Connect with us

انٹرنیشنل

تعداد 200 ہو گئی

شائع شدہ

کو

تعداد 200 ہو گئی

حکام کے مطابق ستر ہزار امدادی کارکن سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی اور لاپتہ افراد کی تلاش کا کام کر رہے ہیں۔
شہر ہیروشیما، اوکایاما اور ایہمی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، جاپان کے مغربی حصوں میں تین روزہ طوفانی بارش اور لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچا دی تھی، حکومت نے تعمیر نو کے لئے تریسٹھ کروڑ ڈالر مختص کئے ہیں۔ جاپان نے مسلسل زلزلوں کی صورت میں خود کو اس سے نمٹنے کے لیے تیار کر لیا ہے لیکن اسے پہلی بار اس قدر شدید سیلاب کا سامنا ہے۔ جاپان کے مغربی علاقوں میں آنے والے سیلاب میں اب تک ایک دو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جاپان کے حکام نے متنبہ کیا ہے کہ جاپان کے بعض مغربی علاقے کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے غیر معمولی خطرہ لاحق ہے کیونکہ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا: ہم نے پہلے کبھی ایسی بارش نہیں دیکھی۔ حکام نے بتایا کہ ہیروشیما اور دوسرے علاقوں میں ریکارڈ بارش کے سبب پانی دریا کے بند توڑ کر باہر نکل آئے اور تقریباً 20 لاکھ لوگوں سے علاقے کو خالی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل

آمدورفت بند

شائع شدہ

کو

آمدورفت بند

بیلجیئم کے ائر ٹریفک کنٹرول سنٹر نے ملک کے تمام ائرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت بند کر دی ہے اور اب کسی بھی ائرپورٹ پر طیارہ لینڈ کر سکتا ہے اور نہ ہی اڑان بھر سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے ائرٹریفک کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی ڈیٹا سسٹم میں خرابی کے باعث عائد کی گئی ہے کیونکہ اس وقت کسی بھی ائیرپورٹ پر فلائٹ ڈیٹا لوڈ نہیں ہو رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

صحرامیں ہریالی

شائع شدہ

کو

صحرامیں ہریالی

سعودی ماہر موسمیات زیاد الجہنی نے واضح کیا ہے کہ15برس بعد سعودی عرب بارش اور ژالہ باری والا ملک بن جائیگا، انہوں نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ یورپی ممالک کا ماحول خشک اورجزیرہ نما عرب جیسا ہوجائیگا۔ کاربن ڈائی آکسائڈ کے اضافے کے باعث 2020میں ماحولیاتی المیے کے حوالے سے عالمی ماہرین موسمیات کی توقعات کی بابت سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اس قدر دقیق انداز میں گفتگو کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ماہرین موسمیا ت اعدادوشمار اور ماحولیات کے حوالے سے جس انداز سے مطالعہ کرتے ہیں اس میں اختلاف فطری امر ہے۔ موسم میں تبدیلی ہر جگہ آرہی ہے اور ہر دور میں آتی رہتی ہے۔ ہر جگہ تبدیلی کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

غداربھی

شائع شدہ

کو

مذاکرات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل تین راتوں سے وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کرنے والے انہیں غدار قرار دے رہے ہیں جبکہ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے روسی صدر کو انتخابات میں براہ راست ملوث ہونے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر غدار ، ٹرمپ قانون سے بالا نہی اور پاپا پیوٹن کی پتلی جیسے نعرے درج تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں