Connect with us

پاکستان

رقم کبھی نہیں پہنچی

شائع شدہ

کو

ریکارڈ سمیت طلب

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ حسین نوازنے جے آئی ٹی کو بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات میں قائم گلف اسٹیل مل کی مشینری 50 سے 60 ٹرکوں میں جدہ منتقل کی گئی، اس مشینری سے العزیزیہ اسٹیل قائم کی گئی۔ گلف اسٹیل مل کی فروخت سے متعلق شریف خاندان کے دعوے کی تصدیق کے لئے جے آئی ٹی نے متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام کو خط لکھا، یو اے ای نے گلف اسٹیل ملز کے 25 فیصد شیئرزکی فروخت کا دعویٰ غلط قراردیا، اس کے علاوہ مل کی فروخت سے 12 ملین درہم کی ٹرانزیکشن کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں ملا، 1980 کے معاہدے کی نوٹرائزیشن کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔ سینٹرل بینک آف دبئی میں بھی آہلی اسٹیل کی طرف سے طارق شفیع کو 12 ملین درہم کی ادائیگی کا ریکارڈ نہیں۔ یو اے ای نے بتایا 2001 اور2002 میں ٹرکوں کے ذریعے آہلی اسٹیل کی دوبئی سے جدہ کوئی اسکریپ مشینری نہیں بھجوائی گئی۔
جے آئی ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 87-1986 میں نوازشریف کے کزن طارق شفیع نے نیا بینک اکاؤنٹ کھول کرمزید قرضہ لیا، 1986 میں نئے بینک اکاؤنٹ کھولنے سے ظاہرہوتا ہے کہ تمام واجبات سیٹلڈ ہوئے، یو اے ای نے طارق شفیع کے ڈیفالٹ ہونے کے متعلق سزا کا حکم نامہ بھجوایا۔
واجد ضیا نے بتایا کہ دستاویزات کی روشنی میں جے آئی ٹی نتیجہ پر پہنچی کہ گلف اسٹیل مل سے حاصل شدہ رقم کبھی جدہ، قطراوربرطانیہ نہیں پہنچی، حسن، حسین اورمریم نواز نے دوران تفتیش جے آئی ٹی کو جعلی دستاویزات پیش کیں، ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سمیت تمام بزنس کے فنڈزکیلئے پیش کی گئی دستاویزات جعلی نکلیں، اس کے علاوہ آہلی اسٹیل ملزکے اسکریپ کی تفصیل کا حسین نواز کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا، انہوں نے مشینری کی ٹرانسپورٹ سے متعلق غلط بیانی کی۔

پاکستان

پیپلزپارٹی کا حملہ

شائع شدہ

کو

پیپلزپارٹی کا حملہ

کراچی میں این اے 238 سے تحریک انصاف کی امیدوار زارا خان نے الزام لگایا ہے کہ موٹر سائیکل سوارحملہ آوروں کاتعلق پیپلزپارٹی سےہے۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں دادؤد چورنگی کے قریب تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کے بعد زارا خان جناح اسپتال پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نےپہلےبھی دھمکیاں دیں،شکایات درج کرواچکےہیں، ضلع ملیر میں پی ٹی آئی کو پرتشدد واقعات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ زارا خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن رحمت علی کوآپریشن تھیٹرمنتقل کیاگیاہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

شائع شدہ

کو

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

کراچی کے علاقے قائد آباد میں تحریک انصاف کےدفتر پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قائد آباد کے علاقے میں داؤد چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں پیپلز پارٹی کے کارکن انور علی نے تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن رحمت علی زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کےواقعےکی جگہ سےایس ایم جی اور 2 میگزین ملےہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دھاندلی کا الزام

شائع شدہ

کو

دھاندلی کا الزام

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگادیا ہے ۔ کراچی میں خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کی اور قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور ایسا ماحول پیدا کیا جارہا ہےجس سے کراچی کا ووٹر گھر پر بیٹھے پر مجبور ہوجائےگا۔ خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے کہا کہ انتظامیہ پہلے جلسوں کے اجازت نامے جاری کرتی ہے اور پھر منسوخ کردیتی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کراچی میں دبئی سے آئے نام نہاد لیڈر کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں