Connect with us

انٹرنیشنل

بھارتی مؤقف کی تائید

شائع شدہ

کو

بھارتی مؤقف کی تائید

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیرِ دفاع نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ انکشاف ہے، نواز شریف کے اس بیان سے بھارت کے اس مؤقف کی تائید ہوتی ہے کہ ممبئی حملہ پاکستان سے کیا گیا تھا، ہمیں یقین ہے کہ اس حملے کے ذمے دار پاکستان میں ہیں اور اس معاملے پر ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی ماہ رمضان سے لے کر امرناتھ یاترا تک کے عرصے میں جنگ بندی کی تجویز کے ایک جواب میں کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جموں و کشمیر کا معاملہ بہت اہم ہے اور اسے حساس طریقے سے نمٹنا ہوگا‘۔ نرملا نے جموں و کشمیر میں جنگ بندی کو ایک ناقابل عمل آپشن بھی قرار دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انگریزی اخبارکو انٹرویو میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نوازشریف نےکہا تھا کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کردینا قابل قبول نہیں، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنھیں غیر ریاستی عناصر کہا جاتا ہے۔ نواز شریف نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انھیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کر دیں۔ اس بیان پر ملک کے مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں میں ایک نئی بحث کا اغاز ہوگیا ہے اور سابق وزیرِ اعظم کے اس بیان پر تنقید کی جارہی ہے جب کہ بھارت نے نوازشریف کے بیان کو جواز بناکر پاکستان کے خلاف مزید زہر اگلنا شروع کردیا ہے۔

انٹرنیشنل

10سالہ رہائشی ویزا

شائع شدہ

کو

10سالہ رہائشی ویزا

متحدہ عرب امارات نے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے،جس کے بعد اب سرمایہ کاروں پروفیشنلز اور ان کے اہلخانہ کو 10 سالہ رہائشی ویزا مل سکے گا۔ملک میں کمپنیوں کی فارن آنر شپ سسٹم میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جس سے عالمی سرمایہ کاروں کی طرف سے 100 فیصد مل سکے گا۔ متحدہ عرب امارات نے اتوار کو سرمایہ کاروں اور پروفیشنلز اور ان کے اہلخانہ کیلئے 10 سالہ رہائشی ویزا کا اعلان کیا ہے ،ڈبلیو اے ایم کے مطابق کابینہ نےقومی معیشت میں صلاحیتوں کو راغب کرنے کیلئے ویزا سسٹم کا اعلان کیا ہے۔نئے ویزا سسٹم سے سرمایہ کاروں اور صلاحیت کاروں کو 10 سالہ رہائش مل سکے گی جس میں بالخصوص میڈیکل ،سائنٹیفک ،ریسرچ اور ٹیکنیکل فیلڈ ز کے ساتھ ساتھ تمام سائنسدانوں متحدہ عرب امارات میں پڑھنے والے طالبعلموں اور موجدوں کو پانچ سالہ رہائش مل سکے گی ،متحدہ عرب امارات کے میڈیا کے مطابق 10 سالہ ویزا خصوصی طلبا کیلئے ہے۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ،وزیرا عظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم کی سربراہی میں کابینہ نے ابوظہبی میں صدارتی محل میں فیصلے کی منظوری دی۔اجلاس میں ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ سیف بن زید النہیان ،نائب وزیر اور وزیر صدارتی امور شیخ منصور بن زید النہیان دیگر وزرا کے ساتھ موجود تھے۔ملک میں کمپنیوں کے فارن اونر شپ سسٹم میں تبدیلی کا بھی اعلان کیاگیا ،جس کے مطابق سال کے آخر میں گلوبل انوسٹرز کی جانب سے 100 فیصد حصول ہوسکے گا۔ شیخ محمد بن راشد المختوم نے معیشت کت وزیر کو ہدایت دی کہ قرارداد پر عملدرآمد اور اسے جمع کرانے کیلئے رواں سال کے تیسرے کوارٹر میں کیا جائے۔قانون کے مطابق غیر ملکی عموماً کسی اماراتی فرم سے 49 فیصد سے زائد نہیں لے سکیں گے علاوہ یہ کہ وہ خصوصی فری زون میں شامل ہو۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

پھر کرین حادثہ

شائع شدہ

کو

پھر کرین حادثہ

مسجد الحرام کے زیر تعمیر حصے میں ایک کرین حادثہ ہوا ہے تاہم حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،کرین آریٹر معمولی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے بعد اسپتال سے رخصت کردیا گیا۔ گورنر مکہ کے آفس ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہو ئے واقعے کی تفصیل بتاتے ہو ئے کہا کہ ترقیاتی کام میں مصروف ایک کرین کا حصہ اچانک گر گیا تاہم وہ جگہ نماز کے لئے وقف نہیں ہےاسی لئے زائرین سے بھی خالی تھی،حادثے کے نتیجہ میں کرین کا آپریٹر معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ گورنر مکہ مکرمہ کےسیکریٹریٹ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میںوضاحت کی ہے کہ حادثے کا مقام نماز کے لئے وقف نہیں تھا اور وہاں زائرین بھی موجود نہیں تھے۔ واضح رہے کہ ستمبر2015میں ہونے والے کرین حادثے میں100سے زائد افراد جاں بحق اور300سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔اس حادثے کے شہدا میں کوئی پاکستانی شامل نہیں تھا 22 زخمی پاکستانیوں کو سعودی عرب کے مختلف اسپتالوں میںلایا گیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حکمت عملی کا اعلان آج

شائع شدہ

کو

حکمت عملی کا اعلان آج

امریکی وزیر خارجہ مائیک پوم پیوایران کے ساتھ ختم کئے گئے جوہری معاہدے پرآج نئی امریکی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئی امریکی حکمت عملی کا مقصد اپنے یورپی اتحادیوں کو ساتھ ملاکر ایران پر نئی اورمزید سخت پابندیاں عائد کرنا ہے۔ ایران پرمزید پابندیوں کا امریکی مقصد ایران کو جوہری پروگرام اور بلاسٹک میزائل پروگرام پر بات چیت یا نئے معاہدے کیلئے میز پرلا نا ہے،تاہم یہ نیا معاہدہ نئی سیکیورٹی معاہدے کی بنیاد پرہی طے کئے جائیں گے۔ امریکی وزرات خارجہ کے تر جمان کے مطابق ایران کے جوہری اور بلاسٹک میزائل پر وگرام پر امریکی نئی حکمت عملی کے اعلان کے موقع پر مائیک پوم پیو نئے سفارتی روڈ میپ کے اعلان کے ساتھ اس تنازع کی عالمی ترجیحات اور اس کے خد خال کو بھی واضح کریں گے۔ قبل ازیں امریکی وزارت خارجہ اس خواہش کا اظہار کر چکا ہے کہ امریکا کی بھرپور کوشش ہے کہ اپنے اتحادیوں خاص طور پریورپی اتحادیوں کواپنے ساتھ ملایا جائے مشترکہ اورکثیر الجہتی حکمت عملی کو اختیار کیا جائے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں