Connect with us

پاکستان

آٹومیشن شروع

شائع شدہ

کو

آٹومیشن شروع

پاکستان پوسٹ نے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت 83 جی پی اوز میں یوٹیلٹی بلز کلیکشن، ملٹری پنشن، الیکٹرونک منی آرڈر سمیت 6 سروسز کی آٹومیشن کر دی، رواں سال کے اختتام تک ملک بھر کے جی پی اوز میں آٹومیشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا جائیگا۔ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 2 ارب 23 کروڑ 46 لاکھ روپے ہے دوسرے مرحلے میں 13 ہزار کے قریب ڈاک خانوں کی آٹومیشن کی جائیگی اس سے پوسٹل سروسز عالمی معیار سے ہم آہنگ ہوں گی آن لائن پوسٹ سٹورز کی سروسز بھی شروع کی جائیں گی۔

پاکستان

سب برابر

شائع شدہ

کو

سب برابر

عبوری وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کسی ایک سیاسی جماعت کو نوازنے کا تاثر درست نہیں ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہو جس کو شکایت ہے وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے امتیازی سلوک کرنے والے نگران وزیر کا نام بھی بتائے- نوازشریف کی آمد پر جم غفیر نہیں بننے دیا جا سکتا تھا کیونکہ اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خراب قیمہ دیا گیا

شائع شدہ

کو

خراب قیمہ دیا گیا

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں فرش پر سلایا جاتا ہے، قوم نے جسے تین دفعہ وزیرِاعظم منتخب کیا اس کے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو جیل میں فرش پر سلایا جاتا ہے، ان کے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت نہیں، جیل کے ڈاکٹر ہی ان کا معائنہ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اور مریم کو آپس میں ملنے کی اجازت نہیں ہے لیکن دونوں کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، انھیں ایک دن خراب قیمہ دیا گیا، تین دفعہ منتخب ہونے والے وزیرِاعظم کیساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا پیغام تھا کہ پچیس جولائی کو ووٹ دے کر بدلہ لیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

واپسی پرعمدہ بولنگ

شائع شدہ

کو

واپسی پرعمدہ بولنگ

زمبابوے سے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں محمد عامر کی جگہ کھیلنے والے جنید خان نے انتخاب درست ثابت کر دیا۔ جنید خان نے ٹیم میں کم بیک کرتے ہوئے 5اوورز میں صرف 7رنز کے عوض 2شکار کیے،پاکستان نے دوسری تبدیلی کرتے ہوئے گردن کی تکلیف میں مبتلاحسن علی کو آرام دیتے ہوئے یاسر شاہ کو شامل کیا۔ دوسری جانب لیگ اسپنر نے بھی ون ڈے کرکٹ میں واپسی پر اچھی فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7اوورز میں 10رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے نے برائن چاری، تریپانو،لیام روچی اور ٹینڈائی چتاراکوڈراپ کرکے پرنس میسوائیور، ایلٹن چگمبرا، رچرڈ نگاراوا اور ٹینڈائی چسورو کو شامل کیالیکن کارکردگی میں بہتری کے بجائے زوال آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں