Connect with us

پاکستان

سمگلنگ ناکام بنا دی

شائع شدہ

کو

سمگلنگ ناکام بنا دی

کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے سمگلروں سے کروڑوں روپے کی گاڑیاں، لاکھوں لیٹر ڈیزل، کپڑا، موبائل فون سمیت دیگر اشیاء پکڑ کر ضبط کر لیں۔ دستاویز کے مطابق ایم سی سی حیدرآباد، کوئٹہ، گوادر اور پریوینٹو نے سمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی اشیاء پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر سمگلروں سے 2 لاکھ 37 ہزار 500 لیٹر ڈیزل آئل، 33 قیمتی گاڑیاں، 60 بوتل غیر ملکی شراب کے علاوہ 1 کروڑ 81 لاکھ 40 ہزار روپے کا کپڑا، موبائل فون سمیت دیگر اشیاء ضبط کر لیں ان میں سے 60 بوتل غیر ملکی شراب ایم سی سی پریونٹو، 4 گاڑیاں ایم سی سی حیدرآباد، 29 گاڑیاں ایم سی سی کوئٹہ، 16 ہزار لیٹر ڈیزل آئل ایم سی سی پریوینٹو، 2 لاکھ 21 ہزار لیٹر آئل ایم سی سی گوادر، ایم سی سی پریوینٹو، حیدرآباد اور کوئٹہ کے حکام نے مجموعی طور پر 1 کروڑ 81 لاکھ 40 ہزار روپے کا کپڑا، موبائل فون سیٹ سمیت دیگر اشیاء ضبط کرلی گئی ہیں۔ اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کسٹمز حکام کی جانب سے پکڑی جانے والی اشیاء کی نیلامی کی جائے گی اور رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جائے گی جبکہ سمگلروں سے پکڑی جانے والی غیر ملکی شراب تلف کردی جائے گی۔

پاکستان

آج الیکشن کمیشن میں طلب

شائع شدہ

کو

آج الیکشن کمیشن میں طلب

انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ازخود نوٹس لے کر آج طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا اور نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیاد پر لیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس کی فائرنگ

شائع شدہ

کو

پولیس کی فائرنگ

اسلام آباد میں ایم ایم اے کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے دوران پولیس اہلکار نے مبینہ ہوائی فائرنگ کر دی،کارکنوں نے پولیس کے رویے کے خلاف سیکٹر جی 10روڈ بند کر دیا۔ این اے 53 اور 54 سے ایم ایم اے کے امیدوار میاں اسلم کا کہنا ہے کہ پولیس نے زبردستی انتخابی کیمپ بند کروانے کی کوشش کی اور کارکنوں کی مزاحمت پر براہ راست فائرنگ کی۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اس واقعے کا نوٹس لے،ہمیں اسلام آباد میں آزادانہ انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی۔ اسلام آباد پولیس کا مؤقف ہے کہ سیکٹر جی ٹین میں ایم ایم اے انتخابی کیمپ میں لاؤڈ اسپیکر پر میوزک بجایا جا رہا تھا، انتخابی کیمپ کے قریب رہائشیوں نے مسلسل لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی شکایت سیف سٹی میں کی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب پولیس اہلکار انتخابی کیمپ میں میوزک بند کرانے پہنچا تو کارکنوں نے اسے زدوکوب کیا، پولیس اہلکار نے اپنے بچاؤ میں ہوائی فائرنگ کی، تاہم پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

19جولائی کوسماعت

شائع شدہ

کو

عدلیہ مخالف تقاریرکا ریکارڈ طلب

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اورمریم نوازکی سزاکیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر لاہورہائیکورٹ کےجسٹس علی اکبرقریشی 19 جولائی کوسماعت کریں گےلانیب کاقانون 18ویں ترمیم کےبعدختم ہوچکا ہے- درخواست میں کہا گیا ہےکہ 3 باروزیراعظم بننے والےکواس ترمیم کے بعد سزانہیں دی جاسکتی-

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں