Connect with us

انٹرنیشنل

سفارتخانے کا افتتاح

شائع شدہ

کو

سفارتخانے کا افتتاح

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانےکا افتتاح کردیا گیا، تقریب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کیا۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے تقریب سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کیا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ جان سولیون کی قیادت میں وفد نے شرکت کی جس میں ٹرمپ کی بیٹی ایونکا، ان کا شوہر جیرڈ کشنر اور دیگر شامل تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں امن کے عزم پر قائم ہے۔دوسری جانب امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کےخلاف فلسطینیوں کاشدید احتجاج جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق غزہ پٹی میں مظاہرین پر اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں 43 فلسطینی شہید جبکہ 1700 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جون سے اب تک اسرائیلی فائرنگ سے 90 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 11200 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ’گریٹ مارچ آف ریٹرن‘ میں شرکت کےلیے فلسطینیوں کی بڑی تعداد غزہ میں موجود تھی جس نے اسرائیل کے قیام کی 70 سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا۔
اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس سے 14 سالہ لڑکے سمیت 43 افراد شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔

انٹرنیشنل

دہشت گردی کی مذمت

شائع شدہ

کو

دہشت گردی کی مذمت

سعودی عرب میں ترکی کے قونصل جنرل عاکف منوشا نے کہا ہے کہ ترک حکومت دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتی ہے، ترکی میں گزشتہ بغاوت کی کوششیں عوامی اتحاد اور سیکورٹی اداروں کی مضبوط پالیسی کے ذریعے ناکام بنائی گئی۔ جدہ میں ترک قونصل جنرل عاکف منوشا ترکی میں ناکام بغاوت کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر صدر رجب طیب اردگان کا خصوصی پیغام بھی سنایا گیا اور ترکی کے ترقیاتی منصوبوں کی تصویری نمائش پیش کی گئی۔ ترک قونصل جنرل نے یہ بھی بتایا کہ اس سال ڈیڑھ لاکھ ترک مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حکومت سازی تیز

شائع شدہ

کو

حکومت سازی تیز

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے زور دیا کہ حکومت کی تشکیل نو کا عمل تیز کیا جائے تاکہ مظاہرین کی جانب سے طلب کردہ خدمات فراہم کی جاسکیں اخباری ذرائع کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے جن اصلاحات پر عمل درامد متوقع ہے ان میں ملک کے جنوبی اور وسطی صوبوں کے لیے رقوم کا مختص کیا جانا اور گیس اور تیل کی غیر ملکی کمپنیوں کو اس امر کا پابند بنانا ہے کہ اُن کی نصف ورک فورس عراقی شہریوں پر مشتمل ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

8 ہلاک

شائع شدہ

کو

8 ہلاک

عراق میں آٹھ جولائی سے عوامی احتجاج کے دوران 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ 60 زخمی بھی ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں