Connect with us

انٹرنیشنل

طیارہ تباہ

شائع شدہ

کو

طیارہ تباہ

جنوبی اونٹاریو میں چھوٹا طیارہ اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو کے جنوبی علاقے مارخام میں واقع بٹن ویلی ائیرپورٹ سے جمعرات کے روز اڑان بھرنے والا چھوٹا طیارہ اڑان بھرتے ہی تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ حکام کے مطابق اونٹاریو کے مقامی ہوائی اڈے سے اڑنے والا طیارے کا فضا میں جانے کے بعد رابطہ منقطع ہوا اور پھر مغربی علاقے کے شہریوں نے اس کے تباہ ہونے کی اطلاع دی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق جہاز شہری علاقے میں تھا مگر پائلٹ نے اسے جنگل کی طرف موڑ دیا جس کے نتیجے میں کوئی بڑا نقصان تو نہیں ہوا البتہ پائلٹ دم توڑ گیا۔

انٹرنیشنل

پیوٹن سے ملنا قیامت نہیں

شائع شدہ

کو

پیوٹن سے ملنا قیامت نہیں

امریکی وزیر ددفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ وہ روسی ہم منصب سے ملاقات کرنے میں کوئی قیامت محسوس نہیں کرتے۔ رپورٹس کے مطابق اس ملاقات کا امکان دونوں ممالک کے صدور کی ہیلسینکی میں ملاقات کے بعد پیدا ہوا ہے مگر اس میں کتنی سنجیدگی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک اطالوی اخبار سے گفتگو کے دوران روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو نے کہا تھا کہ ہم نے امریکہ سے عالمی مسائل اور انسداد دہشتگردی کے موضوع پر بات چیت کی خواہش ظاہر کی تھی مگر لگتاہے کہ پینٹاگون فی الوقت تیار نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

جاپان: 222 ہلاکتیں

شائع شدہ

کو

جاپان: 222 ہلاکتیں

جاپان میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 222 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک کے 31 صوبوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے دو ہفتوں میں 700 سے زائد لینڈ سلائڈنگ کے واقعات پیش آئے۔ حکام کے مطابق 30 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہیروشیما، اوکایاما اور ایہیمے شہروں میں 70 ہزار افراد سے زائد عملہ امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے۔ محکمہ قدرتی آفات کے مطابق پناہ گاہوں میں تقریباً 6 ہزار 700 سے زائد سیلاب زدگان موجود ہیں اور ملک کے 19 صوبوں سے 5.9 ملین افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جمعہ کے روز حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں کو 350 ملین ڈالر امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہیروشیما، ایہیمے، اوکایاما، یاماگوچی، کویوٹو، گیفو، شیگا، ہویوگو، کوچی اور فوکواوکا کے علاقوں میں ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

مسجد اقصیٰ پردھاوا

شائع شدہ

کو

مسجد اقصیٰ پردھاوا

اسرائیلی پولیس کی ہمراہی میں 300 سے زائد یہودیوں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ اطلاع کے مطابق آج صبح کے وقت 331 متعصب یہودی پولیس کی ہمراہی میں مسجد اقصیٰ کے بابِ المعارب سے حرم شریف کے صحن میں داخل ہوئے۔ بچوں سمیت یہودیوں کا یہ گروپ کچھ دیر تک مسجد اقصیٰ کے صحن میں پھرتا رہا۔ ماہِ جولائی کے آغاز میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے اسرائیلی اسمبلی ممبران کو 3 ماہ میں ایک دفعہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے بعد گذشتہ ہفتے وزیر زراعت اوریہودی ہوم پارٹی کے اسمبلی ممبر یوری آرئیل سمیت بعض اسرائیلی اسمبلی ممبران نے متعصب یہودیوں کی ہمراہی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا تھا۔ یہودیوں کی مسجد اقصیٰ پر چڑھائیوں میں گذشتہ سال کے مقابلے سنجیدہ سطحی پر اضافہ ہوا ہے۔
یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر حملوں کی حامی "زخم" نامی اسرائیلی سوسائٹی کی گذشتہ روز شائع شدہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے نصف میں 22 ہزار سے زائد یہودی آبادکار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور یہ تعداد ابھی سے گذشتہ سال مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے یہودی آبادکاروں کی کُل تعداد سے تجاوز کر گئی ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ مشرقی القدس کے قدیم شہر کے علاقے میں واقع مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے قبلہ اوّل کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ یہودی مسجد اقصیٰ کے نیچے حضرت سلیمان علیہ السلام کا مزار ہونے کے دعوے کے ساتھ مسجد میں کھدائی کا کام کر رہے ہیں اور حرم شریف میں ان کے بھی عبادت کے حق کا دعوی کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں