Connect with us

انٹرنیشنل

ایران سے تعاون مفید

شائع شدہ

کو

ایران سے تعاون مفید

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ داعش کے خلاف ترکی کا کردار موثر رہا ہے۔ صدر ایردوان نے لندن میں واقع نظریاتی ادارے چاٹ ہام ہاوس کے شرکا٫ سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر صدر ایردوان نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں ترکی کا کردار موثر رہا ہے،ہم نے دہشت گرد تنظیموں سے وابستگی کے شبے میں 6200 افراد کو ملک بدر کیا مگر شام سے ملحقہ ہماری سرحد پر پی کے کے اور وائی پی جی جیسی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف اس جنگ پر انگلی اٹھانے والے گویا ہمارے دوست ملک یا دہشتگردی کے نام نہاد مخالف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام کی علاقائی سالمیت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم نے تقریباً 3٫5 ملین شامی مہاجرین کو ترکی میں پناہ دی مگر افسوس کہ ہماری ان تمام کوششوں کے باوجود مغربی دنیا صرف مذہبی منافرت پھیلانے میں مصروف ہے۔ صدر نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کا فخرہے کہ ترکی اس وقت عالمی سطح پر امداد دینے والے ممالک میں نمایاں مقام رکھتا ہے ۔ ایران کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ علاقائی استحکام کےلیے ایران کی کوششوں سے تعاون مفید ہوگا کیونکہ ان تعلقات کا اثر عراق کے مستقبل پر بھی مرتب ہو سکتا ہے ۔ یہ باور رہے کہ جوہری معاہدےکے بارے میں ایران کی پالیسی قابل تعریف رہی ہے جبکہ عالمی ایٹمی توانائی کمیشن نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ایران نے معاہدے کی مکمل پاسداری کی ہے۔

انٹرنیشنل

دہشت گردی کی مذمت

شائع شدہ

کو

دہشت گردی کی مذمت

سعودی عرب میں ترکی کے قونصل جنرل عاکف منوشا نے کہا ہے کہ ترک حکومت دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتی ہے، ترکی میں گزشتہ بغاوت کی کوششیں عوامی اتحاد اور سیکورٹی اداروں کی مضبوط پالیسی کے ذریعے ناکام بنائی گئی۔ جدہ میں ترک قونصل جنرل عاکف منوشا ترکی میں ناکام بغاوت کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر صدر رجب طیب اردگان کا خصوصی پیغام بھی سنایا گیا اور ترکی کے ترقیاتی منصوبوں کی تصویری نمائش پیش کی گئی۔ ترک قونصل جنرل نے یہ بھی بتایا کہ اس سال ڈیڑھ لاکھ ترک مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حکومت سازی تیز

شائع شدہ

کو

حکومت سازی تیز

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے زور دیا کہ حکومت کی تشکیل نو کا عمل تیز کیا جائے تاکہ مظاہرین کی جانب سے طلب کردہ خدمات فراہم کی جاسکیں اخباری ذرائع کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے جن اصلاحات پر عمل درامد متوقع ہے ان میں ملک کے جنوبی اور وسطی صوبوں کے لیے رقوم کا مختص کیا جانا اور گیس اور تیل کی غیر ملکی کمپنیوں کو اس امر کا پابند بنانا ہے کہ اُن کی نصف ورک فورس عراقی شہریوں پر مشتمل ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

8 ہلاک

شائع شدہ

کو

8 ہلاک

عراق میں آٹھ جولائی سے عوامی احتجاج کے دوران 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ 60 زخمی بھی ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں