Connect with us

پاکستان

غدار ایسے ہوتے ہیں؟

شائع شدہ

کو

انتقام کا جواب "ووٹ"

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا ہے کہ جس شخص کو تین بار وزیراعظم منتخب کیا ،جس نے پوری دنیا کی مخالفت مول لے کر ایٹمی دھماکے کیے ،کیا غدار ایسے ہوتے ہیں؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کار گل میں وزیراعظم سے پوچھے بغیر چڑھائی کردی تھی اور سینکڑوں فوجی جوان شہید ہوئے تھے ،اس جنگ میں سارا الزام اپنے سر پر لینے والا اور فوج کے آگے ڈھال بن کر کھڑا ہونے والا غدار ہو سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کیا اقوام متحدہ میں برہان وانی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پیش کرنے والا غدار ہو سکتا ہے۔ضرب عضب اور رد الفساد کے آپریشن کو لیڈ کرنے والا غدار ہو سکتا ہے ،کیا بلوچستان کی محرومیوں سے دور کرنے والا غدار ہو سکتا ہے ۔بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا تو بو نیر بھی نہیں جتنا بڑا جلسہ ہو گیا ،موسم خراب تھا لیکن میں اور میاں صاحب پانچ گھنٹے کا سفر کر کے عوام کے پاس آئے ،عوام کی نواز شریف سے محبت ہر آنے والے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے ،اسے کم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی ۔مریم نواز نے کہا کہ جلسے میں نوجوانوں کو دیکھ کر امید ہو گئی ہے کہ یہ ووٹ کو عزت دلا کر رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والے وزیراعظم پر غداری کے فتوے منظور ہیں ،دو دن سے میڈ یا پر کیا چل رہا ہے ،اسے دیکھ کر ہنسی آتی ہے اور کبھی ان کی حالت پر رحم آتا ہے ۔

پاکستان

دھڑن تختہ

شائع شدہ

کو

ووٹ تقسیم نہیں ہونے دینگے

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ25جولائی کو مخالفین کا دھڑن تختہ کردینگے، دوسری جماعتوں کے آدھے امیدوار ایم کیوایم کی پروڈکٹ ہیں۔ یہ بات انہوں نے کراچی کے علاقے لائینز ایریا میں اپنی انتخابی ریلی کے موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی، فاروق ستار جب لائینزا ایریا آئے تو وہاں موجود پیپلزپارٹی کے کیمپ پر بھی گئے۔ اس موقع پر پی پی کارکنان نے وسعت قبلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا، فاروق ستار نے پی پی جیالوں سے ملاقات کی اورسیلفیاں بھی بنوائیں، بعد ازاں لائنز ایریا میں ڈاکٹر فاروق ستار کلیجی کے ٹھیلے پر پہنچ گئے، انہوں نے خود عوام کو کلیجی بنا کر کھلائی۔ ریلی کے دوران فاروق ستار نے چائے کے ہوٹل پر لوگوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، فاروق ستار نے ہوٹل میں پراٹھے بنائے، عوام کے ساتھ سموسے اور چپس کھائے، اس موقع پر انہوں نے مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی۔ متحدہ رہنما میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ مردم شماری اور حلقہ بندیوں میں کراچی والوں سے فراڈ کیا گیا ہے، عمران خان ، شہبازشریف اور بلاول بھٹو سے کہتا ہوں کہ ہمارے مطالبات مان لیں، تینوں شخصیات کراچی میں مردم شماری کا دوبارہ مطالبہ کریں۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ سو سنار کی ایک لوہار کی، ایک سال کے اندر بلدیاتی اختیارات اور اپنے حقوق لیں گے، اپنے اختیارات اور صوبے کیلئے مزار قائد پر دستخطی مہم چلائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سازش کا خدشہ

شائع شدہ

کو

سازش کا خدشہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک بدترین حالات سے گزر رہا ہے، معیشت تباہ ہوچکی ہے، بہت سازشیں ہورہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں سازشیں نظر آرہی ہیں، ایسے موقعوں پر ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے اقتدار کو ٹھوکر مار کر عوام کی خاطر موت قبول کی، بھٹو خاندان نے ملک کے لیے شہادتیں دی ہیں، پیپلز پارٹی کی پاکستان کے لیے قربانیاں ہیں۔ رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ عوام کی ترقی کے لیے ہم الیکشن لڑتے ہیں، پیپلز پارٹی واضح کامیابی حاصل کرے گی، اس بار پوری تیاری سے الیکشن لڑیں گے۔ خورشید شاہ کا مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے لیے فنکشنل لیگ سندھ توڑنے کی بات کرتی ہے، ایسی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ خیال رہے کہ رہنما پی پی خورشید شاہ نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست بدترین حالات سے گزر رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ الیکشن شفاف ہونا چاہیے اور ملک میں تبدیلی الیکشن کے نتیجے میں آنی چاہیے، سکھر میں پینے کے پانی کا مسئلہ موجود ہے اور پرائمری ایجوکیشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پیپلزپارٹی کا حملہ

شائع شدہ

کو

پیپلزپارٹی کا حملہ

کراچی میں این اے 238 سے تحریک انصاف کی امیدوار زارا خان نے الزام لگایا ہے کہ موٹر سائیکل سوارحملہ آوروں کاتعلق پیپلزپارٹی سےہے۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں دادؤد چورنگی کے قریب تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کے بعد زارا خان جناح اسپتال پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نےپہلےبھی دھمکیاں دیں،شکایات درج کرواچکےہیں، ضلع ملیر میں پی ٹی آئی کو پرتشدد واقعات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ زارا خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن رحمت علی کوآپریشن تھیٹرمنتقل کیاگیاہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں