Connect with us

کھیل

50 لاکھ روپے انعام

شائع شدہ

کو

50 لاکھ روپے انعام

پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے اپنی مدد آپ کے تحت تیاری کر کے کامن ویلتھ گیمز میں جا کر پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتا تو حکومت کو بھی ہوش آ گیا جس نے انعام بٹ سمیت تمغے جیتنے والے تمام پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کیلئے 10 لاکھ روپے بھی نہ دینے والی حکومت نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد بٹ کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اعلان وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی جانب سے کیا گیا ہے جن کا کہنا تھا کہ انعام بٹ کے اعزاز میں تقریب سجائی جائے گی اور انعام دیا جائے گا۔

کھیل

پاکستان کا نقصان

شائع شدہ

کو

پاکستان کا نقصان

زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو دو اہم ترین فاسٹ بولرز محمد عامر اور حسن علی کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ سینیئر فاسٹ بولر وہاب ریاض اور راحت علی ٹیم سے باہر ہیں، جنید خان کو ٹیم میں جگہ حاصل کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے جبکہ نوجوان بولرز حسن علی،عثمان خان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی نے اپنی کارکردگی سے سینیئرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ محمد عامر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد بہت کم میچز میں نمایاں کارکردگی دکھا سکے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم انتظامیہ فاسٹ بولر محمد عامر کی غیر مستقل مزاج کارکردگی سے پریشان ہے اور انہیں زمبابوے کے خلاف بدھ کو ہونے والے تیسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں آرام دینے کی تجویز ہے۔ توقع ہے کہ محمد عامر کی جگہ ایک اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان کو موقع دیا جائے گا جبکہ شعیب ملک کی جگہ چوتھے نمبر پر آل راؤنڈر فہیم اشر ف کو بیٹنگ میں اوپر کے نمبر پر کھلانے کی تجویز ہے۔
شعیب ملک پانچویں اور سرفراز احمد چھٹے نمبر پر آئیں گے۔ فہیم اشرف کو مڈل آرڈر میں جارحانہ بیٹنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا تاکہ پاکستانی ٹیم بڑا اسکور بنا سکے۔ اس وقت یہی تاثر ہے کہ مڈل آرڈر میں سلو بیٹنگ کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کے رنز بنانے کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹر نیشنل آج کوئینز کلب بولاوائیو میں کھیلا جائے گا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ محمد عامر نے پہلے میچ میں 21رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی دوسرے میچ میں انہوں نے33رنز دیے تھے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔ محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے پر غور کررہے ہیں اورتمام تر توجہ محدود اوورز کی کرکٹ پر دینا چاہتے ہیں لیکن محمد عامر ابھی تک سینیئر بولر والا کردار ادا کرنے میں ناکام ہیں۔
ون ڈے سیریز سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی محمد عامر کو پانچ میں سے تین میچ کھلائے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اور سرفراز احمد چاہتے ہیں کہ محمد عامر فرنٹ سے لیڈ کریں لیکن ان کی کارکردگی میں تسلسل دکھائی نہیں دیتا۔ تیسرے میچ میں محمد عامر کی جگہ جنید خان کھیلیں گے۔26 سالہ محمد عامر پاکستان کی جانب سے33 ٹیسٹ 42 ون ڈے اور 41 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔ جنید خان اکتوبر کے بعد پاکستان کے لیے پہلا میچ کھیلیں گے۔ انہوں نے آخری ون ڈے سری لنکا کے خلاف شارجہ میں کھیلا تھا۔ دوسری جانب فاسٹ بولر حسن علی بھی گردن کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث تیسرے ون ڈے میں ان کی جگہ یاسر شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بھارت کو شکست

شائع شدہ

کو

بھارت کو شکست

انگلینڈ نے بھارت کو تین میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت پر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مشکل وکٹ پر بھارت کو ابتداء میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 13 رنز پر اس کی پہلی وکٹ بھی گرگئی تاہم اگلی دونوں پارٹنرشپز نے انڈین اننگز کو سہارا دیا۔ بھارت کی جانب کپتان ویرات کوہلی 71، شکھر دھون 44 اور مہندر سنگھ دھونی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اختتامی اوورز میں انگلینڈ کے بولرز کی نپی تلی گیند بازی کی بدولت بھارت اپنے مقررہ اوورز میں صرف 256 رنز ہی بناسکا۔ جواب میں انگلینڈ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف محض 44ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ کپتان اوئن مورگن 88 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ تین وکٹیں حاصل کرنے پر عادل رشید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا خیال رہے کہ یہ سیریز آئی سی سی کی دو بہترین ایک روزہ ٹیموں کے درمیان تھی۔ انگلینڈ اس وقت رینکنگ میں پہلی جبکہ بھارت دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

وطن واپس

شائع شدہ

کو

وطن واپس

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے حارث سہیل کو زمبابوے سے وطن واپسی کی اجازت دیدی ہے تاہم ان کے متبادل کے طور پر کسی کھلاڑی کو نہیں بلایا گیا۔ حارث سہیل کی بیٹی علیل ہیں جس کے باعث انہوں نے مینجمنٹ سے وطن واپس جانے کی درخواست کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں