Connect with us

پاکستان

5 کمیٹیاں منظور

شائع شدہ

کو

5 کمیٹیاں منظور

دیامیربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے بارے میں عملدرآمد کمیٹی نے دونوں ڈیموں کیلیے 5مختلف ذیلی کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دیدی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے 2 بڑے ڈیمزکی تعمیر کے حوالے سے فیصلے کے تناظر میں دیامر بھاشا ،مہمند ڈیم عملدرآمدکمیٹی کاپہلا اجلاس کمیٹی کے سیکریٹریٹ میںہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین واپڈا /دیامربھاشا مہمند ڈیم عملدرآمد کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کی۔ اجلاس میں چارجولائی کے فیصلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے مقررکیے گئے ارکان بشمول ایڈیشنل سیکریٹری (بجٹ) فنانس ڈویژن،جوائنٹ سیکرٹری (واٹر)وزارت ِ آبی وسائل ، جوائنٹ سیکریٹری وزیر اعظم آفس،سینیئر چیف (واٹر) پلاننگ ڈویژن ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ، سینئر ممبربورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈیولپمنٹ) خیبر پختونخواشریک ہوئے۔ اجلاس میں سابق چیئرمین واپڈاشمس الملک اورسابق چیئرمین واپڈا ظفرمحمودسمیت عملدرآمد کمیٹی کی جانب سے 18 دیگرمنتخب ارکان (Co-opted) نے بھی شرکت کی ۔عملدرآمد کمیٹی کے سیکریٹری سید مہر علی شاہ نے اجلاس کوکمیٹی کے فریم ورک اور ڈرافٹ ٹرمز آف ریفرنس کے بارے میں بریف کیا۔ دیامر بھاشا مہمند ڈیم عملدرآمد کمیٹی مذمل حسین نے کہا کہ مذکورہ دونوں ڈیمز کی تعمیر سے مجموعی طورپر 9 اعشاریہ 3 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو گا اور5 ہزار 3 سو میگاواٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی حاصل ہوگی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا ابھی تک ڈیموں کی تعمیرکے لیے فنڈزکا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگلے سال کے وسط میں دیامیر بھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائیگا۔ ڈیموں کی تعمیرکے لیے فنڈز دینے کے حوالے چیف جسٹس کا احسن اقدام ہے اورتمام ادارے اس میں حصہ ڈال رہے ہیں اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ لوگ ڈیموں کی تعمیرمیں مدد دینا چاہتے ہیں۔

پاکستان

پی ٹی آئی "بیت الخلائی مخلوق"

شائع شدہ

کو

خان معافی مانگ کررہا

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و امیدوار این اے 73خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عمران خان نے سارے لوٹے جمع کرکے پی ٹی آئی کو ’’ بیت الخلائی مخلوق‘‘ میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے،ہر دور میں اپنا سیاسی قبلہ بدلنے والوں کو تبدیلی کی بات کرتے شرم نہیں آتی،نواز شریف اور مریم ووٹ کی عزت اورتوقیر کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ، ووٹ کو عزت دینے کا بیانیہ کو پاکستان قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے اوریہ موقف ایک تحریک کے شکل اختیار کرگیا ہے اور25جولائی کو عوام شیر کے نشان پرمہر لگا کر میاں محمد نواز شریف کے خلاف فیصلے کی تردید کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اپنی آبائی رہائش گاہ محلہ کشمیری میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےخواجہ محمد آصف نے کہاکہ نواز شریف کی والہانہ قیادت کی بدولت ملک سے لوڈشیڈنگ اوراندھیروں کا خاتمہ ممکن ہوسکا جبکہ دہشت گردی کی جڑیں بھی اکھاڑ پھینکی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری کو حقیقت کا روپ دیا اور چائنہ نے پاکستان میں 60ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی،نواز شریف کو جب جب اقتدار ملا اس نے اس کی ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا اور اس کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کوپاکستانی قوم نے تین مرتبہ اپنے ووٹ کی طاقت اور رائے سے اس ملک کا اقتدار بخشا لیکن اس کو ہر مرتبہ غیر آئینی طریقہ سے اقتدار سے الگ کیا گیا ،سیالکوٹ نواز شریف کے وفاداروں کا شہر ہے، نواز شریف عوام کے دلوں بستا ہے دلوں پر آج بھی نواز شریف کی حکومت ہے اور رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ30سالہ سیاسی کیرئیر میں مجھے اپنی وفاداری پر فخر ہے جبکہ ہمارے مد مقابل کی تصاویر کے پوسٹر شہر کی درو دیوار پر لگے ہیں جن میں مشرف، چودھری شجاعت ، نواز شریف اور اب عمران خان نظر آتا ہے،ہر دور میں اپنا سیاسی قبلہ بدلنے والوں کو تبدیلی کی بات کرتے شرم نہیں آتی ، عمران خان نے سارے لوٹے جمع کرکے پی ٹی آئی کو بیت الخلائی مخلوق میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو قوم نواز شریف کے مخالفین اور اس کے خلاف فیصلوں کو شیر پر مہر ثبت کرکے رد کرے گی اور ایک مرتبہ پھر شیر میدان مارے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صادق وامین نہیں رہے

شائع شدہ

کو

صادق وامین نہیں رہے

عام انتخابات میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں اور سیاسی حریف ایک دوسرے کو زیر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔ ایسا ہی ایک ٹاکرا ہوا کراچی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان کراچی کے علاقے ڈیفنس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جس میں رہائشیوں نے پی ایس 111 کے امیدواروں کو مدعو کیا تھا۔ ذرائع آمدن اور ٹیکس ادائیگی پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے بڑے وثوق سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنے کا دعویٰ کیا۔ تاہم اس دعوے کو پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے حوالے کے ساتھ غلط ثابت کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل نے ایک لاکھ تراسی ہزار روپے ٹیکس بھرا ہے، وہ اب صادق اور امین نہیں رہے۔
ہال میں قہقہے لگتے رہے اور اون گول ہوجانے پر عمران اسماعیل چپ سادھے بیٹھے رہ گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سازشی ناکامی کے دہانے پر

شائع شدہ

کو

سازشی ناکامی کے دہانے پر

قمر زمان کائرہ نے کہا 25 جولائی کو سازشیں کرنے والے ناکام اور پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں کوئی کام نہیں کیا عمران خان پہلے اپنے کارکنوں کے ساتھ انصاف کرلیں تاریخ گواہ ہے کارکنوں کو نظر انداز کرنے والے ماضی کی سیاہ تاریخ بن جاتے ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں