Connect with us

پاکستان

اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

شائع شدہ

کو

اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

عمران خان کا بشریٰ مانیکا کی مریدی اختیار کرنا اور پھر انہیں اپنے عقد میں لینا بہت عرصے تک ہماری سیاست کا سب سے بڑا موضوع رہا۔ اب ریحام خان نے اپنی کتاب میں اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ عمران خان کو بشریٰ مانیکا سے کس نے اور کب ملوایا۔ کتاب میں ایک جگہ وہ لکھتی ہیں کہ ’’عمران خان کو بشریٰ مانیکا سے 2014ء میں عون چوہدری نے ملوایا۔ عمران خان کی زندگی میں پیروں کی پہلے ہی کمی نہ تھی اور وہ ان کے کہنے پر عجیب احمقانہ حرکات کرتے رہتے تھے۔ یہ نئی بیعت عمران خان کو حماقت کے اگلے درجے پر لےجانے کے لیے تھی۔اس پیرنی کی مریدی میں جانے کے بعد بھی عمران خان اپنے جسم پر کالی دال ملنے اور تعویذ گنڈے جاری رکھے ہوئے تھے اور مجھ پر آئے روز ان کی توہم پرستی کی نئی پرت کھلتی جو کو دلیل اور انسانی عقل سے بالاتر ہوتی۔‘‘
ریحام خان مزید لکھتی ہیں کہ ’’جب میرا شوہر اس قسم کی توہم پرستی کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا، میں نے حقیقی روحانیت پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی۔ عمران نے مجھ سے وعدہ کر رکھا تھا کہ وہ مجھے شادی کے بعد عمرے کے لیے بیت اللہ لے کر جائے گا۔ میں نے اسے وہ وعدہ یاد دلایا اور عمرے پر تیار کر لیا۔‘‘واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی یہ کتاب کسی پبلشر سے نہیں چھپوائی بلکہ اسے ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کر دیا ہے۔ اس کی قیمت 9.99ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے صرف آن لائن پڑھا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کا نام بھی انہوں نے ’’ریحام خان‘‘ ہی رکھا ہے۔

پاکستان

سب برابر

شائع شدہ

کو

سب برابر

عبوری وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کسی ایک سیاسی جماعت کو نوازنے کا تاثر درست نہیں ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہو جس کو شکایت ہے وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے امتیازی سلوک کرنے والے نگران وزیر کا نام بھی بتائے- نوازشریف کی آمد پر جم غفیر نہیں بننے دیا جا سکتا تھا کیونکہ اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خراب قیمہ دیا گیا

شائع شدہ

کو

خراب قیمہ دیا گیا

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں فرش پر سلایا جاتا ہے، قوم نے جسے تین دفعہ وزیرِاعظم منتخب کیا اس کے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو جیل میں فرش پر سلایا جاتا ہے، ان کے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت نہیں، جیل کے ڈاکٹر ہی ان کا معائنہ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اور مریم کو آپس میں ملنے کی اجازت نہیں ہے لیکن دونوں کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، انھیں ایک دن خراب قیمہ دیا گیا، تین دفعہ منتخب ہونے والے وزیرِاعظم کیساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا پیغام تھا کہ پچیس جولائی کو ووٹ دے کر بدلہ لیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

واپسی پرعمدہ بولنگ

شائع شدہ

کو

واپسی پرعمدہ بولنگ

زمبابوے سے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں محمد عامر کی جگہ کھیلنے والے جنید خان نے انتخاب درست ثابت کر دیا۔ جنید خان نے ٹیم میں کم بیک کرتے ہوئے 5اوورز میں صرف 7رنز کے عوض 2شکار کیے،پاکستان نے دوسری تبدیلی کرتے ہوئے گردن کی تکلیف میں مبتلاحسن علی کو آرام دیتے ہوئے یاسر شاہ کو شامل کیا۔ دوسری جانب لیگ اسپنر نے بھی ون ڈے کرکٹ میں واپسی پر اچھی فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7اوورز میں 10رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے نے برائن چاری، تریپانو،لیام روچی اور ٹینڈائی چتاراکوڈراپ کرکے پرنس میسوائیور، ایلٹن چگمبرا، رچرڈ نگاراوا اور ٹینڈائی چسورو کو شامل کیالیکن کارکردگی میں بہتری کے بجائے زوال آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں