Connect with us

کھیل

فنڈز ملنے کا امکان

شائع شدہ

کو

فنڈز ملنے کا امکان

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان فٹ با ل فیڈریشن کے صدر سید فیصل صالح حیات کا کہنا تھاکہ فیفا نے ماضی کی کارکردگی کی بنیادپردو ہفتوں میں بحال کر دیا،ساف کی سطح کے3ٹورنامنٹس کی میزبانی ملنا بڑی کامیابی ہے،فیفا کی رقم کا زیادہ حصہ کھلاڑیوں پر خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سب کچھ اب دوبارہ سے شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اس سال چھ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا،برازیل کے کوچ نگورا کے ساتھ تین سال کا معاہدہ ہوا ہے،بحرین ہمارا دوست ملک ہے کوچ کے معاہدے کا زیادہ حصہ دے گا۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان فٹ بال ٹیم ایشین گیمز میں حصہ لے گی جبکہ ٹیم چار انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں بھی حصہ لے گا۔پاکستان فٹ با ل فیڈریشن کے صدر کامزید کہنا تھا کہ نیشنل چیلنج کپ21 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا اس کی انعامی رقم5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے25لاکھ روپے کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلی الاو¿نس سو ڈالرز سے بڑھا کر دو سو ڈالرز کر دیا ہے۔

کھیل

بیٹنگ کا فیصلہ

شائع شدہ

کو

بیٹنگ کا فیصلہ

زمبابوے نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوسرے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور پہلے میچ کی فاتح ٹیم ہی اس میچ کا حصہ ہوگی۔ زمبابوے کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ایک مضبوط ٹیم ہے جس کے خلاف پہلے میچ میں سخت مزاحمت کا سامنا رہا لیکن آج کے میچ میں بہترین کارکردگی دکھا کر کامیابی کی کوشش کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دوسرا ون ڈے آج

شائع شدہ

کو

دوسرا ون ڈے آج

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔
زمبابوے کے شہر بلاوایو کے کوئنز سپورٹس کلب میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دن سوا 12 بجے مدمقابل ہوں گی، سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں اور فاتح ٹیم کو ہی برقرار رکھا جائے گا، کپتان سرفراز احمد کو آج کھیلے جانے والے میچ میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان کی خدمات حاصل ہوں گی۔بلاوایو میں آج موسم خوشگوار ہے اور درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور پچ پر نمی کے باعث ابتدا میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں اور پچ باؤلنگ کے لیے سازگار ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بہترین کھلاڑی قرار

شائع شدہ

کو

بہترین کھلاڑی قرار

فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو شکست دے کر ان کا عالمی چیمپیئن بننے کا خواب چکنا چور کردیا لیکن کروشیا کی ٹیم نے اپنے عمدہ کھیل اور اسپورٹس مین اسپرٹ سے سب کے دل جیت لیے۔ 42 لاکھ نفوس پر مشتمل کروشیا کو ورلڈ کپ کے آغاز میں کوئی بھی فیورٹ تصور کرنا تو دور بلکہ اس فہرست میں بھی شمار کرنے پر تیار نہ تھا لیکن انہوں نے اپنے عمدہ کھیل سے بڑے بڑے حریفوں کو زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔
کرویا کی ٹیہم کے ساتھ ساتھ ان کے کھلاڑیوں نےبھی کمال کھیل پیش کیا جس میں لوکا موڈرچ کا کھیل سب سے نمایاں تھا اور اسی شاندار کھیل پر انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور گولڈن بال کی ٹرافی دی گئی۔ ٹورنامنٹ کی دریافت قرار دیے جانے والے 19سالہ فرانسیسی اسٹار ایمباپے کو بہترین نوجوان کھلاڑی کا ینگ پلئیر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ دیا گیا۔فٹبال ورلڈ کپ2018 میں سب سے زیادہ 6گولز کرنے والے ہیری کین کو گولڈن بوٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ بیلجئیم کے گول کییر کورٹائیس کو گولڈن گلوز ایوارڈ اور جبکہ کھیل کو اس کی روح کے مطابق کھیلنے پر 2010 ورلڈ کپ کی چیمپیئن اسپین کی ٹیم کو فئیر پلے ٹرافی کا ایوارڈ دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں