Connect with us

کھیل

نمبر4 پوزیشن پر

شائع شدہ

کو

نمبر4 پوزیشن پر

یونس اور مصباح کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسد شفیق کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری آ پڑی ہے،گذشتہ سال ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری سیریز تک دونوں سینئرز زیادہ تر نمبر4اور5پر بیٹنگ کرتے تھے جبکہ اسد شفیق ان کے بعد کریز پر آتے۔ آئرلینڈ کیخلاف میچ میں اوپنرز کی صرف 13رنز پر رخصتی کے بعد انھوں نے ففٹی سے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ڈبلن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ہی ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کرنا چاہتا تھا،یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد کسی کو تو خلا پُرکرنا ہی تھا، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد نے نمبر 4پر بیٹنگ کی ذمہ داری مجھ کو سونپ دی، میں اسے بطور چیلنج لے رہا ہوں، اس سے قبل کریز پر آتا تو ایک آدھ ہی مستند بیٹسمین ساتھ کھڑا ہوتا، ٹیل اینڈرز کے ساتھ بیٹنگ کا اضافی دباؤ بھی لینا پڑتا، اب مجھے بڑی اننگز کھیلنے کے زیادہ مواقع ملیں گے۔
انھوں نے کہا کہ آئرلینڈ کی کنڈیشنز آسان نہیں،پچ بھی انگلینڈ کی بانسبت نرم ہے، یہاں رنز بنانے کیلیے بڑے انہماک کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے، میں بحرانی صورتحال میں ففٹی بنانے پر خوش لیکن مجھے پل شاٹ کھیل کر وکٹ نہیں گنوانا چاہیے تھی۔ اسد شفیق نے کہا کہ میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز میں اظہر علی اور سرفراز احمد کے ساتھ مل کر بیٹنگ کا بوجھ اٹھانا اور نوجوان کرکٹرز کا حوصلہ بڑھانا چاہتا ہوں۔

کھیل

مذہب سے باہر

شائع شدہ

کو

مذہب سے باہر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے ملک کے عوام کو مذہبی منافرت سے نکل کر کروشیا سے سبق سیکھنے کو کہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہربھجن سنگھ نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کا مقابلہ کرنے والے ملک کروشیا کی مثال دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اس کی آبادی 50 لاکھ سے بھی کم ہے لیکن فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا، ہمارے ملک کی آبادی 135 کروڑ ہونے کے باوجود ہم اس ایونٹ میں دوردور تک نہیں ہیں۔ ہم بدستور ہندو مسلم جھگڑے میں الجھے ہوئے ہیں اس کے ساتھ ہربھجن نے ’سوچ بدلو دیش بدلے گا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

کروڑوں کا گھپلا

شائع شدہ

کو

کروڑوں کا گھپلا

سندھ کی سابق حکومت نے اولمپئن اصلاح الدین کو ہاکی کے فروغ کیلئے دس کروڑ سے زائد لاگت کی ہاکی اکیڈمی بناکر دی اور اسے چلانے کیلئے 2014 میں دو کروڑ روپے کی گرانٹ بھی جاری کی لیکن سندھ کی نگران حکومت کی وزارت کھیل نے ہاکی اکیڈمی پر کروڑوں روپے لگانے کی انکوائری شروع کرتے ہوئے اولمپئن اصلاح الدین سے دو کروڑ روپے کا حساب بھی مانگ لیا۔ ہاکی اکیڈمی پر نئی بلو ٹرف اور پھر ہوٹل نما ہاسٹل کا حساب تو سابقہ حکومت ہی دے گی لیکن اکیڈمی چلانے کیلئے دیے جانے والے دو کروڑ روپے اور اطراف میں بنائی جانے والی دکانوں کا حساب اصلاح الدین کو ہی دینا ہوگا۔ اولمپئن اصلاح الدین پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رہے ان کی کپتانی میں پاکستان نے ملک کیلئے کئی اعزازات بھی جیتے اس کے علاوہ منیجر کوچ بھی رہے اس دور میں بھی ٹیم نے کامیابیاں سمیٹیں۔
دوسری جانب پی ایچ ایف کے چیف سلیکٹر سابق کپتان اصلاح الدین نے کہا ہے کہ 2014 ءمیں اکیڈمی کو سندھ حکومت سے جو دو کروڑ روپے کی گرانٹ ملی تھی اس میں سے ابھی تک ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے بلکہ وہ گرانٹ دو کروڑ سے بڑھ کر اب ڈھائی کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ سندھ کی نگراں صوبائی حکومت سے دو کروڑ گرانٹ کی جواب طلبی کا انہیں ابھی تک کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں کہ دو کروڑ روپے غلط طریقے سے خرچ کردیئے گئے۔ ہاکی اکیڈمی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اصلاح الدین نے کہا کہ اکیڈمی کے اخراجات اکیڈمی میں قائم دکانوں کے کرایہ سے پورے کئے جاتے ہیں، بجلی کا بل اور ملازموں کی تنخواہیں بھی ادا کی جاتیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری اکیڈمی میں کھیل کے ساتھ باقاعدہ طور پر ہاکی پڑھائی بھی جاتی ہے، روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں بچے کوالیفائیڈ کوچز سے تربیت لیتے ہیں۔
اصلاح الدین نے کہا کہ دو کروڑ روپے خرچ کرسکتا تھا لیکن یہ اکیڈمی کے بچوں کی امانت ہے، یہ بات بھی بتانا چاہتا ہوں کہ جس دن سے یہ اکیڈمی بنی ہے میں نے اس اکیڈمی سے ایک روپیہ بھی نہیں کمایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اکیڈمی کا باقاعدہ طور پر ہرسال آڈٹ ہوتا ہے ہر چیز پر چیک اینڈ بیلنس قائم ہے ۔ لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا سرکاری خزانے کے پیسوں کو بینک کے فکس ڈیپوزیٹ میں رکھا جاسکتا ہے۔ اصلاح الدین کی پریس کانفرنس کے بعد نگراں حکومت سندھ انہیں ایک اور نوٹس جاری کرنے والی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

میڈیا ویلیو 3 ارب

شائع شدہ

کو

میڈیا ویلیو 3 ارب

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل کی میڈیا ویلیو 3 ارب روپے ہوگئی۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شامل تمام 6 فرنچائزز کی قدر میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا،آئندہ 3ایڈیشن کیلیے بڈنگ کا عمل شروع ہوا تو ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔ پی سی بی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل ایک ورلڈکلاس ایونٹ بن چکی اور دنیا کی کسی بھی بہترین لیگ کا مقابلہ کرسکتی ہے،اس کی میڈیا ویلیو3ارب روپے کے قریب ہوچکی،اثاثوں کے ساتھ تمام 6فرنچائزز کی قدر میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔انھوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے آئندہ 3ایڈیشنز کیلیے بڈنگ کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ ایک غیر جانبدار ملٹی نیشنل ادارے کے تجزیے میں گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹنے کی پیشگوئی پہلے ہی کردی گئی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک بھر میں گیم ڈیولپمنٹ پروگرام جاری ہیں، ہائی پرفارمنس کیمپس میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز بھی قومی ٹیم کا بیک اپ تیار کرنے کیلیے بڑی جانفشانی سے کام کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں