Connect with us

انٹرنیشنل

امریکہ، برطانیہ، فرانس کا شام پر حملہ

شائع شدہ

کو

امریکہ، برطانیہ، فرانس کا شام پر حملہ

دمشق: امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے شام پر حملے کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی حکومت کی جانب سے اپنے عوام پر ہونے والے کیمیائی حملوں کے جواب میں امریکا، برطانیہ اور فرانس نے شام پر فضائی حملے شروع کردیے ہیں۔ اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے شامی حکومت کی کیمیائی ہتھیاروں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دمشق میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں اور کئی مقامات سے دھواں اٹھتے دیکھا گیا ہے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دفتر سے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں شام پر حملے کے لیے فرانسیسی جنگی طیاروں کو اڑان بھرتے دکھایا گیا ہے۔

انٹرنیشنل

بھوک ہڑتال

شائع شدہ

کو

بھوک ہڑتال

انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف 4 فلسطینیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ حسن شوکہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ وہ 44 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ 3 دیگر فلسطینی بیت لحم ہی کے اسلام جواریش اور محمود عیاد اور الخلیل کے شمالی قصبے بیت امر کے عیسی عوض نے بھی انتظامی حراست کے تسلسل کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

براہ راست مذاکرات مسترد

شائع شدہ

کو

براہ راست مذاکرات مسترد

امریکا اور طالبان قیادت کے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے افغانی حکومت نے کہا مذاکرات میں کوئی بھی پیش رفت افغان حکومت کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔ تاہم امریکا امن مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ دوسری جانب افغانستان میں موجود نیٹو اتحاد نے بھی امریکا اور طالبان کے براہ راست مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ایرانی اہلکار ہلاک

شائع شدہ

کو

ایرانی اہلکار ہلاک

شام میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں 9 ایرانی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے صوبہ حلب میں فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تقریباً 9 ایرانی اہلکار ہلاک ہوئے تاہم دیگر ہلاک شدگان کی قومیت کے بارے میں واضح نہیں ہو سکا‌ مذکورہ فوجی ٹھکانے پر اسلحہ موجود نہیں تھا واضح ہو کہ اس مقام سے اتحادی فوجیوں کیلئے لوجسٹک اور خوراک کی ترسیل کے امور نمٹائے جاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں