Connect with us

پاکستان

آپریشن ردالفساد ایک نظریہ

شائع شدہ

کو

دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفسا د صرف ایک آپریشن نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے ،پاک فوج اور قوم دہشت گردی کو ملک سے اکھاڑپھینکنے کے لئے پر عز م ہے ،ہم نے ملک سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کردیا ہے ،افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں قیام امن ممکن نہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق کاکول اکیڈمی میں134ویں پاسنگ آوٹ پریڈکی تقریب کاانعقاد ہوا جس میں فاٹا31،بلوچستان67اور6سعودی عرب کے کیڈٹس پاس آوٹ ہوئے جبکہ اس تقریب کے آرمی چیف نے بحیثیت مہمان خصوصی پاسنگ آوٹ پریڈمیں شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا اور کا میاب کیڈٹس کومبارکبادپیش کی۔ اس موقع پر کیڈٹس سے اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاس آوٹ ہونےوالے کیڈٹس اپنی پیشہ ورانہ تربیت پرتوجہ دیں،دورحاضر میں جنگی رجحانات بڑھ رہے ہیں جدیدجنگیں مشکل ہوتی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاس آوٹ ہونےوالے کیڈٹس دنیاکی بہترین،پیشہ ورانہ فوج میں شامل ہورہے ہیں،پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد آپ پر ذمہ داریاں زیادہ ہیں،ملک کودرپیش چیلنجز روایتی اور غیر روایتی ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کانوٹس لے،مقبوضہ کشمیرکے عوام کواپنے مستقبل کے فیصلے کرنےکاحق حاصل ہے۔

پاکستان

قیمیت میں کمی

شائع شدہ

کو

قیمیت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کم ہو کر 1223 ڈالر فی اونس ہونے سے فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہونے کے بعد 59 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 50 ہزار 840 ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

شائع شدہ

کو

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے کل ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نامناسب اور غیر اخلاقی زبان استعمال کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیا د پر لیا گیا ہےجس کی سماعت 4 رکنی بینچ کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نوازشریف فرش پر

شائع شدہ

کو

نوازشریف فرش پر

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پہلی رات جیل میں فرش پر سونا پڑا۔ راجن پور کے علاقے روجھان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں نواز شریف کو اپنی والدہ سے ملنے بھی نہیں دیا گیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب ن لیگ کا قلعہ ہے جس پر بلوچ قوم کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ڈینگی نے حملہ کیا تو جھوٹا نیازی خان نتھیا گلی چلا گیا جب کہ میں نے راجن پور میں سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے خان نے خیبر پختونخواہ میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی اور نہ ہی کوئی یونی ورسٹی اور اسپتال بنایا۔ صدر مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا کہ مظفر گڑھ جیسا اسپتال امریکا میں بھی نہیں بنایا گیا اور نواز شریف نے عوام کی سہولت کے لیے پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بلے اور تیر کے نشان والوں کو ہرانا اور شیر کو جتوانا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں