Connect with us

صحت

ڈپریشن کا علاج ممکن

شائع شدہ

کو

ڈپریشن کا علاج ممکن

ہلدی درمیانی عمرمیں یاداشت کی کمزوری اوردماغی تنزلی سے تحفظ دینے میں مدد دینے سمیت جراثیم کش خصوصیات کی بھی حامل ہے، ساتھ ہی یہ خراشوں، زخموں اور جلنے وغیرہ کے لیے بھی مفید ہے۔ ہلدی جہاں ایک فوری مرہم کا کام کرتی ہے، وہاں یہ خون کے لوتھڑوں کی روک تھام اور زخم پر لگانے کی صورت میں نئے خلیات کی افزائش میں بھی مدد دیتی ہے۔ تاہم بہت سارے لوگوں کو یہ پتہ نہیں ہوگا کہ دنیا میں سب سے زیادہ پائے جانے والے ذہنی مسئلے یا بیماری ’ڈپریشن‘ کے لیے بھی مددگار ہے۔ امریکی جرنل ’ہیلتھ لائن‘ میں شائع ایک مضمون کے مطابق ہلدی میں پایا جانے والا زرد رنگ کا مرکب یا curcumin ممکنہ طور پر دماغی ورم کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو کہ الزائمر امراض اور ڈپریشن جیسی بیماری کا باعث بنتا ہے۔ مضمون میں بتایا گیا ہے کہ 2014 میں کی جانے والی 2 مختلف تحقیقات میں بتایا گیا کہ ہلدی کو غذاؤں میں باقاعدگی سے استعمال کرنے کے کئی طبی فوائد ہیں۔
رپورٹ میں ماہرین نے ’ڈپریشن‘ اور ’انزائٹی‘ سمیت دیگر ذہنی بیماریوں اور مسائل کے شکار افراد کو تجویز دی کہ وہ اپنی غذاؤں میں ہلدی کے استعمال کو اپنا معمول بنائیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر ہلدی کو دیگر جڑی بوٹیوں یعنی سبزیوں وغیرہ میں استعمال کیا جائے تو اس کے فوائد اور بھی زیادہ ہوسکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہلدی کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ نہ صرف پیٹ کی جلن اور تیزابیت کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، بلکہ نظام ہاضمہ کو درست کرنے اور الٹی وغیرہ کو بھی روکنے میں مدد دیتی ہے۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ہلدی کا کھانوں، دودھ اور مشروب میں باقاعدہ استعمال نہ صرف انسان کو ذہنی و جسمانی بلکہ طبی حوالے سے بھی تندرست رکھتا ہے۔

صحت

اینٹی آکسیڈنٹ دریافت

شائع شدہ

کو

اینٹی آکسیڈنٹ دریافت

طب کی دنیا سے ایک اچھی خبر آئی ہے کہ ایک خاص قسم کا اینٹی آکسیڈنٹ خون کی نالیوں اور رگوں کو پھر سے نیا کرنے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے۔ یعنی بوڑھے افراد میں بھی خون کی رگیں جوان بنائی جاسکتی ہیں۔ اس اینٹی آکسیڈنٹ کو MitoQ کا نام دیا گیا ہے جو خصوصاً مائٹوکونڈریا پر اثر دکھاتا ہے جسے خلیات (سیلز) کا پاور ہاؤس بھی کہا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کا مسلسل چھ ہفتے تک استعمال خون کی رگوں میں بڑھاپے کے اثرات کو ختم کرتا ہے اور ان کی عمر میں 15 سے 20 سال جتنی کمی کرتا ہے۔
یونیورسٹی آف کولاراڈو بولڈر کےماہرین نے اس ضمن میں ایک مطالعہ کیا ہے جس کی تفصیلات امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے ایک تحقیقی جرنل ہائپرٹینشن میں شائع ہوئی ہیں۔ ان سےمعلوم ہوا ہے کہ غذائیت سے بھرپور سپلیمنٹ دل اور خون کی رگوں کے امراض کو روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اگرچہ اینٹی آکسیڈنٹس کی افادیت پر کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں لیکن اس تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ ایک خاص اینٹی آکسیڈنٹ MitoQ دل سے لے کر دماغ تک کی رگوں کو جوان رکھتا ہے اور ان سے وابستہ امراض مثلاً امراضِ قلب اور فالج سے بچاتا ہے۔
اس مطالعے سے وابستہ اہم ماہر ڈاکٹر میتھیو روسمین کہتے ہیں کہ پہلی مرتبہ مائٹوکونڈریا پر اثرانداز ہونے والے کسی اینٹی آکسیڈنٹ پر تحقیق کی گئی ہے جو رگوں کو بہتر بناتا ہے۔ اس کی بنا پر امراضِ قلب کو دور کرنے والے نئے طریقہ علاج میں بھی مدد ملے گی۔
مطالعے میں 60 سے 79 سال تک کے 20 افراد کو بھرتی کیا گیا اور ان میں سے ایک گروپ کو روزانہ MitoQ کی 20 ملی گرام مقدار کھلائی گئی جبکہ بقیہ افراد کو کوئی سپلیمنٹ نہیں دیا گیا اور انہیں ایک فرضی دوا یا پلیسیبو دی گئی۔ چھ ہفتے بعد دونوں گروہوں میں رگوں کی لچک، خون کے بہاؤ اور دیگر پہلو نوٹ کیے گئے۔ اس کے بعد دو ہفتےتک کوئی دوا نہیں دی گئی۔
اس کے بعد جس گروپ کو فرضی دوا دی جارہی تھی اسے اینٹی آکسیڈنٹ سپلیمنٹ دیا جانے لگا اور دوسرے گروہ کو فرضی دوا دی گئی اور یہ عمل بھی چھ ہفتوں کےلیے دوہرایا گیا۔ اس کے بعد دونوں مطالعات سے معلوم ہوا کہ MitoQ سپلیمنٹ سے رگوں کے پھیلنے اور سکڑنے کی شرح 42 فیصد تک بہتر ہوئی جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اتنی جوان ہوگئیں جتنا 15 سے 20 سال قبل تھیں۔
ماہرین نے اس تحقیق کے بعد محتاط اندازہ لگایا کہ MitoQ کے مسلسل استعمال سے دل کے امراض کا خطرہ 13 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

سمارٹ فون دیکھنا نقصان دہ

شائع شدہ

کو

سمارٹ فون دیکھنا نقصان دہ

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ فون کو بار بار دیکھنے کی شدید عادت اس شخص کو منشیات کی لت کی مانند جکڑلیتی ہے۔ سان فرانسسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ایرک پیپر کے مطابق اسمارٹ فون کا استعمال عین اسی طرح ہے جس طرح کوئی شخص منشیات استعمال کرتا ہے لیکن اس کی باقاعدہ سائنسی وجوہ ہیں جنہیں جاننا بہت ضروری ہے۔ شروع شروع میں سوشل میڈیا ایپس کے نوٹی فکیشن کی آواز کو نظر انداز کرنا مشکل ہوتا ہے بعد ازاں اس کا انتظار رہتا ہے اور بعد میں یہ ایک نشے کی عادت بن جاتی ہے اس موقع پر اسمارٹ فون کا استعمال منشیات کے استعمال جیسا ہوجاتا ہے لیکن ایسے افراد میں اداسی، تنہائی اور بے چینی کا تناسب بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔ پروفیسر پیپر کے مطابق اسمارٹ فون کی لت دماغ کے اندر خلیات کے روابط (کنکشنز) عین اسی طرح کردیتی ہے جس طرح افیون استعمال کرنے والے کے دماغ میں ہوتے ہیں، جس طرح لوگ خود کو بھلانے اور درد بھگانے کے لیے افیون اور نشہ استعمال کرتے ہیں عین اسی طرح وہ اسمارٹ فون پر سوشل میڈیا ایپس کو بار بار کھول کر دیکھتے رہتے ہیں۔
اس ضمن میں ایرک پیپر اور ان کے ساتھیوں نے 135 افراد کا سروے کیا اور بتایا کہ اسمارٹ فون کے بہت زیادہ عادی افراد ایک کام پر توجہ نہیں دے پاتے اور وہ ڈپریشن، بے چینی اور اکیلے پن کے بھی شکار ہوتے ہیں۔ نفسیات دانوں کے مطابق اسمارٹ فون کی سب سے بڑی وجہ مختلف ایپس پر آنے والی اپ ڈیٹس اور پیغامات ہیں جو اسمارٹ فون کے عادی شخص کے لیے ایک زنجیر کی مانند ہیں۔ ایرک کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو زیادہ نگاہیں، زیادہ کلک اور بار بار توجہ چاہیے اور یہ سب زیادہ رقم کے لالچ میں کیا جاتا ہے، اب حال یہ ہے کہ اسمارٹ فون نے لوگوں کی توجہ کو اغوا کر رکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

چکن چائنیز پکوڑے

شائع شدہ

کو

چکن چائنیز پکوڑے

ہم بتارہے ہیں آپ کو چکن چائنیزپکوڑے بنانے کی ترکیب جو بڑوں کے ساتھ بچوں کو بھی پسند آئیں گے۔
اجزا:
چکن …آدھی پیالی ابال کر ریشے کرلیں
گائے کا قیمہ ابلا ہوا…آدھی پیالی
انڈا …ایک عدد
چکن کی یخنی…آدھی پیالی
شملہ مرچ…ایک عدد
آلو چھوٹے سائز کا…ایک عدد
پیاز…ایک عدد
بیسن…آدھی پیالی
ہری مرچ…2عدد
لہسن ادرک کا پیسٹ…ایک کھانے کا چمچہ
نمک…حسب ذائقہ
چائنیز نمک…ایک کھانے کا چمچہ
پسی ہوئی کالی مرچ…آدھا چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا…آدھا کپ
پسی لال مرچ…آدھا چائے کا چمچہ
ترکیب:
ایک باؤل میں شملہ مرچ، آلو، پیاز اور ہری مرچ کو لمبائی میں کاٹ کر ڈالیں، چکن کا ریشہ ابلا ہوا قیمہ،انڈا، بیسن، لہسن ادرک کا پیسٹ، نمک، چائنیز نمک، کالی مرچ، ہرا دھنیا ،پسی ہوئی لال مرچ ڈالیں، چکن کی یخنی ڈال کر مکس کریں۔ کڑاہی میں تیل گرم کرکے فرائی کریں اور املی کی چٹنی کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں