Connect with us

پاکستان

نوازشریف کے ساتھ ہیں

شائع شدہ

کو

نوازشریف کے ساتھ ہیں

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف نے بتایا کہ انہوں نے ایسا بیان نہیں دیا اور ان کے بیان کی غلط رپورٹنگ کی گئی۔ وزیراعظم نے پریس کانفرنس کے دوران قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اور نواز شریف سے ملاقات کی تفصیلات بتائیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف سے منسوب بیان کے کچھ حصے درست نہیں، موجودہ صورتحال میں غلط فہمیا ں بڑھ گئی تھیں، نواز شریف نے کہا کہ ان کا انٹرویو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پریس کانفرنس کے دوران قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلوں سے متعلق بات کریں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کے متنازع بیان پر پاک فوج کی تجویز پر بلائے جانے والے اجلاس کی صدارت کی تھی جس کے بعد انہوں نے نواز شریف سے ملاقات بھی کی۔ وزیراعظم نے حکمراں جماعت کے قائد کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔

پاکستان

پیپلزپارٹی کا حملہ

شائع شدہ

کو

پیپلزپارٹی کا حملہ

کراچی میں این اے 238 سے تحریک انصاف کی امیدوار زارا خان نے الزام لگایا ہے کہ موٹر سائیکل سوارحملہ آوروں کاتعلق پیپلزپارٹی سےہے۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں دادؤد چورنگی کے قریب تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کے بعد زارا خان جناح اسپتال پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نےپہلےبھی دھمکیاں دیں،شکایات درج کرواچکےہیں، ضلع ملیر میں پی ٹی آئی کو پرتشدد واقعات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ زارا خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن رحمت علی کوآپریشن تھیٹرمنتقل کیاگیاہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

شائع شدہ

کو

پی ٹی آئی دفترپرحملہ

کراچی کے علاقے قائد آباد میں تحریک انصاف کےدفتر پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قائد آباد کے علاقے میں داؤد چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں پیپلز پارٹی کے کارکن انور علی نے تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن رحمت علی زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کےواقعےکی جگہ سےایس ایم جی اور 2 میگزین ملےہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دھاندلی کا الزام

شائع شدہ

کو

دھاندلی کا الزام

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگادیا ہے ۔ کراچی میں خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کی اور قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور ایسا ماحول پیدا کیا جارہا ہےجس سے کراچی کا ووٹر گھر پر بیٹھے پر مجبور ہوجائےگا۔ خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے کہا کہ انتظامیہ پہلے جلسوں کے اجازت نامے جاری کرتی ہے اور پھر منسوخ کردیتی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کراچی میں دبئی سے آئے نام نہاد لیڈر کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں