Connect with us

ویڈیو

میوزک ورلڈ میں‌ تہلکہ

شائع شدہ

کو

میوزک ورلڈ میں‌ تہلکہ

بالی وڈ میں 100 کروڑ کی سب سے زیادہ فلمیں دینے والے سلمان خان کی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا ’سواگ سے کرینگے سب کا سواگت‘ یو ٹیوب پر سب سے مقبول بالی وڈ گانے کا ویڈیو بن چکا ہے۔

اس گانے نے رنویر سنگھ کی فلم ’بے فکرے‘ کے گانے ’نشے سے چڑھ گئی‘ سے نمبر ون کا تاج چھینا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں گانوں کے میوزک ڈائریکٹر وشال اینڈ شیکھر ہیں اور دونوں فلمیں ”یش راج“ بینر کی ہیں۔سلمان اور کترینہ کی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا گانے  ’سواگ سے کریں گے سب کا سواگت‘ 20 نومبر 2016 کو یو ٹیوب پر ریلیز ہوا یعنی صرف 175 دن میں اس گانے کو 42 کروڑ 55 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا اور اس گانے کو روزانہ دیکھے جانے کی اوسط تقریباً 25 لاکھ ہے۔اس گانے کو 20 لاکھ ’لائیکس‘ اور 2 لاکھ64 ہزار ’ڈس لائیکس‘ بھی ملے ہیں۔ اس گانے کو وشال اور نیہا بھاسن نے آواز دی تاہم صرف لائیکس کے حساب سے یہ گانا مقبولیت میں دوسرے نمبر پر آتا ہے۔

یو ٹیوب پر مہینوں راج کرنے والی فلم ’بے فکرے‘ کا گانا  ’نشے سی چڑھ گئی‘ اب دوسرے نمبر پر آگیا ہے اور اس گانے کو 573 دن میں تقریباً ساڑھے 42 کروڑ 37 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا ہے۔

شوبز

میشا شفیع فیملی فرینڈ

شائع شدہ

کو

میشا شفیع فیملی فرینڈ

برطانیہ کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے علمی شہرت کے حامل اداکاروگلوکارعلی ظفرنے گلوکارہ میشاشفیع کی جانب سے اپنے اوپرعائد کیے جانے والے ان الزامات پر بات کی۔ انہوں نے کہا ' لوگ وقت کے ساتھ جان سکیں گے، وقت گزرنے کے ساتھ سب کچھ سامنے آئے گا اور سچائی خود سامنے آئے گی، میں شروع سے کہہ رہا ہوں کہ میں اس معاملے پر سوشل میڈیا پر لڑنا نہیں چاہتا کیونکہ میں پروفیشنل طریقہ اپنانا چاہتا ہوں، اور میں پروفیشل طریقے سے اس کا حل چاہتا ہوں مجھے یقین ہےکہ قانون کے ذریعے انصاف ملے گا'۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے دانستہ یا نادانستہ طور پر میشا شفیع کو نقصان پہنچایا اور اثرانداز ہوئے، تو انہوں نے ٹھوس انداز میں کہا ' نہیں، ایسا کبھی نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ بہت قریبی خاندانی دوست تھی، وہ ہمارے گھر آتی تھی، وہ میری اہلیہ کی دوست تھی'۔
انہوں نے مزید کہا ' ہم نے ایک کنسرٹ اکھٹے کیا، اور وہ جس کے بارے میں وہ بات کررہی ہیں، اس کی ایک ویڈیو موجود ہے اور وہاں 10 گواہ بھی موجود تھے، ان میں سے دو خواتین گواہ نے آگے آکر کہا ہے کہ آخر میشا ایسا کیسے سوچ اور کہہ سکتی ہیں؟' علی ظفر کا کہنا تھا ' یہی وجہ ہے کہ مجھے بہت زیادہ تکلیف ہوئی، کیونکہ میں خواتین کو آگے لانے کے لیے کام کررہا ہوں'۔ اس موقع پر علی ظفر نے گفتگو کا موضوع بدلنے کی کوشش کی، مگر میزبان انہیں واپس ٹریک پر لے آئے اور پوچھا کہ اس سب سے میشا شفیع کو کیا حاصل ہوگا، اگر یہ الزامات جھوٹے ثابت ہوئے؟ اگرچہ علی ظفر نے اس پر جواب دینے سے انکار کیا مگر وہ اس بات پر فکرمند نظر نہیں آئے کہ کچھ حلقے ان کی نئی فلم 'طیفا ان ٹربل' کو بائیکاٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ' مجھے کوئی فکر نہیں کیونکہ جب آپ کو معاملات کا علم ہو اور جب آپ سیدھے راستے اور سچ جانتے ہوں، تو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ جھوٹ کبھی کامیاب نہیں ہوتا'۔ رواں سال اپریل میں میشا شفیع نے علی ظفر پر ایک سے زائد مواقعوں پر جنسی طور پر ہراساں کرنے الزامات عائد کیے تھے۔علی ظفر نے ان الزامات کی تردید اسی دن کردی تھی جبکہ بعد ازاں میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھی بھیجا تھا کہ ان الزامات کو واپس لیا جائے، ورنہ سو کروڑ روپے کے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مجھے کیوں مارا

شائع شدہ

کو

مجھے کیوں مارا

پڑھنا جاری رکھیں

ویڈیو

بلاول ڈانس

شائع شدہ

کو

بلاول ڈانس

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں