Connect with us

شوبز

پاکستانی میوزک کا مستقبل روشن

شائع شدہ

کو

پاکستانی میوزک کا مستقبل روشن

نوید ناشاد کا شمار ملک کے بہترین میوزک کمپوزر میں ہوتا ہے جنہیں یہ فن ورثے میں ملا ۔ان کے والد واجد علی ناشاد نے پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں جن کی وفات کے بعد اب ان کے بیٹے نویداس وارثت کو احسن طریقے سے آگے لے کر جارہے ہیں۔نوید ناشاد نے2008 میں والد کی وفات کے بعد بہت برا وقت بھی دیکھا جب ان کے سر پر کوئی ہاتھ رکھنے والا نہیں تھا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور سفر جاری رکھا اور بہت جلد ان کا شمار ملک کے معروف میوزک ڈائریکٹرز میں ہونے لگا، انہوں نے بے شمار ڈراموں کے ساتھ ساتھ بہت سی فلموں کے لئے شاندار میوزک تیار کیا ہے جن میں ”بلائنڈ لو“سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم”جیک پاٹ“کا سارا میوزک انہوں نے بنایاہے ۔نو ید واجدعلی ناشاد نے اپنے سفر کی داستان”کھوج نیوز“ کوسناتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں وہ نئی ڈرامہ سیریل”آنگن“کا میوزک تیار کررہے ہیں جس میں چھ گانے ہیں،پانچ گانے ریکارڈ ہوچکے ہیں ،دوگانے ماریہ میر اور بینا خان نے گائے ہیں جبکہ ٹائٹل سانگ جلد ہی راحت فتح علی خان اور آئمہ بیگ کی آوازوں میں ریکارڈ کیا جائے گا۔میں تمام میوزیشنز کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے خلوص دل سے میرا ساتھ دیا اس کے ساتھ ساتھ میں ڈائریکٹر احتشام الدین،مومنہ درید اور مہیش واسوانی کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس پراجیکٹ کے لئے منتخب کیا۔اس سیریل کا میوزک کافی مشکل کام تھا کیونکہ یہ سیریل قیام پاکستان کے دور سے متعلق ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان دنوں نشر کی جانے والی سیریل”عشق تماشا“ کے ساتھ ساتھ ڈرامہ سیریل تعبیر،سلسلے ،کٹو،ایک تھی رانیہ،ٹھیس،آدھی گواہی،گھگی،سن یارا اور الف اللہ اور انسان کے ٹائٹل سانگ بھی بناچکاہوں،ڈرامہ سیریل”سلسلے“کا گانا میں نے خود گایا ہے جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔اداکار احسن خان کی نئی سیریل”مریم پریرا“کا میوزک بھی حال ہی میں بنایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم ٹی وی ایوارڈ کے لئے مجھے ڈرامہ سیریل”الف اللہ اور انسان“میں بہترین میوزک ڈائریکٹر کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے جس کے لئے جلد ہی کینیڈا جانے والا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں نے موسیقی کی کی تعلیم اپنے والد واجد علی ناشادا ور چچا اکبرعلی ناشاد سے حاصل کی،میرے والد ہر طرح سے بھرپور انسان تھے اسی لئے وہی میرے آئیڈیل ہیںاور میں انہی کی طرح بننا چاہتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں نوید ناشاد نے بتایا کہ ان دنوں میں جاوید شیخ،ہمایوں سعید،سنگیتا اور احسن طالش کی فلموں کا میوزک بنا رہاہوں جبکہ خلیل الرحمٰن قمر کی فلم”کاف کنگناں“کا میوزک بھی میں نے تیار کیا ہے جس کی شوٹنگ ان دنوں جاری ہے۔نوید ناشاد نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈراموں کے ٹائٹل سانگ اس لئے ہٹ ہوتے ہیں کیونکہ وہ باربار چلتے ہیں جبکہ فلموں کے گانوں کی پرموشن اس طرح نہیں ہوتی جس طرح ہونی چاہیئے اس کے علاوہ فلم تو کروڑوں روپے سے بنائی جاتی ہے لیکن میوزک کا بجٹ بہت ہی کم رکھا جاتا ہے تاہم اب بہت سے لوگ فلم کے میوزک پر بھی توجہ دے رہے ہیں جس کی مثال”طیفاان ٹربل“ہے،یہ فلم ضرور کامیاب ہوگی اور اسی کی وجہ سے فلم کے تمام شعبوں کو دنیا بھر میں عروج ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ میرے پسندیدہ گلوکاروں میں راحت فتح علی خان،شفقت امانت علی خان،امیرعلی،حمیراچنااور بیناخاں شامل ہیں۔نوید ناشاد نے مزید بتایا کہ جب میرے والد کا سایہ سے سر سے اٹھاتو اس وقت کسی نے میرا ساتھ نہ دیا،صرف دو لوگ تھے جنہوں نے سرپر ہاتھ رکھا اور ہر طرح سے ساتھ دیا جن میں سہیل افتخارخان اور سید فیصل بخاری شامل ہیں۔میری زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ ڈرامہ سیریل”سن یارا“اور ”الف اللہ اور انسان“ ہے جبکہ”میں مرگئی شوکت علی“اور ”کنیز“کے میوزک کو بھی بہت پسند کیا گیا۔ مجھے انڈیا سے بھی آفرز ہیں لیکن مصروفیات کی وجہ سے ابھی وہاں کام کرنا ممکن نہیں ہے۔

پاکستانی میوزک کا مستقبل روشن

پاکستانی میوزک کا مستقبل روشن

شوبز

سالگرہ پرساد گی

شائع شدہ

کو

سالگرہ پرساد گی

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق حسینہ عالم پریانکا چوپڑانے اپنی 35ویں سالگرہ امریکا میں بےحد سادگی سے منائی کیونکہ اس موقع پرانھوں نے کسی کوبلایا اورنا کوئی خود سے آیا تاہم قریبی دوستوں اورساتھی فنکاروں نے انھین فون کالزکرکے سالگرہ کی مبارکباد دی۔ پریانکا چوپڑا بھارتی شہر جمشید پور بہار میں 18 جولائی 1982 کو پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغازماڈلنگ سے کیا۔ پریانکا نے دیکھتے ہی دیکھتے 2000 میں مس ورلڈ کا خطاب حاصل کیا۔
اداکارہ نے اپنے فنی کیئریئر کا آغاز تامل فلم سے کیا جس کے بعد 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دی ہیرو‘‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں پریانکا سنی دیول، پریتی زنتا اور انیل شرماکے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔ پریانکا کی بالی ووڈ میں آمد فلم دی ہیرولواسٹوری آف آسپائی سے ہوئی تاہم انکی پہلی کامیاب فلم انداز ثابت ہوئی جس پر ان کوبہترین نئی اداکارہ کے ایوارڈسے بھی نوازا گیا۔ اسکے بعد پریانکا نے اعتراض،دوستانہ، انجانہ انجانی ،کرش،سلامِ عشق،دوستانہ ، فیشن ، ڈان ٹو،اگنی پتھ اور برفی جیسی کامیاب فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔
پریانکا کو اپنے فلمی سفر کے شروعات میں کافی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ 2002 سے 2004 تک ان کی کئی فلمیں باکس آفس پر کوئی خاص پزیرائی حاصل نہیں کرسکیں لیکن 2004 میں ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی مشہور فلم ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘ نے اداکارہ کو عروج دیا۔ فلم میں وہ سلمان خان اور اکشے کمار کےساتھ نظر آئیں۔
پریانکا چوپڑانے 2008 کی فلم ’’فیشن‘‘ میں ایسا جلوہ دکھایا کہ ان کی اداکاری اور خوبصورت اداؤں نے بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا۔ فلم واٹس یور راشی میں12کردار نبھانے پر پریانکا کا نام گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوا جبکہ وشال بھردواج کی فلم سات خون معاف میں انکے آئٹم سونگ ڈارلنگ کو بیحد پذیرائی حاصل ہوئی۔ پریانکا بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں نام کما چکی ہیں اور مشہور اداکاراؤں میں ان کا شمار کیا جانے لگا ہے جو ٹی وی سیریز کوانٹیکو کے3سیزنز کے علاوہ معروف اداکار ڈیوین جانسن کے ساتھ فلم بے واچ میں بھی جلوۂ گر ہو چکی ہیں۔
واضح رہے آج کل پریانکا امریکی گلوکار نِک جونز کے ساتھ دیکھی جا رہی ہیں جن سے منگنی کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

کروڑوں کی بولی

شائع شدہ

کو

جلسہ گاہ خالی

بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن، اداکارہ انوشکا شرما، عالیہ بھٹ ہریتک روشن اور کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کرکے فلم انڈسٹری اور مداحوں کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے ان پانچوں فنکاروں نے بین الاقوامی شہرت کے حامل ایک بھارتی فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات پہن کر پہلی بار فوٹو شوٹ کرانے کی تاریخ رقم کر دی سوشل میڈیا پر اس تصویر کے وائرل ہونے پر ان تمام فنکاروں کو زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور ان سبھی فنکاروں کی اس نایاب تصویر کو "ون" ملین ڈالر پک، قرار دیا جا رہا ہے اور اس تصویر کو کروڑوں کے بھارتی روپے میں خریدنے کی بولی لگائی جا رہی ہے-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

ساس بہو راضی

شائع شدہ

کو

ساس بہو راضی

"سنجو" سٹار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان گہری درستی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی دونوں فنکاروں نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کن مرحلہ بھی طے کر لیا ہے یہ بات بھی اپنی جگہ بلکہ درست ہے کہ عالیہ بھٹ کو فرصت کے لمحات میں صرف اور صرف رنبیر کپور کے ساتھ وقت گزارنا پسند ہے مگر اب اس سے بھی حیرت انگیز خبر آگئی ہے کہ رنبیر کپور کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ نیتو سنگھ نے بھی عالیہ بھٹ کو شادی سے پہلے ہی اپنی بہو تسلیم کر لیا ہے بھارتی اخبار کے مطابق نیتو سنگھ اور عالیہ بھٹ کے درمیان گہری دوستی ہو چکی ہے اور دونوں ایک دوسرے کو ساس اور بہو کا درجہ دیتے ہیں حتیٰ کہ فون کالز اور ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک دوسرے کو پیار بھرے الفاظ میں پکارتے ہیں بھارتی اخبار کے مطابق نیتو سنگھ ساس کی حیثیت سے اور عالیہ بھٹ بہو کے طور پر راضی ہیں-
ساس بہو راضی
ساس بہو راضی
ساس بہو راضی

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں