہ قبضہ گروپ کو ووٹ نہ دینا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے وقت پڑنے پر لوگوں کے پاؤں پڑتے ہیں بعد میں گلے پڑتے ہیں، شریف خاندان نے ملک کو لوٹ کر اپنی جائیدادیں بنائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں