Connect with us

شوبز

فلم بنانےکی سزا... مذہب سے خارج

شائع شدہ

کو

فلم بنانےکی سزا... مذہب سے خارج

شری اکال تخت امرتسر نے متنازعہ فلم ’نانک شاہ فقیر‘ بنانے والے سردار ہرویندر سنگھ کو مذہب سے خارج کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکھ مذہب کے بانی اور پہلے گرو ’گرو نانک دیوجی‘ کی زندگی اور تعلیم پر مبنی فلم ’’ نانک شاہ فقیر ‘‘ کل بھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز ہورہی ہے لیکن بھارت سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری نے فلم کے خلاف احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔گزشتہ ماہ 30 مارچ کو سکھوں کے سب سے بڑے مذہبی ادارے شرومنی گرو دوارہ پربندھک سمیتی نے فلم کی ریلیز روکنے کے لئے پروڈیوسر ہرویندر سنگھ کو ایک خط بھی لکھا تھا جب کہ ادارے کی جانب سے بھارتی سپریم کورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔
رواں ماہ 10 اپریل کو کیس کی سماعت میں بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھان ولکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے بنچ نے فلم ریلیز کئے جانے کی منظوری دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ مرکزی فلم سرٹیفیکشن بورڈ (سی بی ایف سی) جیسے قانونی ادارے نے فلم کو ریلیز کئے جانے کی منظوری دے دی ہے تو کسی بھی مذہبی یا نجی ادارے کو اس میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومتوں کو بھی حکم دیا کہ فلم ریلیز ہونے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو روکنے کے لئے قانون و انتظامیہ کو مستعد کیا جائے-

شوبز

دبنگ خان کا فلمی ساتھ

شائع شدہ

کو

دبنگ خان کا فلمی ساتھ

بالی ووڈ کامیڈین واداکار سنیل گروور اپنے نئے شو ’ دھن دھنا دھن‘ کی کامیابی کے بعد سلمان خان کی ’بھارت‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل گروور کو اب بالی ووڈ کے سلطان کی فلم ’بھارت‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جہاں وہ سلمان خان کے قریبی دوست کا کردار ادا کریں گے جب کہ ان کا یہ کردار ان کی اب تک کی تمام فلموں سے دلچسپ اور اہم ہوگا۔کپل شرما کی سابقہ گرل فرینڈ اور سنیل گروور کی کریٹو ڈائریکٹر پریتی سوموز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اداکار کو مبارکباد دی اور کہا کہ انتہائی محنت اور صبر کے ساتھ مثبت سوچ تمہیں اپنی منزل اور مقصد کے قریب لارہی ہے جو تم حاصل کرنا چاہتے ہو۔ سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے پر پریتی نے سنیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ داصل تم اب ایک خوش قسمت انسان ہو۔
واضح رہے کہ فلم ’بھارت‘ سلمان خان کی اب تک کی سب سے بڑی بجٹ کی فلم ہوگی جو 2018 میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

علی ظفر پر الزام غلط فہمی

شائع شدہ

کو

شادی کیلئے "ہاں"

گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر الزامات کے بعد اب پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم بین الاقوامی شہرت رکھنے والی علی ظفر کے دفاع میں میدان میں آ گئیں ہیں۔

داکارہ ریشم کا کہناتھا کہ علی ظفر بہت سلجھے ہوئے انسان ہیں ان کا پورے کیرئر میں کوئی سکینڈل نہیں آیا ہے ، وہ جس سے محبت کرتے تھے انہوں نے اسی سے شادی کی اور اب ایک اچھی زندگی گزار رہے ہیں اگر کوئی غلط فہمی ہے تو میشا اور علی ظفر کو بات کر کے ختم کرنی چاہیے اور الزامات نہیں لگانے چاہئیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس خبر نے پاکستان میں تہلکہ سا مچا دیاہے جہاں تک میرا خیال ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، علی فوکسڈ پرسن ہیں وہ اپنے کام سے عشق کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اتنی شہرت ملی ہے ۔ اگر ایسی کوئی بات ہے تو ہمیشہ ثبوت سامنے لانا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

کپڑوں کی دکانداری

شائع شدہ

کو

کپڑوں کی دکانداری

غیرملکی میڈیا کے مطابق سنی لیون ملبوسات ساز برانڈ ’’آر ایس بائے راکی سٹار‘‘ کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہو گئیں۔

سنی لیون  نے اشتہاری مہم کے لئے گرمیوں کے تیار ملبوسات پہن کرلاس اینجلس میں عکسبندی بھی مکمل کرلی ،فیشن ڈیزائنر راکی سٹار نے کہا ہے کہ وہ سنی لیون کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے اور سنی لیون ان کی ہمیشہ سے پسندیدہ اداکارہ ہیں اور وہ ایک پیشہ ور آرٹسٹ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں