Connect with us

کھیل

فواد کو ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر

شائع شدہ

کو

جدید دور کا بیٹسمین

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ دورۂ آئر لینڈ اورانگلینڈ میں پاکستان ٹیم کے لیے کنڈیشنز آسان نہیں ہوں گی، فواد عالم جیسے کرکٹر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کرنے کے باوجود ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر اب نوجوان کرکٹرز کو موقع دے کر مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن ڈومیسٹک کرکٹ کس لیے ہوتی ہے؟ اگر اس میں رنز کرنے والے کو موقع نہیں ملے گا تو کس کو ملے گا؟وسیم اکرم نے کہا کہ فواد عالم کو موقع نہ دینا سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کے نہ ہونے سے ٹیم کو اس دورے میں نقصان ہو گا، دو اسپنرز اور تین اوپنرز ٹیم میں ہونے چاہیے تھے۔

کھیل

بھارت "ماموں" بنے گا

شائع شدہ

کو

بھارت "ماموں" بنے گا

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتہائی دلچسپ اور انوکھے انداز میں ”ننھے مہمان“ کی آمد کی خوشخبری سنائی تو کئی مداحوں کا کہنا تھا کہ بھارت اب ”ماموں“ بن گیا ہے۔

شعیب ملک نے ٹوئٹر پر ”وارڈروب“ کی کارٹونش تصویر جاری کی جس کے تین حصے بنے ہوئے ہیں۔ ایک حصہ ثانیہ مرزا اور ایک حصہ شعیب ملک کیلئے مختص دکھایا گیا جبکہ درمیان والا حصہ ”مرزا، ملک“ کیلئے دکھایا گیا اور تینوں میں موجود کپڑوں کا سائز بھی مختلف دکھایا گیا ہے۔ شعیب ملک نے یہ تصویر جاری کرتے ہوئے #MirzaMalik کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور اس طرح پاکستانیوں کو خوشخبری سنائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

قومی کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی

شائع شدہ

کو

قومی کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے لندن پہنچ گئی ہے۔

قومی ٹیم اتوار اور پیر کی درمیانی شپ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےروانہ ہوئی۔لندن پہنچنے والے کھلاڑیوں میں میں سرفراز احمد، اظہر علی، امام الحق، سمیع اسلم، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، سعد علی، اسد شفیق، اسامہ صلاح الدین، شاداب خان، حسن علی، راحت علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔فاسٹ باؤلر محمد عباس پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کو تاحال انگلینڈ کا ویزا نہیں مل سکا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ محمد عامر بدھ تک لندن روانہ ہوکر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر کی اہلیہ بر طانوی نژاد ہیں اور محمد عامر نے برطانیہ کی شہریت کی درخواست بھی دے رکھی ہے، اس لیے برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان ٹیم کو ویزے جاری کردیئے، لیکن عامر کو ویزہ جاری نہ ہوسکا۔پی سی بی پُر امید ہے کہ محمد عامر کو اگلے دو دن میں ویزہ مل جائے گا، جس کے بعد وہ سفر کرسکیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دورہ جنوبی افریقا کا شیڈول

شائع شدہ

کو

دورہ جنوبی افریقا کا شیڈول

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا 2018-19 کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ٹیم دسمبر اور جنوری میں جنوبی افریقا میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ قومی ٹیم دورے کا آغاز 19 دسمبر کو بینونی میں جنوبی افریقاانوٹیشن الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے کرے گی، پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین، دوسرا 3 جنوری سے کیپ ٹاﺅن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ون ڈے 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ، دوسرا 22 جنوری کو ڈربن، تیسرا 25 جنوری کو سنچورین، چوتھا 27 جنوری کو جوہانسبرگ جبکہ پانچواں ایک روزہ میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری کو کیپ ٹاﺅن، دوسرا 3 فروری کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا 6 فروری کو سنچورین میں شیڈول ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں