Connect with us

پاکستان

بارشوں کی پیشن گوئی

شائع شدہ

کو

بارشوں کی پیشن گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار تک لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان ڈویژن سمیت خیبر پختونخوا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا دوسرا سلسلہ شروع ہو گیا ہے کو آئندہ چار روز تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر میٹ ڈاکٹر خالد محمود کے مطابق جس طرح کی بارش ہم توقع کر رہے ہیں اس سے شہروں میں سیلاب کا امکان ہے اور جو نشیبی علاقے ہیں، وہاں پانی زیادہ آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار تک لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان ڈویژن، خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، فاٹا، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پاکستان

قیمیت میں کمی

شائع شدہ

کو

قیمیت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کم ہو کر 1223 ڈالر فی اونس ہونے سے فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہونے کے بعد 59 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 50 ہزار 840 ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انتخابات غیرجانبدارایہ بنائیں

شائع شدہ

کو

انتخابات غیرجانبدارایہ بنائیں

سراج الحق نے کہا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو غیر جانبدار اور شفاف بنائے اگرعوام کا الیکشن پر اعتماد نہ رہا تو ملک میں انتشار اور انارکی کو پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ 2018 کا الیکشن فیصلہ کرے گا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک رہے گا یا لبرل اور سیکولر پاکستان بنے گا سیکولر ازم کے حامی چاہتے ہیں کہ اسلام کو مسجد تک محدود کردیا جائے اوراس سے پارلیمنٹ میں قانون سازی اور اقتدار کا حق چھین لیا جائے یہ ٹولہ ہمارے نوجوانوں کو اسلام سے بغاوت پر اکسا رہا ہے جس کو مدنظر رکھ کر عوام مستقبل کا فیصلہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

شائع شدہ

کو

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے کل ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نامناسب اور غیر اخلاقی زبان استعمال کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیا د پر لیا گیا ہےجس کی سماعت 4 رکنی بینچ کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں