Connect with us

انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر،زخمی نوجوان دم توڑ گیا

شائع شدہ

کو

مقبوضہ کشمیر،زخمی نوجوان دم توڑ گیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان ایک ہفتے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک ہفتے قبل احتجاج کے دوران قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 22 سالہ نوجوان عامر حامد زندگی کی بازی ہار گیا، عامر حامد کو گولی لگنے کے باعث شدید زخمی حالت میں اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک ہفتے تک زیرعلاج رہنے کے بعد جانبرنہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔شہید کی نماز جنازہ اتوار کے روز آبائی علاقے میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی اور نہتے نوجوان کو وحشیانہ کارروائی میں شہید کرنے پر بھارتی فوج کے خلاف اور آزادی و پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔احتجاج کے پیش نظر کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کرکے اور راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیا تھا تاہم ہزاروں کی تعداد میں کشمیری تمام تر رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے جنازے میں شریک ہوئے۔

انٹرنیشنل

بھوک ہڑتال

شائع شدہ

کو

بھوک ہڑتال

انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف 4 فلسطینیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ حسن شوکہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ وہ 44 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ 3 دیگر فلسطینی بیت لحم ہی کے اسلام جواریش اور محمود عیاد اور الخلیل کے شمالی قصبے بیت امر کے عیسی عوض نے بھی انتظامی حراست کے تسلسل کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

براہ راست مذاکرات مسترد

شائع شدہ

کو

براہ راست مذاکرات مسترد

امریکا اور طالبان قیادت کے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے افغانی حکومت نے کہا مذاکرات میں کوئی بھی پیش رفت افغان حکومت کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔ تاہم امریکا امن مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ دوسری جانب افغانستان میں موجود نیٹو اتحاد نے بھی امریکا اور طالبان کے براہ راست مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ایرانی اہلکار ہلاک

شائع شدہ

کو

ایرانی اہلکار ہلاک

شام میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں 9 ایرانی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے صوبہ حلب میں فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تقریباً 9 ایرانی اہلکار ہلاک ہوئے تاہم دیگر ہلاک شدگان کی قومیت کے بارے میں واضح نہیں ہو سکا‌ مذکورہ فوجی ٹھکانے پر اسلحہ موجود نہیں تھا واضح ہو کہ اس مقام سے اتحادی فوجیوں کیلئے لوجسٹک اور خوراک کی ترسیل کے امور نمٹائے جاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں