Connect with us

کھیل

آمنے سا منے

شائع شدہ

کو

آمنے سا منے

فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور بیلجیئم کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کیلیے ہفتے کو مدمقابل آئیں گی۔میگا ایونٹ کی ٹرافی کا فیصلہ اتوار کو فرانس اور کروشیا کے درمیان ہونا ہے، سیمی فائنلز میں ناکامی کے بعد دونوں ملک انگلینڈ اور بیلجیئم کے پاس گھر واپسی سے قبل فتح پانے کا یہ آخری موقع ہے اور ہر ٹیم کی کوشش ہوگی کہ وہ جیت پر اختتام کرتے ہوئے وطن واپس لوٹے،انگلش ٹیم کو فائنل فور مرحلے میں کروشیا نے1-2 سے ہرادیا تھا، اسی طرح بیلجیئم کی ٹیم کو سیمی فائنل میں فرانس نے 1-0 سے ٹھکانے لگایا۔تیسری پوزیشن کے مقابلے میں دونوں ٹیموں کے کوچز اپنی حتمی الیون میں تبدیلیاں کرسکتے ہیں، اس موقع پر انگلش کوچ گیراتھ ساؤتھ گیٹ نے کہا کہ ہم ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہونے کے باوجود اپنی سوچ میں تبدیلی نہیں لائیں گے، اگرچہ ہمارا اولین مقصد 1966 کے بعد انگلینڈ کو ایک اور ورلڈ ٹرافی کا حقدار بنوانا تھا لیکن اب یہ ممکن نہیں رہا، ہم تیسری پوزیشن کے میچ میں اپنی عمدہ پرفارمنس دیکر فاتحانہ انداز سے وطن واپس جانا چاہتے ہیں، اس پر کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

کھیل

بحران سے دوچار

شائع شدہ

کو

بحران سے دوچار

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کوچنگ کرتے ہوئے مکی آرتھر اور سینیئر کھلاڑیوں کے اختلافات کی کہانیاں آج بھی زبان زد عام ہیں۔ایسا لگ رہا ہے کہ محمد حفیظ اب مکی آرتھر کے نشانے پر ہیں۔ محمد حفیظ کو پاکستان ٹیم میں لانے سے قبل مکی آرتھر اور انضمام الحق کے درمیان سنجیدہ نوعیت کی جھڑپ ہوئی تھی۔ اب محمد حفیظ ٹیم کے ساتھ سفر کررہے ہیں لیکن وہ ہیڈ کوچ کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔ مکی آرتھر اور سینیئر کھلاڑیوں کے اختلافات کی کہانیاں نئی نہیں ہیں۔ پاکستانی ٹیم میں مصباح الحق اور یونس خان کے جانے کے بعد محمد حفیظ پاکستان کے سینیئر ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں لیکن ان کا ستارہ گردش میں دکھائی دے رہا ہےمکی آرتھر کا خیال ہے کہ پاکستان ٹیم میں واپسی کے بعد محمد حفیظ توقعات پوری نہیں کرسکے ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈر محمد حفیظ سے ایسا لگ رہا ہے کہ قسمت کی دیوی روٹھ گئی ہے اور فوری طورپر پاکستان ٹیم میں ان کی واپسی کا امکان دکھائی نہیں دے رہا۔بولاوایو میں زمبابوے اورپاکستان کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ چوتھے میچ میں بھی محمد حفیظ کو کھلانے کے موڈ میں دکھائی نہیں دیتے ہیں۔ حفیظ پاکستان ون ڈے ٹیم کے واحد کھلاڑی ہیں جو ابھی تک کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے ہیں۔توقع ہے کہ چوتھے میچ میں آل راؤنڈر محمد نواز، شاداب خان کی جگہ کھیلیں گے۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ بدستور کوچ کے پلان میں شامل نہیں ہیں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق ، کوچ مکی آرتھر سے سلیکشن معاملات میں رابطے میں ہیں تاہم ایسا لگتا ہے کہ انضمام الحق بھی مکی آرتھر کو قائل نہیں کرسکے ہیں۔
جمعرات کو بولاوایو میں پاکستانی ٹیم کے آپشنل سیشن میں کپتان سرفراز احمد کے علاوہ بابر اعظم ،امام الحق،آصف علی، محمد نواز اور حسن علی نے شرکت کی۔ محمد حفیظ نے ہوٹل میں آرام کو اس لیے ترجیح دی کہ کوچ انہیں چوتھے میچ میں بھی کھلانا نہیں چاہتے ہیں۔ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ریگولر اوپنرز کو نظر انداز کرکے حارث سہیل سے اوپننگ کرائی گئی جس پر سلیکٹرز کوچ سے ناراض ہیں لیکن مکی آرتھر سلیکشن کے معاملات میں کسی کی مداخلت برادشت نہیں کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دورہ انگلینڈ کاشیڈول جاری

شائع شدہ

کو

دورہ انگلینڈ کاشیڈول جاری

انگلینڈکرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پاکستان اگلے برس ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوینٹی اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ سیریز کے شیڈول کے مطابق سیریز کا واحد ٹی ٹوینٹی میچ 5 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا پہلا ون ڈے 8 مئی کو اوول میں،دوسرا 11 مئی کو ، تیسرا ون ڈے 14 مئی کو،چوتھا ون ڈے 17 مئی کو اور پانچواں 19 مئی کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے پاکستان کو انگلش کنڈیشن سمجھنے کا بہترین موقع میسر آ جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ریٹائرمنٹ

شائع شدہ

کو

ریٹائرمنٹ

بھارت کے وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑگئیں۔ انگلینڈ سے سیریز میں شکست کے بعد سب سے زیادہ تنقید سابق کپتان پر ہی کی جا رہی ہے، لارڈز میں ناکامی کا سبب ان کی سست بیٹنگ کو بھی قرار دیا گیا اور شائقین نے نعرے بازی بھی کی۔ ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں میچ کے بعد کوہلی امپائر سے کہہ رہے ہیں کہ وہ دھونی کو گیند دے دیں، اسی چیز کو بھی جواز قرار دیا جارہا ہے کہ شاید وہ اپنا آخری ون ڈے کھیل چکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں