Connect with us

پاکستان

نوازشریف لے ڈوبے

شائع شدہ

کو

نوازشریف لے ڈوبے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان کے باعث شدید مندی دیکھی گئی اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں مندی کا رجحان متنازع بیان کے بعد طلب کیے گئے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد بھی جاری رہا اور 100 انڈیکس ایک ہزار 96 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 499 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور مارکیٹ میں 17 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 7 ارب 13 کروڑ روپے رہی۔کُل 337 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے صرف 35 کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، شدید مندی کے باعث 291 کمپنیوں کے شیئرز کی قدر میں کمی جبکہ 11 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروباری حجم کے لحاظ سے کمرشل بینکس کا شعبہ نمایاں رہا جس میں 2 کروڑ 3 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

پاکستان

سہالہ منتقلی زیرغور نہیں

شائع شدہ

کو

سہالہ منتقلی زیرغور نہیں

نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا نگراں حکومت کے لیے کوئی لاڈلا نہیں تمام سیاسی جماعتیں اور رہنما برابر ہیں نواز شریف اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کی تجویز زیر غور نہیں۔ نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت کا اقدام درست تھا اگر اسی وقت انہیں گرفتار نہ کرتے تو حکومتی عمل غیر قانونی ہوتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جگہ جگہ تلاشی

شائع شدہ

کو

جگہ جگہ تلاشی

25 جولائی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے کراچی میں پولیس نے بھرپور تیاریاں کرلی ہیں اس حوالے سے پولیس اہلکاروں نے پریکٹس سیشن بھی کیا جس کے دوران غیر معمولی حالات اور شرپسند عناصرسے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیت بھی شامل تھی-

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نئے ڈیم کا اعلان

شائع شدہ

کو

اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا عوام 25 جولائی کو ایم ایم اے کا ساتھ دے کر عام انتخابات میں کتاب پر مہر لگائیں گے۔ علاقے سے جاگیرداروں کا خاتمہ کر دیا اب یہاں کوئی ظلم نہیں کرسکتا۔ گومل زام ڈیم ہماری کوششوں سے منظور ہوا تھا اس بار جیتے تو ٹانک زام ڈیم بھی منظور کرائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں