Connect with us

پاکستان

آزاد امیدوار

شائع شدہ

کو

وزیراعظم کی مداخلت

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان آزاد حیثیت سے آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ چودھری نثار علی خان نے میاں نوازشریف کے حالیہ انٹرویو اور بیانات کے بعد حتمی فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ اب مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔

پاکستان

خواب چکنا چُور

شائع شدہ

کو

خواب چکنا چُور

سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان کے کاغذات نامزدگی فارم بحال کرنے کی اپیل مسترد کردی، دیگر امیدواروں کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، منظور وسان نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خواب دیکھ کر پیش گوئیاں کرنے کے حوالے سے سندھ کے مشہور سیاستدان اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان کے اپنے خواب چکنا چُور ہوگئے، سندھ ہائی کورٹ نے ان کا انتخابی فارم بحال کرنے کی اپیل مسترد کردی۔ اس کے علاوہ پی پی امیدوار سردارمحمد بخش خان اور جی ڈی اے کے امیدوار میر شاہنواز تالپور کا فارم بحال کرنے کی اپیلیں مسترد کردی گئیں، سندھ ہائی کورٹ نے پی پی امیدوار مراد علی شاہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جاؤں گا، الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ سندھ کے عوام کسے پسند کرتےہیں؟ علاوہ ازیں اپیلٹ کورٹ نے پی پی امیدوار سردار خالد خان اور جی ڈی اے امیدوار عبدالستار راجپر کے کاغذات نامزدگی فارم مسترد کرنے کیلئے دائر کی گئی اپیلیں خارج کردیں جس کے بعد عبدالستار راجپر اور سردار خالد خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔ واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے پی ایس27 خیرپور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار منظور وسان کے نامزدگی فارم اثاثہ جات چھپانے کے الزام میں مسترد کیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دھڑن تختہ

شائع شدہ

کو

ووٹ تقسیم نہیں ہونے دینگے

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ25جولائی کو مخالفین کا دھڑن تختہ کردینگے، دوسری جماعتوں کے آدھے امیدوار ایم کیوایم کی پروڈکٹ ہیں۔ یہ بات انہوں نے کراچی کے علاقے لائینز ایریا میں اپنی انتخابی ریلی کے موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی، فاروق ستار جب لائینزا ایریا آئے تو وہاں موجود پیپلزپارٹی کے کیمپ پر بھی گئے۔ اس موقع پر پی پی کارکنان نے وسعت قبلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا، فاروق ستار نے پی پی جیالوں سے ملاقات کی اورسیلفیاں بھی بنوائیں، بعد ازاں لائنز ایریا میں ڈاکٹر فاروق ستار کلیجی کے ٹھیلے پر پہنچ گئے، انہوں نے خود عوام کو کلیجی بنا کر کھلائی۔ ریلی کے دوران فاروق ستار نے چائے کے ہوٹل پر لوگوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، فاروق ستار نے ہوٹل میں پراٹھے بنائے، عوام کے ساتھ سموسے اور چپس کھائے، اس موقع پر انہوں نے مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی۔ متحدہ رہنما میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ مردم شماری اور حلقہ بندیوں میں کراچی والوں سے فراڈ کیا گیا ہے، عمران خان ، شہبازشریف اور بلاول بھٹو سے کہتا ہوں کہ ہمارے مطالبات مان لیں، تینوں شخصیات کراچی میں مردم شماری کا دوبارہ مطالبہ کریں۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ سو سنار کی ایک لوہار کی، ایک سال کے اندر بلدیاتی اختیارات اور اپنے حقوق لیں گے، اپنے اختیارات اور صوبے کیلئے مزار قائد پر دستخطی مہم چلائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سازش کا خدشہ

شائع شدہ

کو

سازش کا خدشہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک بدترین حالات سے گزر رہا ہے، معیشت تباہ ہوچکی ہے، بہت سازشیں ہورہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں سازشیں نظر آرہی ہیں، ایسے موقعوں پر ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے اقتدار کو ٹھوکر مار کر عوام کی خاطر موت قبول کی، بھٹو خاندان نے ملک کے لیے شہادتیں دی ہیں، پیپلز پارٹی کی پاکستان کے لیے قربانیاں ہیں۔ رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ عوام کی ترقی کے لیے ہم الیکشن لڑتے ہیں، پیپلز پارٹی واضح کامیابی حاصل کرے گی، اس بار پوری تیاری سے الیکشن لڑیں گے۔ خورشید شاہ کا مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے لیے فنکشنل لیگ سندھ توڑنے کی بات کرتی ہے، ایسی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ خیال رہے کہ رہنما پی پی خورشید شاہ نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست بدترین حالات سے گزر رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ الیکشن شفاف ہونا چاہیے اور ملک میں تبدیلی الیکشن کے نتیجے میں آنی چاہیے، سکھر میں پینے کے پانی کا مسئلہ موجود ہے اور پرائمری ایجوکیشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں