Connect with us

پاکستان

امریکا روانہ

شائع شدہ

کو

امریکا روانہ

سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کو کچل کر مارنے کرنے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔

پاکستان

نیا صوبہ بنانے کا دعویٰ

شائع شدہ

کو

نیا صوبہ بنانے کا دعویٰ

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر نیاصوبہ بنائےگی اورپی ٹی آئی حکومت کاپہلااقدام فاٹاکاخیبر پختونخوا میں انضمام ہوگا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتظامی بنیادوں پرجنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گے، ان کا کہناتھا کہ ن لیگ کی نیت پرکل بھی شک تھا اورآج بھی شک ہے، جنوبی پنجاب میں احساس محرومی کودور کرنے کا وقت آگیا ہے،جنوبی پنجاب کو 5سال میں اکنامک پیکج دینے کاارادہ رکھتے ہیں،جنوبی پنجاب زراعت کی ریڑھ کی ہڈی ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کے پی اورفاٹاکاجودردعمران خان کوہے،کسی اورکونہیں،عمران خان فاٹاکوبہترطورپرجانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومتی حریفوں نے ڈیڑھ سال تک ہماراوقت ضائع کیا،مولانا فضل الرحمان اورمحموداچکزئی نے حکومت کا ساتھ دیا،پی ٹی آئی کی حکومت میگا ڈیویلپمنٹ پروگرام شروع کریگی،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انگریزکے کالے قانون ایف سی آرکو فی الفور ختم کریں گے،فاٹا کے لوگوں کو خیبرپختونخوا کی اسمبلی میں سیٹیں دی جائیں گی،فاٹا کے عوام کیلئے روزگارکے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔
بلوچستان کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلوچستان کے دکھی دل لوگوں پرمرہم رکھیں گے اورناراض لوگوں کو قومی دھارے میں شامل کریں گے،انہوں نے کہا کہ بھٹکے ہوئے لوگوں کو اپنائے گے اورپاکستان کا حصہ بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کے ساتھ وعدے تو بہت ہوتے ہیں لیکن پورے نہیں ہوتے،وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بلوچستان کواحساسی محرومی سے نکالیں گے،محروم اضلاع کو ایک اکنامک پیکج دیں گے ،ہیلتھ کیئر پروگرام متعارف کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے،آج کراچی میں کچرااٹھانے والاکوئی نہیں،کراچی پانی کی بوند بوندکو ترس رہا ہے،کراچی میں آج 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،ہم چاروں اکائیوں کوقائم کریں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں قبضہ مافیا کےخلاف کریک ڈاو¿ن کاارادہ رکھتے ہیں،کراچی میں ہاو¿سنگ سکیم کے تحت سستے گھردینے کاارادہ رکھتے ہیں،کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ لائیں گے،کراچی میں شہری حکومت کوبااختیار کریں گے،کراچی کے اداروں کو سیاست سے پاک کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آزاد امیدوار

شائع شدہ

کو

آزاد امیدوار

سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنے حلقے سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گی ، انہیں دیگر سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں ، تا ہم انہوں نے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے سے ان سیاسی جماعتوں کے قائدین کو آگاہ کر دیا۔ اپنے بیٹے بیر سٹر حسنین مرزا کی جانب سے دیے گئے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن سے متعلق شرائط و ضوابط ٹی او آرز (ترتیب دے رہی ہیں ، جنہیں دیگر سیاسی جماعتوں کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔ بیر سٹر حسنین مرزا کی جانب سے بتایا گیا کہ ان شرائط و ضوابط میں بدین سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں پینے کے پانی اور سکولوں کی ابتر صورتحال اور کرپش شامل ہیں ، جنہیں میڈیا کے سامنے بھی لایا جائے گا ۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کیا یہ ٹی او آرز پاکستان پیپلز پارٹی ) پی پی پی (کی قیادت کو بھی ارسال کی جائیں گی ؟

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت میں پیش

شائع شدہ

کو

عدالت میں پیش

میرشکیل الرحمن اور میر ابراہیم الرحمان کے خلاف جھوٹی خبرشائع کرنے سے متعلق نجی استغاثہ کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی اس موقع پرمیر شکیل الرحمن میر ابراہیم عدالت میں پیش ہوئے میر ابراہیم نے50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے جبکہ میر شکیل الرحمن کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے درخواست گزارکونوٹس جاری کیے،9جون کو دلائل طلب کیے ہیں ملزمان نے سینئر تحقیقاتی صحافی اسد کھرل کے خلاف جھوٹی خبر شائع کی تھی اسدکھرل نے ایک ٹی وی پروگرام میں میر شکیل الرحمان کے سمدھی جہانگیرصدیقی کی کرپشن سے متعلق خبرنشر کی تھی۔ ملزمان میرشکیل الرحمن اور میرابراہیم الرحمن نے جنگ، دی نیوز اور جیونیوز میں عدالت کا نام استعمال کرتے ہوئے جھوٹی خبرنشراور شائع کی تھی جس پر اسد کھرل نے ملزمان کے خلاف سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا،کیس کی سماعت 9جون تک ملتوی کردی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں