Connect with us

کھیل

قومی اسکواڈ کا اعلان

شائع شدہ

کو

قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پانچ روزہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور دیگر صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے اسکواڈ میں سرفراز احمد، اظہر علی ، سمیع اسلم ، حارث سہیل، بابر اعظم ، فخر زمان، امام الحق، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان اور محمد عامر شامل ہیں۔ نوجوان کھلاڑی محمد عباس، سعد علی، حسن علی، فہیم اشرف اور راحت علی کو بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کھیل

بیماری میں مبتلا

شائع شدہ

کو

بیماری میں مبتلا

 دورہ انگلینڈ کیلیے قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کے دوسرے روز شاداب خان فلو کی وجہ سے بخار میں مبتلا ہو گئے اور کیمپ میں شریک نہ ہو سکے۔

ٹریننگ کے دوسرے روز لاہور میں بادل چھائے رہے اور ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا، کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ پریکٹس کی، کپتان سرفراز احمد نے تیز ہواﺅں میں کیچنگ پریکٹس کی۔ میدان کے اطراف میں تیز ہوائیں چلنے سے بولرز کی لائن اور لینتھ بھی متاثر ہوئی، بیٹسمین اسٹروک کھیلنے میں دشواری محسوس کرتے رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹیکس چوری کاالزام

شائع شدہ

کو

کراچی کنگز کا حصہ بننے کوتیار

آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے اور ٹیکس کم دینے کے الزامات کے تحت ایف بی آر، انکم ٹیکس ونگ (ان لینڈ روینیو) نے پاکستان کے معروف کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے کی اطلاعات کے بعد ایف بی آر نے بوم بوم آفریدی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایف بی آر شاہد خان آفریدی کو بھی اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت الزامات عائد کردیئے ہیں اور ان کے تمام بنک اکاﺅنٹس ، دیگر کاروباری معاملات ،شو رومز اور کرکیٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو چھپانے اور ٹیکس چوری کرنے کے معالات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایف بی آر نے پہلے مرحلے میں شاہد خان آفریدی کے تمام بنک اکاﺅنٹس اور مالیاتی لین دین کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں، تاہم ثبوت حاصل کرنے کے بعد انہیں باقائدہ تفتیش کیلئے طلب کیا جا سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کپ ،25اپریل سے آغاز

شائع شدہ

کو

پاکستان کپ ،25اپریل سے آغاز

پاکستان ون ڈے کپ کا میلہ 25اپریل سے فیصل آباد میں سجے گا شریک پانچوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔ دورہ انگلینڈ کیلیے ان فٹ قرار پانے والے شان مسعود خیبرپختونخوا کے نائب کپتان ہونگے،سندھ کی ٹیم میں فواد عالم کی موجودگی کے باوجود قیادت راولپنڈی کے عمرامین کو سونپ دی گئی۔ ایونٹ میں پنجاب،سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں شریک ہوں گی، تمام 50 اوورز کے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے، افتتاحی مقابلہ پنجاب اور بلوچستان کے مابین کھیلا جائیگا، پانچوں ٹیمیں 4،4 میچز کھیلیں گے جس کے بعد ٹاپ 2 سائیڈز6 مئی کو فائنل میں مقابل ہوںگی، تمام میچز سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔ پنجاب کی قیادت شعیب ملک کریںگے، انھیں ذین عباس، صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، آصف علی، اشفاق احمد، محمد رضوان، سہیل اختر، اسامہ میر، کاشف بھٹی، عمران خان سینئر، محمد سمیع، وہاب ریاض، شاہد یوسف اور عبدالرحمان مزمل کی خدمات حاصل ہونگی۔
سندھ کی ٹیم میں فواد عالم کو شامل کیا گیا ہے لیکن قیادت راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے عمر امین کو سونپتے ہوئے انھیں نائب بنادیا گیا، سلمان بٹ، گوہر علی، افتخار احمد، رمیز عزیز، عدنان اکمل، محمد اصغر، بلال آصف، عامر یامین، جنید خان، سہیل خان، تاج ولی، محمد عرفان سینئراور دانش عزیزبھی منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔خیبر پختونخوا کے کپتان محمد حفیظ جبکہ دورئہ انگلینڈ کیلیے ان فٹ قرار پانے والے شان مسعود نائب ہونگے، اسکواڈ میں خرم منظور، اسرار اللہ، عمر اکمل، سعود شکیل، محمد سعد، محمد عرفان (لاہور)، حسان خان، محمد اعظم، ضیا الحق، سمین گل، صدف حسین، محمد حسن اور عادل امین شامل ہیں۔ بلوچستان کی ٹیم احمد شہزاد (کپتان) ، رضوان حسین، رمیز راجہ جونیئر، خوشدل شاہ، اکبر الرحمان، فیضان ریاض، روحیل نذیر، بسم اللہ خان، محمد عرفان (فاٹا)، محمد نواز نائب کپتان، سہیل تنویر، انور علی، میر حمزہ، محمد عرفان جونیئر، شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔ فیڈرل ایریازکے اسکواڈ میں کامران اکمل (کپتان)، عابد علی، اویس ضیا، صہیب مقصود، سعد نسیم، حسین طلعت، رضا حسن، عماد بٹ، سلمان علی آغا، عثمان شنواری، عمید آصف، وقاص مقصود، سرمد بھٹی، رضا علی ڈاراور عاشق علی شامل ہیں، فٹنس مسائل سے دوچار عماد وسیم ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے، ابتدا میں انہی کو کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں