Connect with us

ٹیکنا لوجی

باریک شیشہ تیار

شائع شدہ

کو

باریک شیشہ تیار

چین نے دنیا کا سب سے باریک شیشہ تیار کرلیا ہے،شیشہ بنانے والی چائنا ٹرائی مف انٹرنیشنل انجینئرنگ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ شیشہA-4سائز کی عام پیپر شیٹ کی موٹائی کے برابر ہے ۔ اس شیشہ کی موٹائی صرف اعشاریہ122ملی میٹر ہے تاہم انتہائی مضبوط شیشہ جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شیشے پر55گرام کی اسٹیل بال ایک میٹر کی بلندی سے گرائی گئی لیکن شیشے نے یہ ضرب برداشت کر لی اور شیشہ اپنی اصل حالت میں ہی موجود رہا۔
ماہرین کے مطابق اسٹیل بال شیشے پر گرانے کی شدت150کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی کار کی کسی دیوار سے ٹکرانے کی شدت کے برابر ہے۔
گلاس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کائو زن کا کہنا ہے کہ الٹرا تھن یہ شیشہ الیکٹرانک ڈسپلے انڈسٹری کےلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے ،یہ موبائل فون، کمپیوٹر اور ٹی وی اسکرین کا بھی بنیادی ضرورت ہے۔ چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اعشاریہ 12 ملی میٹر کے الٹراتھن شیشے کی پیداوار سے مغربی ممالک کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی اور اس شیشے کی قیمت مغربی ممالک کے تیار کردہ باریک شیشے کی قیمت سے دو تہائی سے بھی کم ہے۔

ٹیکنا لوجی

مزید چاند دریافت

شائع شدہ

کو

مزید چاند دریافت

ہمارے نظامِ شمسی سے ایک خبر آئی ہے جس میں ماہرین فلکیات کہہ رہے ہیں کہ سیارہ مشتری (جوپیٹر) کے مزید 12 نئے چاند دریافت ہوئے ہیں، اس طرح مشتری کے چاند کی تعداد 79 ہوگئی ہے اور وہ سب سے زیادہ چاند والا سیارہ بن چکا ہے۔ واشنگٹن میں واقع کارنیگی انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے سائنس دان اسکاٹ ایس شیپرڈ زمینی دوربینوں سے نظامِ شمسی کے دوردراز مقامات کی کھوج میں لگے ہوئے تھے کہ انہوں نے مشتری کے گرد کئی چاند دریافت کیے۔ اس بار وہ طاقتور دوربین سے ایک وسیع علاقے کو دیکھ رہے تھے کہ انہیں مشتری کے ساتھ تیرتے نقطے نما چھوٹے سیارچے بھی دکھائی دیئے۔ چونکہ مشتری عموماً یکساں رفتار سے سفر کرتا ہے اسی بنا پر اس کے قریب موجود چاند بھی اسی ایک رفتار سے گردش کرتے دکھائی دیتے ہیں اور اس کی تصدیق کے بعد مشتری کے مزید چاند کی تصدیق ہوسکتی تھی تاہم اس کام میں بہت صبر اور وقت درکار ہوتا ہے۔ اسکاٹ شیپرڈ کے مطابق مشتری کے نئے چاندوں کا حتمی اعلان کرنے میں ایک سال کا عرصہ لگا اور ماہرین نے نئے چاندوں کی حرکت کا ایک سال تک مشاہدہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ سیارہ جوپیٹر کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔ اس طرح اب مشتری کے مزید 12 چاندوں کی حتمی تصدیق ہوچکی ہے۔
اس کے بعد بین الاقوامی فلکیاتی تنظیم میں چھوٹے سیاروں پر تحقیق کے ماہر گیرتھ ولیمز نے ان تمام چاندوں کے مدار ناپے ہیں۔ 12 میں سے 9 چاندوں کا مدار مشتری سے بہت دور ہے جبکہ تین سیاروں کو مشتری کے گرد ایک چکر مکمل کرنے میں زمین کے دو سال یعنی 730 دن لگ جاتے ہیں۔
ماہرین کا ابتدائی اندازہ ہے کہ جس مادے سے مشتری بنا ہے عین اسی مادے سے یہ چاند بھی بنے ہیں جو مشتری سے جڑنے سے بچ گئے اور اب اس کے گرد گھوم رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنا لوجی

اڑنے والی کار

شائع شدہ

کو

اڑنے والی کار

امریکا میں اُڑنے والی پہلی کار نے کامیاب تجرباتی پرواز کرکے سب کو حیران کردیا۔
امریکا میں گوگل کے شریک بانی لیری پیج کی مالی معاونت سے ٹیکنالوجی کمپنی نے ہوا میں اُڑنے والی کار تیار کی ہے جسے سیاہ مکھی یعنی Black Fly کا نام دیا گیا ہے۔ اس گاڑی کی شکل بھی مکھی کی طرح ہے یہ بجلی سے چلنے والی کار ہے جس کی قیمت ایک اسپورٹس کار کے برابر ہوگی۔ بلیک فلائی نامی یہ کار فضا میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 40 کلومیٹر تک پرواز کرسکتی ہے جس میں صرف ایک نشست ہے جسے اُڑانے کے لیے ڈرائیور کو معمولی تربیت بھی لینا ہوتی ہے اور اس کار کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ کار کی پرواز کے لیے پائلٹ کو لائسنس لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔یک نشست اور دو پروں والی کار ’بلیک فلائی‘ گھاس والی سطح سے بھی پرواز اور لینڈنگ کرسکتی ہے تاہم ابتدائی طور پر اسے سڑکوں پر اُڑان بھرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ انسانی پائلٹ والے ڈرون طیارے کا کام انجام دے سکے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنا لوجی

پانی فراہم کرنے والا سورج مکھی روبوٹ

شائع شدہ

کو

پانی فراہم کرنے والا سورج مکھی روبوٹ

سائنس دان ایسا سورج مکھی روبوٹ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو سورج کی حرکت پر نظر رکھتے ہوئے پودوں کو روشنی کی جانب منتقل کردیتا ہے اور ساتھ ہی انہیں پانی و ہوا کی فراہمی کو بھی یقینی بناتا ہے۔اگر آپ کسی بھی مصروفیت کی وجہ سے گھر کے لان میں لگے پودوں کو پانی دینا بھول گئے ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں کیوں کہ اب ایک روبوٹ اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کرے گا۔ یہ روبوٹ پودوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے پانی فراہم کرے گا جب کہ دھوپ اور ہوا کی کمی کی صورت میں پودوں کو درست جگہ بھی منتقل کرسکے گا۔
روبوٹ بنانے والی معروف کمپنی ون کراسن ’Vincrossn‘ نے گھر کے پودوں کی دیکھ بحال اور اسے بروقت پانی دینے کے لیے کیکڑے کی شکل کا ایک روبوٹ تیار کیا ہے۔ چھ ٹانگوں والے اس روبوٹ پر سورج مکھی کی طرح کا پھول بنا ہوا ہے جب کہ زیریں حصے میں پانی رکھنے کی گنجائش بھی ہے۔ یہ پودوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھی منتقل کرسکتا ہے۔اس روبوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ وہ گھر میں موجود پودوں کی ضروریات جیسے پانی ، دھوپ اور ہوا کا مکمل خیال رکھتا ہے اگر کسی پودے کو درکار دھوپ نہیں مل رہی تو یہ پودے کو دھوپ والی جگہ منتقل کردیتا ہے اسی طرح ہوادار جگہ اور پانی کی کمی و بیشی پر نظر رکھتا ہے۔ اسے سورج مکھی سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا ہے-اپنے فرائض کی انجام دہی کے بعد یہ روبوٹ خوشی میں رقص بھی کرتا ہے۔ امریکا میں اس کی قیمت 949 ڈالر ہے اور اسے پہلی مرتبہ ایک سال قبل آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب اس میں ترمیم و تبدیلی کے بعد جدید خصوصیات سے لیس کرکے دوبارہ لانچ کیا گیا ہے-

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں