Connect with us

پاکستان

امریکا، یورپ خوفزدہ

شائع شدہ

کو

امریکا، یورپ خوفزدہ

روس نے پاکستان آرمی ایوی ایشن کور کو ایم آئی 35 لڑاکا ہیلی کاپٹر دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔”دا ڈپلومیٹ “میگزین کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور روس کے مابین ایم آئی 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے یہ معاہدہ 2015میں کیا گیا تھا۔ قواہ ڈیفنس نیوز اور اینالسز گروپ پر شائع ہونے والے ایک آرٹیکل کے مطابق ایک ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر منظر عام پر آئی تھی اس میں ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرپاکستانی آرمی کے رنگوں میں آراستہ پاکستان میں اڑتا ہوا دیکھا گیا۔پچھلے سال یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ روس نے پاکستا ن آرمی ایویشن کور کو چار ایم آئی 35لڑاکا ہیلی کاپٹروں کی ترسیل کی تھی ۔تاہم، جاپانی تازہ ترین اشاعت کے مطابق روس میں اب پاکستان کو جدید ہیلی کاپٹروں کی ترسیل جلد ہی جلد ہی کی جائے گی جبکہ توپوں سے مسلح ہیلی کاپٹروں کی منتقلی بعد میں کی جائے گی۔2014 میں دفاعی شعبے کے حوالے سے پاکستان اور روس کے مابین دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے ۔پاکستان دفاعی ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے بریگیڈیر جنرل وحید ممتاز نے اس وقت ماسکو میں کہا تھا کہ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں ،ہم نے چار ایم آئی ہیلی کاپٹر وصول بھی کر لیے ہیں اور اب روس سے جدید قسم کے ہتھیار حاصل کریں گے۔
اسلام آباد اور ماسکو کے مابین جون 2016 میں جنرل (ریٹائرڈ) راحیل شریف کے روسی دورے کے دوران $ 153 ملین ہیلی کاپٹر کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔اسی حوالے سے ایک ابتدائی معاہدہ پاکستان آرمی جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں اگست 2015 کو دستخط کیا گیاتھا. واضح رہے کہ اس سے قبل ازیں وزیردفاع نے کہاتھا کہ پاکستان اور روس کے مابین ایس یو 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے مذاکرات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں، فوجی مشقوں، جدید آلات اور خفیہ معلومات کے تبادلے سمیت وسیع تر دفاعی تعاون کے لئے پرامید ہیں، پاکستان طویل مدتی معاہدے کے تحت ٹی 90 ٹینک، لڑاکا جیٹ طیارے اور دفاعی نظام کی خریداری میں دلچپسی رکھتا ہے، اس حوالے سے روس سے بات چیت جاری ہے۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس خطے بالخصوص افغانستان میں امن و امان کے قیام اور مستحکم افغانستان کے لئے کوشاں ہیں، پاکستان افغانستان میں استحکام کیلئے روس کے اقدامات کا متعرف ہے اور دیگر عالمی طاقتوں کو بھی دعوت دیتا ہے کہ وہ روس کی طرح دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی حکمت عملی وضع کریں۔

پاکستان

سری لنکن کمانڈر سے ملاقات

شائع شدہ

کو

سری لنکن کمانڈر سے ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سری لنکن آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینا نائیکے کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات اور باہمی تعاون سے متعلق امور پرگفتگوہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سری لنکن آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینا نائیکے کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیکورٹی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ علاقائی امن دونوں ممالک کا مشترکہ مقصد ہے جو دفاع کے میدان میں وسیع تر تعاون اور مہارت کے تبادلے کا متقاضی ہے۔اس ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعلقات اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکہ عالمی طاقت ہے مگر...

شائع شدہ

کو

امریکہ عالمی طاقت ہے مگر...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو خوشگوار قرار دینا ممکن نہیں، امریکا عالمی طاقت ضرور ہے مگر ہمارے نکتہ نظر کو سمجھنا ہوگا۔

یہ بات عمران خان نے برطانوی اراکین پارلیمان سے خطاب کے دوران کہی۔اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ امریکا کو اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان کے سر ڈالنے کا کوئی حق نہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور معاملات کی مناسب تفہیم پر استوار ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار کی استعداد رکھتا ہے۔ان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں مسئلہ کشمیر کے حل میں کامیابی کی قابل ذکر توقع نہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ سپہ سالار جمہوریت کی پشت پناہی کررہے ہیں، تاریخ کا اہم موڑ ہے کہ عدلیہ آزادی سے اپنا آئینی کردار نبھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانوں کی ترقی پر وسائل خرچ کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، تعلیم پر خصوصی توجہ اور محنت کی ضرورت ہے۔

عمران خان کے مطابق مدارس میں زیرِ تعلیم بچے ہمارے ہیں جنہیں اپنانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فراہمی روزگار کا انتظام میری نگاہ میں اہم ترین ذمہ داری ہے، اپنے 100 روزہ منصوبے میں فراہمی روزگار کو کلیدی حیثیت دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان سے ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے 70 لاکھ پاکستانی حقیقی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کا سازگار ملا تو سی پیک سے بڑی سرمایہ کاری آئے گی، برطانیہ اور پاکستان فطری طور پر کاروباری شراکت دار ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قرضے ملکی معیشت پر سب سے بڑا بوجھ ہیں، ان کی ادائیگی کے لئے ہم نے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایف سی ٹرک کو حادثہ، 4اہلکار شہید

شائع شدہ

کو

ایف سی ٹرک کو حادثہ، 4اہلکار شہید

صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں تمبو کراس کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 51 زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق کوہلو میں تمبو کراس کے قریب ایف سی کے ٹرک کوحادثہ پیش آیا، حادثے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 51 زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق زخمیوں کو ایمبولینس اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور ایف سی ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں