Connect with us

پاکستان

فیصلہ چیلنج

شائع شدہ

کو

فیصلہ چیلنج

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے ان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
حنیف عباسی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے غیر متعلقہ فریق کی درخواست پرحکم دیا، عدالت عالیہ نے درخواستگزار شاہد اورکزئی کے آرٹیکل 203 درخواست دینے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ہنگامی نوعیت نہ ہونے کے باعث بھی لاہور ہائیکورٹ نے کیس کو چھٹیوں میں سنا، ٹرائل کورٹ نے کیس میں حتمی دلائل کیلئے اگست کی تاریخ دی، جس پر کسی فریق نے اعتراض نہیں کیا۔ حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے کیس 16 جولائی کو مقرر کر کے 5 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لے رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ فیصلے سے ان کی انتخابی مہم متاثر ہو گی۔

پاکستان

قبضہ چھڑانا منشور

شائع شدہ

کو

قبضہ چھڑانا منشور

امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ19جولائی یوم الحاق پاکستان اس عزم کے اظہار کادن ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کا غاصبانہ قبضہ کبھی تسلیم نہیں کیا، کشمیر کا بھارت سے الحاق نہیں ہوا بلکہ غاصب بھارت نے جنت ارضی کشمیر پر جبری قبضہ کر رکھا ہے، مظلوم کشمیری قوم حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، کشمیر کی آزادی اور پانیوں پر سے قبضہ چھڑانا ملی مسلم لیگ کے منشور میں شامل ہے، انتخابات کے حوالہ سے سیاسی سرگرمیاں ملک گیر سطح پر بھرپور انداز میں جاری ہیں،کارکنان ڈور ٹو ڈور مہم مزید تیز کر دیں، ہر شہر اور حلقہ میں امیدواران کا والہانہ استقبال ملی مسلم لیگ کی مقبولیت کی دلیل ہے، خدمت انسانیت اور نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سیاست کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پیپلز پارٹی وفادار نہیں

شائع شدہ

کو

پیپلز پارٹی وفادار نہیں

ملیحہ سومرو نے کہا پی پی والوں نے تو شہید بی بی سے بھی وفا نہیں کی، پیپلز پارٹی نے شہید بی بی کیس کی اتنی پیروی نہیں کی جتنی ایان علی کے کیس کی ہم نےسیاست کو خدمت سمجھ کر کیا کاروبار نہیں بنایا، جن لوگوں نے سیاست کوکاروبا ربنایا آج ان کا ہرجگہ پر راستہ روکا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی "بیت الخلائی مخلوق"

شائع شدہ

کو

خان معافی مانگ کررہا

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و امیدوار این اے 73خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عمران خان نے سارے لوٹے جمع کرکے پی ٹی آئی کو ’’ بیت الخلائی مخلوق‘‘ میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے،ہر دور میں اپنا سیاسی قبلہ بدلنے والوں کو تبدیلی کی بات کرتے شرم نہیں آتی،نواز شریف اور مریم ووٹ کی عزت اورتوقیر کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ، ووٹ کو عزت دینے کا بیانیہ کو پاکستان قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے اوریہ موقف ایک تحریک کے شکل اختیار کرگیا ہے اور25جولائی کو عوام شیر کے نشان پرمہر لگا کر میاں محمد نواز شریف کے خلاف فیصلے کی تردید کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اپنی آبائی رہائش گاہ محلہ کشمیری میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےخواجہ محمد آصف نے کہاکہ نواز شریف کی والہانہ قیادت کی بدولت ملک سے لوڈشیڈنگ اوراندھیروں کا خاتمہ ممکن ہوسکا جبکہ دہشت گردی کی جڑیں بھی اکھاڑ پھینکی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری کو حقیقت کا روپ دیا اور چائنہ نے پاکستان میں 60ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی،نواز شریف کو جب جب اقتدار ملا اس نے اس کی ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا اور اس کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کوپاکستانی قوم نے تین مرتبہ اپنے ووٹ کی طاقت اور رائے سے اس ملک کا اقتدار بخشا لیکن اس کو ہر مرتبہ غیر آئینی طریقہ سے اقتدار سے الگ کیا گیا ،سیالکوٹ نواز شریف کے وفاداروں کا شہر ہے، نواز شریف عوام کے دلوں بستا ہے دلوں پر آج بھی نواز شریف کی حکومت ہے اور رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ30سالہ سیاسی کیرئیر میں مجھے اپنی وفاداری پر فخر ہے جبکہ ہمارے مد مقابل کی تصاویر کے پوسٹر شہر کی درو دیوار پر لگے ہیں جن میں مشرف، چودھری شجاعت ، نواز شریف اور اب عمران خان نظر آتا ہے،ہر دور میں اپنا سیاسی قبلہ بدلنے والوں کو تبدیلی کی بات کرتے شرم نہیں آتی ، عمران خان نے سارے لوٹے جمع کرکے پی ٹی آئی کو بیت الخلائی مخلوق میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو قوم نواز شریف کے مخالفین اور اس کے خلاف فیصلوں کو شیر پر مہر ثبت کرکے رد کرے گی اور ایک مرتبہ پھر شیر میدان مارے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں